Tehreek Seraat ul Quran

Tehreek Seraat ul Quran

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tehreek Seraat ul Quran, Public Service, chak # 42/D. B, Punjab, Bahawalpur.

Tehreek-e-Seraat-ul-Quran is an ideological and reformative movement, actively working for faith, understanding of the Qur’an, establishment of prayer, social reformation, promotion of knowledge, and youth development.

02/06/2026

"چراغِ دل کو روشن کرو، راستے خود روشن ہو جائیں گے۔"
— مولانا جلال الدین رومی

ڈاکٹر سید طاہر مقبول (PhD World Religions)

علم، تحقیق، بصیرت اور خدمتِ انسانیت کا ایک خوبصورت امتزاج۔

بطور بانی و سربراہ تحریک صراط القرآن، آپ نے علم کو عمل اور تحقیق کو خدمت سے جوڑ کر معاشرے کی فلاح کو اپنا مقصد بنایا ہے۔

آپ کی قیادت میں تحریک صراط القرآن کے مختلف فلاحی و تعلیمی منصوبے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، جن میں:

✅ انصاف پروجیکٹ (مفت قانونی معاونت و رہنمائی)
✅ میڈیکل ڈسپنسری پروجیکٹ
✅ تعلیمی منصوبہ (سکول، کالج اور دینی تعلیم)
✅ میڈیکل انٹرن شپ پروگرام
✅ فری آئی کیمپس اور آنکھوں کے آپریشنز
✅ سماجی و رفاہی خدمات کے دیگر منصوبے

علم کی اصل قدر اس وقت ظاہر ہوتی ہے جب وہ انسانیت کے فائدے کے لیے استعمال ہو۔

تحریک صراط القرآن کا یہ سفر اسی سوچ کی ایک عملی مثال ہے، جہاں تعلیم، تحقیق، صحت، انصاف اور خدمتِ خلق کو یکجا کر کے ایک بہتر معاشرے کی تعمیر کی جا رہی ہے۔































Photos from Tehreek Seraat ul Quran's post 02/06/2026

تحریک صراط القرآن پاکستان کی مرکزی ٹیم نے اپنے بانی و سربراہ ڈاکٹر سید طاہر مقبول بخاری شاہ صاحب کی معیت میں حضرت جلال الدین سرخ پوش بخاریؒ کے آستانۂ عالیہ پر حاضری کی سعادت حاصل کی۔

اس بابرکت حاضری کے دوران درود و سلام پیش کیا گیا، فاتحہ خوانی کی گئی اور امتِ مسلمہ، پاکستان اور تحریک صراط القرآن کی دینی، تعلیمی اور فلاحی خدمات کی قبولیت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اولیائے کرام کے مزارات محض اینٹ اور پتھر کی عمارتیں نہیں بلکہ عشقِ الٰہی، محبتِ رسول ﷺ، اخلاص اور خدمتِ خلق کے وہ روشن مینار ہیں جو صدیوں سے دلوں کو منور کر رہے ہیں۔ اس روح پرور ماحول میں حاضری نے دلوں کو سکون، روح کو تازگی اور فکر کو نئی جِلا عطا کی۔

مولانا جلال الدین رومیؒ فرماتے ہیں:

"جس دل میں عشق جاگ جائے، وہی دل خدا تک پہنچنے کا راستہ پا لیتا ہے۔"

اللہ تعالیٰ ہمیں اولیائے کرام کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اخلاص، محبت، خدمت اور روحانی پاکیزگی کی دولت عطا فرمائے۔ آمین۔

Photos from Tehreek Seraat ul Quran's post 27/05/2026
26/05/2026

🌙 عید الاضحیٰ نماز کا اعلان 🌙

تحریک صراط القرآن پاکستان
مرکز / ہیڈ آفس

ان شاء اللہ عید الاضحیٰ کی نماز صبح 7:00 بجے ادا کی جائے گی۔

🕌 مرد حضرات کی جماعت:
⏰ صبح 7:00 بجے

🧕 خواتین کی جماعت:
⏰ مردوں کی نماز کے 40 منٹ بعد
📍 اسی مرکز / ہیڈ آفس میں
#عیدالاضحی








#قربانی


#مسلمان








بروقت تشریف لائیں۔
جزاکم اللہ خیراً

26/05/2026

🌙 عید الاضحیٰ کے موقع پر تعاون کی اپیل 🌙

الحمدللہ!
ادارہ صراط القرآن
بمقام: چک نمبر 42 ڈی بی کالونی، گلی نمبر 9، تحصیل یزمان، ضلع بہاولپور
ایک منظم اور بااعتماد فلاحی و تعلیمی نظام کے تحت کئی اہم دینی، تعلیمی اور سماجی منصوبہ جات چلا رہا ہے، جن میں شامل ہیں:

📖 شعبہ حفظ القرآن (بچے اور بچیاں)
🎓 شعبہ للبنات (بیٹیوں کی دینی و اخلاقی تربیت)
📚 شعبہ درس نظامی کلاسز
💊 فارمیسی ڈسک
⚖️ انصاف ڈسک

یہ تمام منصوبے ہماری این جی او کے زیرِ انتظام چل رہے ہیں، جہاں اہلِ خیر اپنے عطیات، تعاون، تعلقات اور وسائل کے ذریعے حصہ ڈال کر اس مشن کو مضبوط بناتے ہیں۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر ہم آپ تمام احباب، دوستوں اور مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ قربانی کی کھالیں، عطیات یا مالی تعاون کے ذریعے اس دینی و فلاحی مشن کا حصہ بنیں۔

اگر آپ ادارے تک کھال پہنچا سکتے ہیں تو براہِ کرم ادارے کے اندر جمع کروائیں۔
اور اگر کسی وجہ سے کھال بھیجنا ممکن نہ ہو تو آپ اپنی جگہ پر کھال فروخت کر کے اس کی رقم ہمارے اکاؤنٹ یا ادارے کے ذمہ داران تک پہنچا سکتے ہیں، تاکہ یہ منظم ادارہ مزید بہتر انداز میں اپنے منصوبہ جات جاری رکھ سکے۔

الحمدللہ!
ہمارے پاس آنے والے ہر ایک روپے کا مکمل اندراج موجود ہوتا ہے۔
ادارے میں باقاعدہ Ledger Books، رسیدی نظام اور مکمل حسابات کئی سالوں سے محفوظ کیے جا رہے ہیں، تاکہ شفافیت، دیانتداری اور Accountability پر کسی قسم کا سوال پیدا نہ ہو۔

آپ کا معمولی تعاون بھی:
✔️ کسی حافظِ قرآن کی تعلیم
✔️ کسی بیٹی کی تربیت
✔️ کسی مستحق کی مدد
✔️ اور کسی مجبور انسان کو انصاف دلانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
#عیدالاضحی










#للبنات
#خدمت

#قربانی









#𝕁𝕦𝕤𝕥𝕚𝕔𝕖𝔽𝕠𝕣𝔸𝕝𝕝𝕝𝕍𝕒𝕔𝕔𝕚𝕟𝕖𝕍𝕚𝕔𝕥𝕚𝕞𝕤

اللہ تعالیٰ آپ کے مال، رزق اور زندگی میں برکت عطا فرمائے۔ آمین

جنرل سیکرٹری و لیگل ایڈوائزر
NGO
محمد ظہیر انجم

📞 رابطہ نمبر:
03005911142
03008861412

22/05/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

تمام احبابِ گرامی کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آج بروز جمعہ بعد از نمازِ مغرب تا نمازِ عشاء بمقام جامع مسجد بلال محفلِ ذکر کا پُرنور اہتمام کیا جا رہا ہے۔

تمام اہلِ محبت سے گزارش ہے کہ اس روحانی محفل میں بھرپور شرکت فرما کر اپنے قلوب کو ذکرِ الٰہی سے منور کریں۔

جزاکم اللہ خیراً ❤️🌟🕊️✨️💫🌠🎉👏💖😊

18/05/2026
Photos from Tehreek Seraat ul Quran's post 17/05/2026

Under the banner of Tehreek Seraat-ul-Quran Pakistan, a special community awareness program titled “Bunyan-un-Marsoos” was conducted successfully.

The program highlighted the importance of unity, peace, patriotism, and the positive role of the Armed Forces of Pakistan in maintaining national security and stability. Community members gathered at the mosque to express solidarity, awareness, and appreciation for the sacrifices and professional performance of the Pakistan Army.

The event also included social welfare discussions and public awareness activities aimed at strengthening harmony and responsible citizenship at the community level.

The program was represented by Dr. Syed Tahir Maqbool, who addressed the audience on the values of service, unity, discipline, and national responsibility.

Want your business to be the top-listed Government Service in Bahawalpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Chak # 42/D. B, Punjab
Bahawalpur
63100