PHA Bahawalpur

PHA Bahawalpur

Share

ہم شہرِ لازوال بہاولپور کو سرسبز و شاداب بنانے میں کوشاں ہیں

08/04/2026
Photos from PHA Bahawalpur's post 02/04/2026

ڈپٹی کمشنر بہاولپور کی ہدایت پر فرید پارک کمرشل ایریا کو ماڈل پارک میں تبدیل کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے منصوبے پر فوری طور پر کام کا آغاز کر دیا ہے اور ترقیاتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ منصوبے کے تحت پارک کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا، جن میں خوبصورت لینڈ اسکیپنگ، معیاری لائٹنگ اور لائٹ اسکیپنگ ورک شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ شہریوں خصوصاً بچوں اور نوجوانوں کی تفریح کے لیے جھولوں کی تنصیب اور اسکیٹنگ گراؤنڈ کی تعمیر بھی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد شہریوں کو ایک معیاری، محفوظ اور دلکش تفریحی ماحول فراہم کرنا ہے، تاکہ فرید پارک کو ایک مثالی ماڈل پارک کے طور پر عوام کے لیے پیش کیا جا سکے۔
Chief Minister Punjab's Updates Deputy Commissioner Bahawalpur Commissioner Bahawalpur Division Bahawalpur

Photos from PHA Bahawalpur's post 01/04/2026
Photos from PHA Bahawalpur's post 01/04/2026

ڈپٹی کمشنر بہاولپور کے احکامات پر ملتان روڈ پر واقع ملتان راؤنڈ ایباؤٹ کی تزئین و آرائش کا کام باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت راؤنڈ ایباؤٹ کو ایک آئیڈیل اور خوبصورت چوک میں تبدیل کرنے کے لیے مختلف ترقیاتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اس میں صفائی، شجرکاری، خوبصورتی میں اضافہ اور جدید طرز کی آرائش شامل ہے تاکہ یہ مقام نہ صرف دیکھنے میں دلکش ہو بلکہ شہریوں کے لیے ایک بہتر اور معیاری ماحول بھی فراہم کرے۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ کام تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی اس راؤنڈ ایباؤٹ کو ایک مثالی چوک کی شکل دے دی جائے گی۔
Chief Minister Punjab's Updates Deputy Commissioner Bahawalpur Commissioner Bahawalpur Division Bahawalpur

Photos from PHA Bahawalpur's post 12/03/2026

:
صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب پنجاب کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا صاحب کے احکامات پر اعظم چوک کی ڈویلپمنٹ، اپ لفٹنگ اور خوبصورتی کا کام جاری ہے۔ اس منصوبے کے تحت جدید لائٹنگ، لینڈ اسکیپنگ اور دیگر ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں تاکہ چوک کو ایک خوبصورت اور منظم شکل دی جا سکے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم ہوگا۔
Deputy Commissioner Bahawalpur
Commissioner Bahawalpur Division Bahawalpur
Chief Minister Punjab's Updates

Photos from PHA Bahawalpur's post 31/01/2026

ہارٹیکلچر ایجنسی بہاولپور کے ملازمین پارکوں میں کام کرتے ہوے۔
Deputy Commissioner Bahawalpur Commissioner Bahawalpur Division Bahawalpur Chief Minister Punjab's Updates

Want your business to be the top-listed Government Service in Bahawalpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


2-A Garden Area PHATA Building Near Shuda APS Higher Secondary School Satellite Town Bahawalpur
Bahawalpur
62000

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 04:00