13/09/2025
*ریسکیو 1122 کو گاڑیاں دی جائیں! 🚑*
جیسے پولیس کو امن و امان کے لیے گاڑیاں دی گئیں،
ویسے ہی *ریسکیو اداروں* کو بھی *ہر ضلع میں مکمل وسائل اور گاڑیاں* فراہم کی جائیں تاکہ
*انسانی جانیں بچانے* میں تاخیر نہ ہو۔
یہ انسانیت کی خدمت ہے، سیاست سے بالاتر مسئلہ ہے۔
*ریسکیو 1122 = عوام کی زندگی کی ضمانت!*
وزیراعظم، چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام سے گزارش ہے:
*خدارا! ریسکیو کو نظر انداز نہ کریں۔
#آزادکشمیر
--
*ریسکیو 1122 کو بھی جدید گاڑیوں و ساز و سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے —
آزاد کشمیر حکومت، وزیراعظم اور چیف سیکرٹری صاحب سے مطالبہ ہے کہ جیسے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو امن و امان کے قیام کے لیے جدید گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں، ویسے ہی *ریسکیو اداروں خصوصاً ریسکیو 1122* کو بھی ہر ضلع و تحصیل میں گاڑیاں، ایمبولینسز اور دیگر ضروری وسائل مہیا کیے جائیں۔ اور ریسکیو کے ہر جائز مطالبات پورے کیے جائے
16/12/2021
"وه ظلم نہیں بھولے، شہادت نہیں بھولے،
معصوم فرشتوں کی، عبادت نہیں بھولے،
بارود کے شعلے اور تڑپتے ہوئے بچے،
ہم لوگ ابھی تک وه قیامت نہیں بھولے"
28/11/2021
زمین پر موجود کافی مسائل کا حل صرف محبت و رحمدلی ہے....❤️
15/04/2021
🔘 *رمضان کیسے گزاریں؟* 🔘
۔
*يٰٓـاَيُّهَا الَّذِيۡن َاٰمَنُوۡا كُتِبَ عَلَيۡکُم ُالصِّيَام ُکَمَا كُتِب َعَلَى الَّذِيۡن َمِنۡ قَبۡلِکُم ۡلَعَلَّكُم ۡتَتَّقُوۡنَۙ*
(سورہ بقرہ-١٨٣)
۔
*تو پھر تقوی کے حصول کے لیے رمضان میں کیا کرنا چاہیے؟*
۔
1️⃣ *اپنی نمازوں کو بہتر بنائیں۔*
»نماز بروقت ادا کریں۔
»قرآن کا جو حصہ یاد ہے اسے نماز میں تلاوت کریں۔
»نماز کو سوچ سمجھ کر پڑھیں۔
۔
2️⃣ *قرآن کو زیادہ سے زیادہ وقت دیں*
»تلاوت کریں۔
»روزانہ چند آیات کا ترجمہ و تفسیر پڑھیں۔
»قرآن پر تدبر کریں۔
۔
3️⃣ *نبیﷺ کی سنتوں پر عمل کریں*
»رسول اللہﷺ کے اسوۂ میں سے چھوٹی چھوٹی سنتیں نکال کر لسٹ بنائیں اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔
۔
4️⃣ *صبر و برداشت سے کام لیں*
»کوئی بات بری لگے تو برداشت کریں۔
»لڑائی جھگڑے سے بچیں۔
۔
5️⃣ *دعاؤں کا خصوصی اہتمام کریں*
»اپنی دعاؤں کی فہرست بنائیں جو آپ کو رمضان میں مانگنی ہیں۔
»اپنے ایمان، صحت، ملک، والدین اور امت کے لیے بھی خصوصی دعا کریں۔
۔
6️⃣ *بری عادات کو چھوڑنے کی کوشش کریں*
»اپنی بری عادات کی فہرست بنائیں اور ان عادات کو چھوڑنے کی کوشش کریں۔
»ضد، غصہ، بدگمانی، غیبت، کینہ اور سستی کو دور کریں۔
۔
7️⃣ *زیادہ سےزیادہ صدقہ دیں*
»اپنے اردگرد ایسے لوگ تلاش کریں جو آپ کی طرف سے مالی تعاون کے منتظر ہوں۔
»ان کی اپنے رب کی خاطر مدد کریں۔
۔
8️⃣ *نوافل کا خوب اہتمام کریں*
»رات کے آخری پہر اپنے رب کے ساتھ تعلق مضبوط کریں۔
»ہر نماز کے ساتھ نوافل کا اہتمام کریں۔
۔
9️⃣ *اللہ کے ذکر کو عادت بنالیں*
»اللہ تعالی کی تسبیح و استغفار کا خصوصی اہتمام کریں۔
»صبح و شام کے اذکار کو معمول کا حصہ بنائیں۔
۔
🔟 *نفرت مٹائیں، محبت بڑھائیں*
»جن سے ناراض ہیں ان سے صلح کرلیں۔
»جو آپ سے ناراض ہیں انہیں منالیں۔
»دوسروں کی مسکراہٹ کا باعث بنیں، نہ کہ آنسوؤں کا۔
۔
*
*اگر آپکو ہماری پوسٹ اچھی لگی ہو تو دوسروں تک ضرور شٸیر کریں*
_*