District Education Officer EE.W Bahawalnagar

District Education Officer EE.W Bahawalnagar سرکاری سکول ، معیاری سکول

21/10/2026
الحمدللہ! DPC برائے ترقی اساتذہ خوش اسلوبی سے مکملآج مورخہ *17 اکتوبر  چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن  بہاولنگر کے دفتر  می...
18/10/2026

الحمدللہ! DPC برائے ترقی اساتذہ خوش اسلوبی سے مکمل

آج مورخہ *17 اکتوبر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن بہاولنگر کے دفتر میں ڈی پی سی (DPC) برائے ترقی اساتذہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں کنوینئر کمیٹی محمد اکرم صاحب ایڈیشنل ڈائریکٹر بہاولپور ڈویژن، ممبران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حافظ محمد طاہر صاحب، چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع بہاولنگر ڈاکٹر عطاء محمد ظہیر صاحب، محترمہ سمیرا شاہین صاحبہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ڈاکٹر عابد حسین صاحب اور صغیر احمد جاوید ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری ضلع بہاولنگر نے خصوصی شرکت کی اور کیسز کی باریک بینی سے سکروٹنی کی۔

محترمہ سمیرا شاہین صاحبہ کی خصوصی کاوشوں، انتھک محنت اور اساتذہ دوست قیادت کی بدولت عرصہ دراز سے التواء کا شکار ترقیوں کے کیسز بالآخر حتمی مراحل میں داخل ہوئے اور الحمدللہ پرموشن کا پراسیس مکمل ہوا ۔

اس موقع پر محترمہ کی اساتذہ کے حقوق کے لیے کی جانے والی کوششوں کو تمام شرکاء نے سراہا۔

پرموشن کیڈر:
PST to EST (Science)

ترقی کے منتظر تمام اساتذہ کرام کو بہت بہت مبارک ہو!

اللہ تعالیٰ محترمہ سمیرا شاہین صاحبہ کو اسی جذبے کے ساتھ محکمہ تعلیم کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

29/09/2026

*\_معیاری تعلیم کی مانیٹرنگ جاری\*_ 📍

وزیرِ اعلیٰ پنجاب _محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ_، صوبائی وزیر تعلیم _رانا سکندر حیات صاحب_، سیکرٹری سکولز _محترم مدثر ریاض ملک صاحب_ اور _چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ضلع بہاولنگر ڈاکٹر عطاء محمد ظہیر صاحب_ کے ویژن _"ہر بچے کو معیاری تعلیم"_ کے تحت

_ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ بہاولنگر محترمہ سمیرا شاہین صاحبہ_ نے مورخہ_29 ستمبر 2026_ کو *گورنمنٹ گرلز پرائمری 8/G بہاولنگر

کا سرپرائز وزٹ کیا۔

*معائنے کے دوران:*
1. کلاس رومز کا مشاہدہ کیا اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا
2. طلبہ سے براہِ راست سوالات کر کے ان کی لرننگ لیول چیک کیا
3. اساتذہ کی حاضری، کارکردگی اور سکول ریکارڈ کو تفصیل سے چیک کیا
4. سکول کی صفائی، بنیادی سہولیات اور حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا*

ڈی ای او صاحبہ نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ _پنجاب حکومت کی تعلیمی پالیسیوں پر سو فیصد عملدرآمد_ یقینی بنایا جائے اور طلبہ کو _صاف ستھرا ماحول_ کے ساتھ _معیاری تعلیم_ فراہم کی جائے۔

_"تعلیم ہی ترقی کی ضمانت ہے"_



---

Address

District Educatoin Office (EE. W)
Bahawalnagar
62200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Education Officer EE.W Bahawalnagar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share