22/12/2025
Jam Group Jhaoo Awaran
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jam Group Jhaoo Awaran, Political Party, Awaran.
22/12/2025
09/12/2025
جام گورپ آواران کے سینئر رہنما و قبائلی شخصیت میر یوسف میروانی نے ڈپٹی کمشنر آواران جناب عزت نذیر صاحب سے ملاقات ضلع آواران کے مختلف معاملات کے بارے میں گفتگو۔
اس موقع پر جام گورپ سینئر رہنما ظفرﷲ میروانی عبدالصمد میروانی بھی موجود تھے
اور جھاؤ میں وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان صاحب کے فنڈز سے مختلف جاری ترقیاتی کاموں کا وزٹ کیا کاموں کا معیار چیک کیا۔ وہاں کے موجود لوگوں نے جام صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
18/06/2025
ہم اپنے لیڈر وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے صوبائی PSDP 2025-26 میں آواران، مشکے اور جھاؤ کے لیے 20 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز شامل کروایا ہے یہ اقدام نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ آواران کی ترقی و خوشحالی کی نئی راہوں کو بھی ہموار کرے گا۔ ان شاء اللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی جذبے سے جاری رہے گا۔
21/02/2025
جام گروپ آواران کے سینٸر رہنما میر یوسف میروانی صاحب کی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان عالیانی صاحب سے اہم ملاقات۔۔۔
میر یوسف میروانی صاحب نے وفاقی وزیر تجارت، جام کمال خان عالیانی صاحب سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے اپنے قائد جام کمال خان صاحب کے وژن کے مطابق عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے چند اہم درخواستیں پیش کیں۔ ان درخواستوں میں شامل ہیں:
تحصیل جھل جھاؤ میں "Mother and Child" کے لیے 20 بیڈ کا ہسپتال، جو کہ علاقے کی انتہائی ضرورت ہے۔ اس ہسپتال کی عدم موجودگی کی وجہ سے بہت سی خواتین اپنی زندگی کی بازی ہار چکی ہیں، اور علاقے میں اس کی شدید کمی محسوس کی جاتی ہے۔
آواران ٹاؤن میں دراسکی پل، جو کہ قریبی بازار سے ملنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ اس پل کی عدم موجودگی کی وجہ سے عوام کو روزمرہ کے سفر میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور یہ ایک دیرینہ عوامی مطالبہ ہے۔
جھل جھاؤ میں کاراچ کور پر ڈیم، جو علاقے میں پانی کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
جھل جھاؤ میں زرعی تحقیقاتی مرکز، جو آواران اور لاس بیلا جیسے زرعی علاقوں کے لیے بہت اہم ہے۔ اس مرکز کے قیام سے کسانوں کو جدید زرعی تحقیق سے فائدہ ہوگا، اور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔
پورے ضلع میں بنیادی عوامی سہولتوں کے لیے مختلف منصوبے، جن کی تکمیل سے پورے علاقے کی زندگی کے معیار میں بہتری آئے گی۔
جام کمال خان صاحب نے میر یوسف میروانی صاحب کی اجتماعی عوامی سوچ کو سراہا اور ان درخواستوں پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے۔ یہ ملاقات عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو گی، اور ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو بہتر سہولتیں ملیں گی۔
#منصوبے #ترقی #ہسپتال #آواران
🌟 جھیل جھاؤ کی عوام کے لیے خوشخبری! 🌟
میر یوسف میروانی کا الیکشن میں کیا گیا وعدہ اب حقیقت کا روپ دھارنے جا رہا ہے!
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی اجتماعی عوامی سوچ اور میر یوسف میروانی کی انتھک محنت کی بدولت کیمپ سے حاجی شہر، غلام محمد گوٹھ سے کیڈٹ کالج جھاؤ روڈ کا ٹینڈر بہت جلد جاری ہونے والا ہے۔
یہ منصوبہ ایک رِنگ روڈ کی حیثیت رکھتا ہے، جو جھاؤ اور اس کے گردونواح کے علاقوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس منصوبے سے درج ذیل علاقے براہِ راست مستفید ہوں گے:
✅ ماروکی
✅ فتح محمد گوٹھ
✅ سری میتاگو
✅ میتاگو
✅ حاجی شہر
✅ غلام محمد گوٹھ
✅ پیر بُخش گوٹھ
✅ کلاتو
✅ بھٹو
✅ قرب و جوار کے دیگر علاقے
یہ ترقیاتی منصوبہ وفاقی حکومت سے فنڈڈ ہے اور علاقے کی معاشی و سماجی ترقی کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ یہ سب کچھ میر یوسف میروانی کی شب و روز محنت اور جام کمال خان کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت ممکن ہوا ہے۔
جھاؤ کی عوام جام خان عالیانی کی اجتماعی عوامی سوچ اور میر یوسف میروانی کی وعدہ وفائی پر دل سے خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
یہ ترقی کا سفر یونہی جاری رہے گا!
جھل جھاؤ کی خوشحالی ہماری پہچان!
25/01/2024
شمولیتی پروگرام ۔۔۔
آج لباچ آواران سے بزنجو کارواں کے دیرینہ ساتھی میر عبدالقادر میروانی نے خاندان سمیت شعیب میروانی مشکے خاندان سمیت بزنجو کارواں سے استعفیٰ دے کر میر محمد یوسف میروانی اور سابق وزیرِِاعلٰی بلوچستان جام کمال خان صاحب پر اعتماد کرتے ہوئے باقاعدہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کیا ۔۔۔۔
24/01/2024
شمولیت پروگرام ۔۔
آج مین بازار آواران سے ناکو اقبال کی سربراہی میں۔
ناکو اقبال
جاوید بلوچ نیابت
ظہور احمد
ظریف احمد
ظفر
مہر اللّٰہ
حاجی قاسم
نے اپنے خاندان سمیت بزنجو کارواں سے استعفیٰ دے کر میر محمد یوسف میروانی اور سابق وزیرِِاعلٰی جام کمال خان صاحب پر اعتماد کرتے ہوئے ان کی قیادت میں باقاعدہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ ۔۔۔
24/01/2024
آج نیشنل پارٹی کے پی بی 23 نامزد امیدوار خیر جان بلوچ اور ڈاکٹر نظر شاہ بخاری میر کریم عمرانی اور دیگر نے مسلم لیگ ن جام گروپ آواران جھاؤ کے رہنما میر یوسف میروانی کے پارٹی دفتر پر آمد ان سے ملاقات۔ دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمپین کو مزید تیز بنانے کیلئے گفتگو۔
18/01/2024
Balochistan Needs Jam Kamal Khan
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Awaran
