08/04/2026
افسوسناک
شدید بارشوں سے گزشتہ رات نرسری کوئیاں میں عزیزم مزمل شوکت کا مکان ایک بڑے پہاڑی تودہ کی زد میں آگیا۔ جس سے لنٹر کا کچھ حصہ ٹوٹ گیا۔ اور لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہوا۔ الحمداللہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
07/04/2026
آج مورخہ سات اپریل کو برادر احسن شفیق کی طرف سے بنجونسہ ریسٹ ہاؤس میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں دوست احباب نے موسم کی شدید خرابی کے باوجود شرکت کی۔ ہم برادر احسن شفیق کی محبتوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ جنہوں نے سب کو ایک ساتھ مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا۔
30/03/2026
جناب فیاز عزیز قریشی صاحب کی طرف سے پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
عشائیہ میں قاضی خالد محمود صاحب، جناب بابر صاحب، ایڈووکیٹ شفیق صاحب ، سردار احسان معروف صاحب، خلیل صاحب، ہارون صاحب اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
24/02/2026
کھائی گلہ کے تاجر طارق فاروق صاحب ہارون صاحب کے بھائی علالت کے باعث سی ایم ایچ راولاکوٹ میں داخل ہیں۔ تاجر رہنما قاضی خالد محمود نے ہمراہ احباب ان کی عیادت کی۔ اللہ پاک طارق صاحب کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔ آمین
09/01/2026
کھائیگلہ۔ تاجر رہنما قاضی خالد محمود افسر شاپنگ پلازہ تراڑ کھل روڈ میں سلائی و کڑائی سنٹر کا افتتاح کر رہے ہیں
06/01/2026
میرمقصودمارکیٹ تراڑکھل روڈ کھائیگلہ راجہ ذاہد صاحب کےلنڈے کی دکان کا افتتاح تاجر رہنما قاضی حالدمحمود صاحب نے دعا سے کیا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے راجہ ذاہد صاحب اور کھائیگلہ کے ہر تاجر کے کاروبار میں برکت عطاء فرمائے امین
04/01/2026
محمد یوسف صاحب کو انجمن تاجران چک کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہںں۔
10/12/2025
تاجر انصاف پینل کے صدرارتی امید وار قاضی خالد محمود صاحب نے ٹیچر عمران شاکر صاحب کے گھر حاضر ہو کران کی دادی جان کی وفات پر تعزیت اور مغفرت کی دعا کی۔
اللہ پاک ھم سب کی دعا عمران صاحب کی دادی جان کےحق میں قبول فرما امین