وہ سال کے آخری دن معافی مانگنے اور جنوری سے جواں عزم کے ساتھ دوبارہ یکی پروگرام کا شروع کرنے کا رواج ختم ہو گیا ؟؟
Syed Anjum Bilal Kazmi
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Syed Anjum Bilal Kazmi, Social service, Bagh, Azad Kashmir.
حلال و حرام کا تعین بھلے دنوں کی بات ہے جنگیں ، قحط اور وباء بہت سے حرام کو حلال کے درجے پہ لے آتی ہیں فلسطین جیسے پرعزم مسلمان کو بھی کچوۓ کھانے تک لے آیا ، لبرل ضرور پوچھے گا پرامن بقاۓ باہمی کو کیوں اختیار نہیں کرتے ، حماس کی ایک شرارت شہر اجاڑ بیٹھی ، عجب مخمصہ ہے مقدس جہاد کے وکیل بنیں یا جنگ کی خوفناکی کا نوحہ پڑھیں ۔۔۔۔۔ سماجیات
17/04/2025
Beautiful
آغا جی چند روز کے لیے با عزت ٹھہرے بلکہ کچھ کچھ آغا لگے ٹیل اینڈر کے ساتھ ملکر کھیلے ، صائم ایوب کو نصحیت کرتے رھے باولنگ میں پھی ان کے ہاتھوں کمال رونما ھو گیا ۔۔۔۔۔ مبارک باد ،،،
27/11/2024
خواتین ھمارے معاشرے کا نصف بلکہ نصف سے بھی کچھ زیادہ ہیں ، ایک تخمینے کے مطابق آزاد کشمیر کی معاشیات میں خواتین کا کردار فقط 14 فی صد ھے ، سو خواتین کو ہنر مند ، مہارتوں سے روشناس کروانے کے لیے مسلم ہینڈز کوٹلی آفس نے ایک نماہش کا انعقاد کیا جہاں خواتین کے ہاتھوں بنے کپڑے ، ڈیکوریشن پیس ، پرس اور دیگر سامان کے سٹال لگاۓ گے ایونٹ کا مقصد خواتین کے صنعت و حرفت میں کردار کو اجاگر کرنا ، ان کی حوصلہ افزائی اور مسلم ہینڈز کی اس ضمن میں کاوشوں کوظاہر کرنا تھا تاکہ خواتین کی Empowerment کو بطور ایک فرض معاشرہ اور مقتدر حلقوں کے ہاں اختیار کیے جانے کی ضرورت کا احساس اجاگر ھو ۔۔۔۔. بطور یاداشت بمقام مسلم ہینڈز کوٹلی آفس
27/11/2024
Mashallah🥰🥰
سوچتا ھوں ڈارون بھی اسی انداز سے سمندری سفر پہ نکلا ھو گا نیچر کا عمیق مطالعہ کرتا ھوا ، جانوروں کی اشکال پہ غور کرتا ، ان میں مماثلت اور فرق کی باریک بینی پہ فکر کرتا اور آخر کار Origin of Species اور ارتقاء کے نظریہ تک جا پہنچا ، یہ تصور آئن سٹائن کے نظریہ اضافیت سے کسی طور بھی کم نہیں اور ان دونوں نظریات میں مشاہدہ کی طاقت کی اہمیت عیاں ھے ، ھمارے سفر سلفی پکچر ویڈیو اور یادوں تک محدود ھوتے ہیں یا زیادہ سے زیادہ سفر نامے تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں جس غور و فکر سے بابا آئن سٹائن اور ڈارون دنیا کو دیکھ چکے ھم کبھی آئینہ بھی نا دیکھ سکے سو ھم کائنات کے مظاہر اور خودشناسی دونوں سے ہی محروم رہے ۔۔۔۔۔۔۔. . . . . . سماجیات
21/11/2024
مسلم ہینڈز اور ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹرینگ اتھارٹی کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پہ دستخط ،مذکورہ ایم او یو کے تحت مسلم ہینڈز اور TEVTA کے ہاہمی اشتراک سے ہنر مند افراد کے لیے ایک ایسی Application تیار کی جاۓ گی جسکے تحت صارف انٹرنیٹ کے زریعے ہنر مند فرد تک پہنچ کر سروس حاصل کر سکے گا بالکل اس طرح جیسے اسلام آباد یا دیگر شہروں میں ٹیکسی حاصل کرنے کے لیے آپ application کا استعمال کرتے ہیں ابتدائی طور پہ یہ کام میرپور اور اطراف میں کیا جاۓ گا تاہم اسکے دائرہ کار میں اضافہ کی سہولت دستیاب رہے گی جدت پسندی ، بروقت سہولت اور برق رفتاری کی طرف یہ قدم لائق تحسین ھے ، چوھدری فرید صاحب چئیرمین TEVTA کے ساتھ مفصل گفت و شنید کے بعد عیاں ھوا کہ اتھارٹی آزاد کشمیر میں تکنکی تعلیم کے حوالہ سے مہم جوئی پہ گامزن ھے ایک سو سے زائد اسکولز کے اندر شام کے اوقات میں کمپیوٹر سینٹر کا اجرأء کیا گیا ھے جہاں جدید روزگاز کے طریقہ کار کے حوالہ سے مقامی نوجوانوں کی ٹرینگ کروائی جا رہی ھے استعمال شدہ کاغذ یعنی پیر پاشی کے زریعے اسے دوبارہ استعمال کیے جانے پہ تربیت کا مفصل انتظام زیر عمل ھے آفیسر موصوف کے کلام ، نظریات ھوم ورک سے معلوم ھوا کہ وہ اس ضمن میں عرق ریزی کے مرحلے سے گزرے ہیں ایک مکمل فریم آف ورک اور روڈ میپ لیکر قافلہ کی صورت منزل کی جستجو رکھتے ہیں ، سوچ ریاست گیر اور عزم بلند ، یہ امر میرے لیے ذاتی حثیت میں قابل رشک ھے کہ چوھدری فرید صاحب عام اداروں یعنی پھتر و ٹاٹ پہ بیٹھ کر پڑھنے والی نسل کے نماہندہ ہیں کسی آکسفورڈ سے کشید ھو کر نہیں آۓ یہ قدر مشترکہ ھے ان کے کردار اور کام کو یقینا تاریخ میں بھی لکھا پڑھا اور یاد کیا جاۓ گا چونکہ ریاست میں ایسی روایات کا فقدان ھے عمل کا قحط ھے سو ایسے باعمل کی توصیف بطور محرک عمل ایک قرض تھا سو ادا کیا ۔۔۔۔۔ سماجیات
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Azad Kashmir
