17/01/2026
*کان کن لیبر یونین مچھ کے صدر اقبال یوسفزئی کی گرینڈ الائنس کے رہنما علی بخش جمالی کے گھر پر چھاپے کی سخت ترین مذمت*
*چادر و چار دیواری کی پامالی کھلی آمریت، حکومتی جبر کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے، کان کن لیبر یونین*
*مچھ (نامہ نگار)کان کن لیبر یونین مچھ کے صدر اقبال یوسفزئی نے گرینڈ الائنس کے ترجمان اور ایریگیشن یونین بلوچستان کے صدر علی بخش جمالی کے گھر پر پولیس چھاپے کو کھلی آمریت حکومتی جبر اور بلوچستان کی روایات پر حملہ قرار دیتے ہوئے سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہےانہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس کے مطالبات مکمل طور پر آئینی قانونی اور جائز ہیں جنہیں حکومت خود تسلیم کر چکی ہے اس کے باوجود گرینڈ الائنس کی قیادت کے گھروں پر چھاپے مارنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور اپنی ناکام پالیسیوں کو طاقت کے ذریعے مسلط کرنا چاہتی ہے محمد اقبال یوسفزئی نے کہا کہ ملازمین کو ان کے جائز حقوق دینے کے بجائے گھروں پر دھاوا بولنا نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ یہ عمل آمریت کے بدترین ادوار کی یاد دلاتا ہے انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جبر اور تشدد سے نہ کبھی حق دبایا گیا ہے اور نہ ہی عوامی تحریکیں ختم کی جا سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بدترین سطح پر ہے بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے مگر حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے جعلی نمائندوں کے سہارے ملازم دشمن پالیسیاں نافذ کر رہی ہے جو صوبے کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہیں انہوں نے واضح کیا کہ گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کو ہراساں کرنا بند کیا جائےآخر میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ علی بخش جمالی کے گھر پر چھاپے میں ملوث تمام اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور واضح اعلان کیا کہ کان کن لیبر یونین مچھ گرینڈ الائنس کے ساتھ آخری حد تک کھڑی رہے گی*
28/12/2024
Kankun labor union CBA RG Mach k sadar M Iqbal yousafzai apny halqay k muntakhib numayinda wazeer revinio Mir Asim Kurd Gellu k sath kachhi k mazdooron k masail per bath Kar rhe hen
03/11/2023
مائننگ ایریا کے غیر ملکی مزدوروں اور مالکان کیلئے خوشخبری
اسلام آباد۔ آل پاکستان مائن اینڈ منرل ایسوسی ایشن کے صدر بہروز ریکی، قبائلی رہنما سردار خوشدل خان لونی، آل پاکستان مائن اینڈ منرل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فتح شاہ عارف اور دیگر نے وفد کی شکل میں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے ملاوات کی اور انکو غیر ملکی تارکین وطن کے انخلاء سے مائننگ ایریا پر پڑنے والے منفی اثرات کے حوالے سے بریفنگ دی اور تفصیلی بحث کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے وقتی طور پر کان کنی والے علاقوں میں کوئی آپریشن نہیں کریں گے۔ تمام کان کے مالکان سے درخواست ہے کہ وہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے ایک دو دن کے اندر وضاحت کے اگلے مرحلے تک اپنا کام (مزدور) جاری رکھنے کے لیے اپنے مزدوروں کو مطلع کریں۔ ہم وزارت داخلہ اور خارجہ کے مشورے سے تمام لیبر ڈیٹا کو فوری بنیادوں پر ان کی قانونی دستاویزات پر کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ کسی بھی سوال کی صورت میں براہ کرم آل پاکستان مائن اینڈ منرل ایسوسی ایشن سے رابطہ کریں۔ کیونکہ ہم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تمام متعلقہ دفاتر کو اس سے آگاہ کردیا ہے۔
ہم آل پاکستان مائن اینڈ منرل ایسوسی ایشن کی جانب سے میر بہروز ریکی، سردار خوشدل خان لونی، سید عباس شاہ خاص طور پر امجد رشید وزیر خزانہ اور دیگر کے APMMA کے ساتھ وقت اور وابستگی کے لیے شکر گزار ہیں۔
02/11/2023
افغان مہاجرین جو پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں اور اس وقت بلوچستان میں مقیم ہیں اگر انہیں کسی قانونی مسئلے کا سامنا ہو تو وہ رابطہ کر سکتے ہیں۔
افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کے لیے
کوئٹہ: 03101364942
لورالائی: 03101364882
قلعہ سیف اللہ: 03151134259
چاغی: 03151134567
پشین: 03151127579
پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ ہولڈرز کے لیے
ٹول فری نمبر: 080099880
ہیلپ لائن نمبر 1: 0812827762
ہیلپ لائن نمبر 2: 0812827763
ہیلپ لائن نمبر 3: 0812827765
ہاٹ لائن نمبر 1: 03337819143 (صرف کالز کے لیے)
ہاٹ لائن نمبر 2: 03333512699 (کالز اور واٹس ایپ کے لیے)
ہاٹ لائن نمبر 3: 03168606243 (کالز اور واٹس ایپ کے لیے