Malik Jamshaid Altaf x MPA

Malik Jamshaid Altaf x MPA

Share

Vice president North Punjab PTI ticket holder pp5 jand Attock
official page

26/05/2026

میرے غیور اور پیارے بھائیو!
السلام علیکم،
بہت سے دوستوں اور بھائیوں کے پیغامات موصول ہوتے ہیں جو ملنے کے لیے وقت (Time) مانگتے ہیں۔ میں آپ سب کی اس محبت اور عزت کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔
لیکن میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھ سے ملنے کے لیے کسی وقت، اپائنٹمنٹ یا سفارش کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔
میں کوئی حاکم نہیں، بلکہ آپ کا اپنا بھائی اور خادم ہوں۔ آپ کا سکھ دکھ میرا اپنا ہے۔ آپ کو جب بھی کوئی کام ہو، کوئی بات کرنی ہو، یا صرف ملاقات کرنی ہو، آپ بغیر کسی جھجک کے کسی بھی وقت تشریف لا سکتے ہیں۔ میرا دروازہ اور میرا دل آپ سب کے لیے ہمیشہ کھلا ہے۔
آپ کی محبت ہی میرا اصل سرمایہ ہے!
آپ کا مخلص اور ہمدرد،
ملک جمشید الطاف

26/05/2026

میرا رب سچ کا خُدا ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ ہمیشہ حق اور سچ پر رہنے والوں کا ساتھ دیتا ہے۔ آج سائفر کی حقیقت سامنے آگئی۔ عمران خان صاحب نے ہمیشہ سچ بولا ہے۔ ہمیشہ حق بات کی ہے۔ ملک جمشید الطاف

26/05/2026

Hajj is a reminder of unity, humility, and submission to Allah. May all those in Makkah today have their Hajj accepted and return with hearts purified

26/05/2026

ہمارے حلقہ پی پی-5 (جنڈ) میں الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی نہیں کی، بلکہ ماشاءاللہ "جادو" کیا ہے۔ ایک ہی علاقہ ہے، ایک ہی محلہ ہے، لیکن اسے درمیان سے ایسا کاٹا ہے کہ آدھا ایک یو سی میں چلا گیا اور آدھا دوسری یو سی میں!
حالات یہ ہو گئے ہیں کہ اب بندہ اپنے صحن میں کھڑا ہو تو ایک یونین کونسل میں ہوتا ہے، اور کچن میں جائے تو دوسری یونین کونسل کا ووٹر بن جاتا ہے۔ پڑوسی کا گھر سامنے ہے، لیکن الیکشن کمیشن کے نقشے کے مطابق وہ دوسرے (یو سی) میں رہ رہا ہے۔
بند کمروں میں بیٹھ کر نقشوں پر لکیریں پھیرنے والوں کو زمینی حقیقت کا کیا پتا؟ حلقہ بندی عوام کی آسانی کے لیے ہوتی ہے یا انہیں چکرانے کے لیے؟

25/05/2026

زمان پارک میں ٹکٹ کے اہم ترین انٹرویوز کا دور تھا، جب چہ مگوئیاں عروج پر تھیں اور لوگ باتیں کرتے تھے کہ "مشکل وقت آیا تو یہ بھاگ جائیں گے..." لیکن وقت نے ثابت کیا کہ آزمائش کی گھڑی میں کون چٹان کی طرح کھڑا رہتا ہے۔
جب میں انٹرویو کے لیے قائدِ عمران خان صاحب کے سامنے بیٹھا، تو انہوں نے روایتی باتوں سے ہٹ کر میری برسوں کی سچی نیت کو دیکھا اور پورے مان سے یہ تاریخی الفاظ کہے:
"ملک صاحب! آپ نے پارٹی کے ساتھ وفا کی ہے، اور جب تک آپ پارٹی میں ہیں یہ ٹکٹ آپ کا ہے۔"
قائد کے ان الفاظ نے میرا حوصلہ اور بڑھا دیا، اور میں نے بھی وہیں اللہ کو گواہ بنا کر خان صاحب سے ایک پختہ وعدہ کیا کہ: "خان صاحب! اب دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے، حالات جیسے بھی ہوں، آپ کا ساتھ آخری سانس تک نہیں چھوڑنا۔"
اور پھر دنیا نے دیکھا... جب واقعی وہ کڑا اور مشکل ترین وقت آیا، تو آپ کے اس بھائی نے نہ تو اپنے قدم پیچھے ہٹائے اور نہ ہی مصلحت کا شکار ہوا۔ میں نے چٹان کی طرح کھڑے رہ کر خان صاحب سے کیا ہوا اپنا وہ وعدہ بھی پورا کیا اور اپنے علاقے کے غیور عوام کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا۔
میرے عزیز اہل علاقہ! سیاست میرے لیے کوئی کاروبار نہیں، بلکہ اپنے نظریے اور زبان پر قائم رہنے کا نام ہے۔ خان صاحب کا یہ اعتماد اور آپ سب کی ہمدردی میرا کل اثاثہ ہے۔ حالات کیسی ہی کروٹ کیوں نہ بدلیں، آپ کا یہ بھائی اپنے قائد اور اپنے لوگوں کی خدمت کے لیے ہمیشہ فرنٹ لائن پر کھڑا ملے گا۔
وفاداری کا سفر کل بھی جاری تھا، آج بھی قائم ہے اور ہمیشہ رہے گا!
آپ کا اپنا—
ملک جمشید الطاف ۔

25/05/2026

میرے عزیز بھائیو اور دوستو!
اکثر لوگ محبت میں یا تجسس میں مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ "ملک صاحب! آپ کا کاروبار کیا ہے؟ آپ کا لائف اسٹائل کیا ہے؟" آج میں آپ سب کو بڑی عاجزی اور فخر کے ساتھ اپنے دل کی بات بتانا چاہتا ہوں۔
میں کوئی ایسا بڑا سرمایہ دار نہیں جو بند کمروں اور ائیرکنڈیشنڈ دفاتر میں بیٹھا رہتا ہوں۔ میرا تعلق اسی مٹی سے ہے اور میرا کاروبار وہی ہے جو ہمارے بزرگوں کا تھا، یعنی زمینداری اور مویشی پالنا۔
میرا کوئی محل نہیں اور نہ ہی مجھے بناوٹی پروٹوکول کا شوق ہے۔ سچی بات تو یہ ہے کہ آج بھی میری صبح کا آغاز اپنے مال مویشیوں کی خدمت سے ہوتا ہے۔ میں کسی ملازم یا نوکر کے بھروسے پر نہیں بیٹھتا، بلکہ آج بھی صبح اپنے ہاتھوں سے اپنے مال مویشیوں کو چارہ ڈالتا ہوں، ان کی دیکھ بھال کرتا ہوں اور ربِ ذوالجلال کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے حلال اور برکت والے پیشے سے نوازا۔
ان گونگے جانوروں کی خدمت کر کے جو سکون مجھے ملتا ہے، وہ دنیا کی کسی فیکٹری یا بزنس میں نہیں مل سکتا۔ یہ سادگی، یہ مٹی کی خوشبو اور محنت کشی میری روح کا حصہ ہے۔
جب لوگ بڑی بڑی گاڑیوں اور بنگلوں کی سیاست کرتے ہیں، تو مجھے اپنے کسان اور زمیندار بھائیوں کے درمیان بیٹھ کر فخر محسوس ہوتا ہے۔ کیونکہ:
میں جانتا ہوں کہ کڑی دھوپ میں پسینہ بہانا کیا ہوتا ہے۔
میں جانتا ہوں کہ زمین سے رزق کمانے کے لیے کتنی محنت درکار ہوتی ہے۔
میں کوئی دور کا رہنما نہیں، بلکہ آپ کا اپنا بھائی ہوں، جو آپ ہی کی طرح صبح اٹھ کر محنت کرتا ہے۔
"میرا کوئی غرور نہیں، کوئی تکبر نہیں۔ چوہدراہٹ اور سرداری تو لوگوں کے دلوں میں ہوتی ہے، اور میرے دل میں صرف عوام کی محبت ہے۔"
عہدے آتے جاتے رہتے ہیں، سیاست بدلتی رہتی ہے، لیکن انسان کی اصل پہچان اس کی سادگی اور اخلاص ہوتا ہے۔ جو ہاتھ صبح اپنے مال مویشیوں کو چارہ ڈالتے ہیں، وہی ہاتھ چوبیس گھنٹے اپنے علاقے کے غریب اور مجبور بھائیوں کی مدد کے لیے بھی کھلے رہتے ہیں۔
آپ کا اپنا مخلص بھائی،
ملک جمشید الطاف

29/04/2026

کچھ مناظر الفاظ کے محتاج نہیں ہوتے، وہ خود اپنی کہانی بیان کر دیتے ہیں۔ یہ تصویر بھی ایک ایسی ہی خوبصورت کہانی ہے— جہاں سیاست کی دھوپ میں بزرگانہ شفقت کا سایہ میسر ہے۔
تحریکِ انصاف کے مخلص رہنما ملک جمشید الطاف صاحب کا حقیقی ایم این اے سمابیہ طاہر صاحبہ کے سر پر ہاتھ رکھنا محض ایک رسمی ملاقات نہیں، بلکہ ایک باپ کی دعا، ایک بڑے بھائی کی تھپکی اور ایک مخلص ساتھی کی تائید ہے۔ عہدے تو آتے جاتے رہتے ہیں، لیکن جو مقام دلوں میں عزت اور احترام سے بنتا ہے، وہی اصل سرمایہ ہے۔
یہ منظر ہماری اس تہذیب کی عکاسی کرتا ہے جہاں کامیابی کی بلندیوں پر پہنچ کر بھی اپنے بزرگوں کے سامنے سر جھکانا ہی اصل بڑائی کہلاتا ہے۔
یہ تصویر ہمیں سکھاتی ہے کہ کامیابی کے ایوانوں تک پہنچ کر بھی اپنے بڑوں کا ادب اور ان کی دعائیں لینا ہی اصل "شرافت" اور "سیاست" ہے۔
"کچھ رشتے عہدوں کے محتاج نہیں ہوتے، خلوص کی ایک جھلک ہی انسان کا وقار بلند کر دیتی ہے۔"
"بڑوں کا دستِ شفقت اگر سر پر ہو، تو منزلیں خود راستہ بناتی ہیں۔"

22/04/2026

#بسال
مقرب خان کی عیادت کی اللہ پاک جلد صحتیاب کریں امین

22/04/2026
Want your business to be the top-listed Government Service in Attock City?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Attock City