17/03/2026
Raja Haseeb yaseen
rang
17/03/2026
السلام عليكم میری فیس بک فرینڈز لسٹ میں اگر کوئی بھائی یا بہن اس وقت روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضر ہیں تو حضور پاک کی بارگاہ میں میرا سلام عرض کر دیں
رمضان کی آمد آمد اور کوٹلی میں 700 روپے کلو سیب کا ریٹ غریب عوام کو ریلیف کون دے گا
ریٹ لسٹ کس کی زمہ داری بنتی ھے ۔۔
Raja Haseeb yaseen rang
11/02/2026
وہ جسے خاموشی سے خاموش کیا گیا تھا آج زبان زدِ عام ہے۔وہ جسے جیل میں دفن کیا گیا تھا آج ہر کشمیری کے دل میں اس کا مزار ہے۔
جسدِ خاکی کو قید رکھ سکتے ہیں مگر فکر کو کبھی قید نہیں کیا جا سکتا۔
سلام عقیدت شہید مقبول بٹؒ
31/01/2026
کُلُّ مَنْ عَلَیْہَا فَانٍ
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری انتقال کر گئے ﷲ پاک مغفرت فرمائیں اور انکے چاہنے والوں کو صبر دیں۔
صدرِ ریاست آزاد جموں و کشمیر، جناب بیرسٹر سلطان محمود چوہدری صاحب کی رحلت کی خبر نے دل کو گہرے رنج و ملال میں مبتلا کر دیا ہے۔ بیرسٹر صاحب ایک روادار، خوش مزاج اور شائستہ سیاست دان تھے جنہوں نے سیاسی اقدار اور جمہوری روایات کو وقار بخشا۔ آج کشمیری سیاست کا ایک روشن باب بند ہو گیا۔
بطور وزیراعظم اور بعد ازاں صدرِ ریاست، انہوں نے کشمیر کی سیاست میں ایسے گہرے اور نمایاں نقوش چھوڑے جو مدتوں یاد رکھے جائیں گے۔ مسئلۂ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے، اور دنیا بھر میں کشمیری عوام کے ترجمان اور سفیر کی حیثیت سے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ کشمیریوں کی آواز بن کر انہوں نے ہر فورم پر حق و صداقت کا علم بلند رکھا۔
آج حق کی یہ شمع بجھ گئی، مگر ان کی جدوجہد، خدمات اور نظریات ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
اللہ ربّ العزت سے دعا ہے کہ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے اور پسماندگان، اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن
26/01/2026
زندگی کے غلط فیصلے" یا "زندگی میں غلط انتخابات"
تصویر کی وضاحت (تشریح):
یہ تصویر ایک گہرے سبق کی عکاسی کرتی ہے جسے ہم اکثر اپنی سماجی یا جذباتی زندگی میں نظر انداز کر دیتے ہیں۔ یہاں دو جوڑے دکھائے گئے ہیں جو بظاہر محبت میں ہیں، لیکن ان کا ساتھ ایک دوسرے کے لیے نامناسب ہے:
پہلا جوڑا (پیچ اور شارپنر): پیچ (Screw) کا کام کسی چیز کو جوڑنا ہے، جبکہ شارپنر (Sharpener) کا کام چھیلنا یا تراشنا ہے۔ اگر یہ دونوں ایک دوسرے کے قریب آئیں گے تو شارپنر پیچ کو تراش نہیں سکے گا بلکہ خود خراب ہو جائے گا یا پیچ کو نقصان پہنچائے گا۔
دوسرا جوڑا (نٹ اور پنسل): نٹ (Nut) صرف پیچ کے ساتھ فٹ بیٹھتا ہے۔ پنسل نٹ کے سوراخ کے لیے بہت پتلی یا غیر موزوں ہے، اور نٹ پنسل کی لکڑی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
اس سے ملنے والا سبق:
نااہل رفاقت: یہ تصویر بتاتی ہے کہ بعض اوقات ہم ایسے لوگوں یا راستوں کا انتخاب کر لیتے ہیں جو ہمارے مزاج، مقصد یا فطرت سے بالکل مختلف ہوتے ہیں۔
غلط جوڑ: جس طرح ایک نٹ کے لیے پنسل اور ایک شارپنر کے لیے پیچ "غلط انتخاب" ہے، اسی طرح زندگی میں غلط لوگوں کے ساتھ تعلق بنانا صرف وقت کا زیاں اور ذہنی پریشانی کا سبب بنتا ہے۔
مطابقت کی اہمیت: زندگی میں کامیابی اور خوشی کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے فیصلے (چاہے وہ دوست ہوں، جیون ساتھی ہو یا کیریئر) آپ کی اپنی صلاحیتوں اور ضرورتوں کے مطابق ہوں۔
26/12/2025
پرانی یادیں 😭😭😭
نہ یہ چیزیں میسر ہیں اور نہ ہی وہ لوگ اب ہم میں موجود ہیں 😭😭😭
دنیا میں اور بھی رشتے ہوتے ہیں
مگر بھائی بھائیوں کی جان ہوتے ہیں
اللہ پاک ہم بھائیوں کا اتفاق ایسے ہی قائم رکھے
آتا ھے یاد مجھ کو گزرا ہوا زمانہ
کیا لوگ تھے اور کیا علاقہ تھا دنیا پر جنت موجود تھی امن تھا سکون تھا ایمان اور اطاعت تھا اتفاق تھا عزت تھی اخلاق تھا اور ایک شخص اگر گاؤں میں آ جاتا تو سارا گاؤں اس کے استقبال کے لیے نکل آتا اور کئی کئی ماہ تک دعوت عام دی جاتی تھیں اب سالوں بعد کوئی گھر آتا ہے تو اہل محلہ توجہ نہیں دیتے
12/12/2025
چوکی مونگ رٹہ کے مقام
پر ٹرک حادثہ
ایک شخص جانبحق
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Azad Kashmir
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
