19/09/2026
_پنجاب ایمرجنسی سروس
ریسکیو 1122 اٹک_
مورخہ: 19 ستمبر 2026
*_وزیر اعلیٰ پنجاب کے "میت منتقلی سروس تکریم کے ساتھ" پروگرام کا ضلع اٹک میں باقاعدہ آغاز_*
وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاحی پروگرام میت منتقلی سروس کا ضلع اٹک میں باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد تھے جبکہ تقریب میں انیل سعید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اٹک بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی شیخ آفتاب احمد نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ اقدام عوام کو زندگی کے انتہائی کٹھن اور غمزدہ لمحات میں باوقار سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اٹک ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ضلع اٹک کے لیے بلا معاوضہ میت منتقلی سروس کی 6 خصوصی ایمبولینسیں فراہم کی گئی ہیں، جو ضلع کی تمام 6 تحصیلوں اٹک، حضرو، حسن ابدال، جنڈ، پنڈی گھیب اور فتح جنگ میں عوام کو بلکل مفت خدمات فراہم کریں گی۔