Adeel Aslam PP254

Adeel Aslam PP254

Share

Fan page of Adeel Aslam
candidate of Member Punjab Assembly
PP-246

Photos from Adeel Aslam PP254's post 08/01/2025

سینیٹر عون عباس بپی کا " جنوبی پنجاب" کے نام سے الگ صوبے کے قیام کے حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں بل پیش۔

1. جنوبی پنجاب: 3 ڈویژنز اور 12 اضلاع پر مشتمل ہوگا،
2. صوبہ جنوبی پنجاب کے لیے "ملتان "دارالحکومت تجویز کیا ہے۔
3. نئے صوبے کے قیام سے سینیٹ میں جنوبی پنجاب کی جانب سے ایوان بالا "سینٹ" میں 23 نئی نشستیں تجویز کی گئی جس سے وفاق کی نمائندگی مکمل ہوگی۔

4. جنوبی پنجاب اسمبلی کے لیے 119 نشستوں کی تجویز،
5. سینیٹر عون عباس بپی نے جنوبی پنجاب کے علاقے کے لوگوں کو تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات میں کمی پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔
6. بل میں جنوبی پنجاب ہائی کورٹ کے قیام کی سفارش، جبکہ پرنسپل سیٹ ملتان میں ہوگی۔

7. اس بل میں جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے وسائل اور خود مختاری کی تجویز کی ہے، سینیٹر عون عباس بپی
8. یہ الگ انتظامی یونٹ یعنی صوبہ "جنوبی پنجاب" کے قیام سے 4 کروڑوں لوگوں کے مسائل کا حل ممکن ہوگا۔
9. جنوبی پنجاب کے تین ڈویژنز کا رقبہ پنجاب کے کل رقبہ کا 52 فیصد ہے، سینیٹر عون عباس بپی

10. سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے جنوبی پنجاب کا بل وزارت قانون و انصاف کو بھیج دیا اور ایک مہینے میں وزارت سے رپورٹ طلب کرلی۔

Photos from Adeel Aslam PP254's post 03/01/2025

سینیٹر عون عباس بپی کی سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں شرکت۔

اجلاس میں سینیٹر عون عباس بپی نے تلخ اور اہم سوالات اُٹھا دیا، سینیٹر عون عباس بپی کا کہنا تھا کیا چیرمین پیمرا بتانا پسند کریں گے کہ عمران خان صاحب کا نام میڈیا پر کیوں نہیں لیا جا سکتا۔ مزید سوال یہ کیا چیرمین پیمرا نے کوئ تحریری آرڈر جاری کیا ہے کہ انھوں نے میڈیا پر " عمران خان " صاحب کے بیان تصویر چلانے پر پابندی لگا رکھی ہے۔

15/12/2024

یومِ شہدائے اسلام آباد قتل عام کے موقع پر سانحہ D چوک میں شہید سردار شفیق لُنڈ کے گھرسینٹیر عون عباس بپی, سردار فرحت عباس لُنڈ ،ضلعى صدر مہر سجاد چھینہ، عمران شوکت ٹکٹ ہولڈر این اے 152 اور مخدوم عامر عباس ٹکٹ ہولڈر پی پی 221 نے شہید سردار شفیق کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی-

13/12/2024

آج میں جب سینیٹ میں آرہا تھا تو D چوک کا وہ قیامت بھرا منظر میری آنکھوں کے سامنے آگیا۔ مجھے لگا شاید سینیٹ میں بھی سوگ کا ماحول ہوگا لیکن افسوس ہوا کہ یہاں حکومتی بینچز پر بیٹھے لوگ شہداء کے خون کا مزاق اڑا رہے تھے۔ ہمارے 13 لوگ شہید کردئیے گئے۔ کسی کی بیوی بیوہ ہوئی تو کسی کے بچے یتیم ہوئے اور اس تمام فاشزم کی ذمے دار حکومت وقت ہے۔ آج پاکستان تحریک انصاف جس فاشزم سے گزر رہی ہے اس کی مثال ہماری تاریخ میں نہیں ملتی، سینیٹر عون عباس بپی

03/11/2024

3نومبر 2022 وہ سیاہ دن جس روز امید پاکستان بانی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کروایا گیا، مگر اللہ کا شکر نے اللہ نے قاتلوں سے عمران خان کو محفوظ رکھا، مگر پاکستانی عوام وہ درد و قرب کبھی نہیں بھول سکے گی۔

21/05/2024

تاریخی سچ یہ ہے کہ ن لیگ اور نواز شریف نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ یہ آج بھی عطاء تارڑ جیسے لوگوں کو unleash کرتی ہے عدلیہ پر حملہ کرنے کے لئیے۔ جو جخز آج حق پر ڈٹ گئے ہیں انکے خلاف بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ سینیٹر عون عباس بپی

05/05/2024

صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب سینیٹر عون عباس بپی کا ضلع بہاولنگر کے شہر چشتیاں میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں شرکت۔ جبکہ میزبانی کی فراٸض چوہدری خلیل احمد اور ضلع صدر ملک مظفر خان نے ادا کیے، بعدازاں کنونشن میں ظلم و بربریت کے اس دور میں قید و پابند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ دیے اور بانی چیرمین عمران خان کا پیغام پہنچایا۔

29/04/2024

پنجاب بھر کے کسان گندم لیے سرکوں پر ذلیل خوار ہو رہے ہیں۔ موجودہ حکومت اپنے حمایت یافتہ نگرانوں کے فیصلوں کی نگرانی کی خاطر مظلوم کسانوں پر ظلم ڈھا رہی ہے۔ جب پاکستان میں 46 لاکھ ٹن گندم موجود تھی تب نگران حکومت نے یوکرین سے 3100 روپے من کے حساب سے 34 لاکھ ٹن گندم منگوائی، جو 4500 روپے من میں بیچ کر کسی نے 85 ارب منافع بنایا۔ یوکرین سے گندم منگوائیں تو 22 دن بعد جہاز کراچی لینڈ ہوتا لیکن جب نگران حکومت نے گندم امپورٹ کی اجازت دی تو جہاز 8 دن میں پہنچ گیا یعنی اس نے پہلے ہی آرڈر کر دیا جس کو پتہ تھا حکومت امپورٹ کی اجازت دے رہی ہے۔ سینیٹر عون عباس بپی

25/04/2024

"کسان بچے گا تو پاکستان بچے گا", کسانوں کا معاشی قتل بند کیا جائے۔ کسانوں کو گندم کی فصل کے مناسب دام ملنے چاہیں اور حکومت پنجاب کو گندم کی سپورٹ پرأس کو مارکیٹ کے مطابق کرنا ہوگی اور کسان سے پوری فصل کی خریداری کو یقینی بنانا ہوگا۔ سینیٹر عون عباس بپی کا سینیٹ میں اظہار خیال !

23/04/2024

صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب سینیٹر عون عباس بپی کا ضلع بہاولپور میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں شرکت۔ جبکہ میزبانی کی فراٸض نواز خان عباسی، خلیل احمد باجوہ، ملک اعجاز گڈن اور امیر حمزہ عباسی نے ادا کیے، بعدازاں کنونشن میں ظلم و بربریت کے اس دور میں قید و پابند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ دیے اور بانی چیرمین عمران خان کا پیغام پہنچایا۔

19/04/2024

‏بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر ہم کسان بھائیوں کے ساتھ مل کر پنجاب میں احتجاج شروع کرنے جارہے ہیں۔ہم 28 اپریل تک انکا انتظار کریں گے اگر پنجاب حکومت نے گندم خریدنے کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح نہ کی تو پاکستان تحریک انصاف تمام کسانوں کی تنظیموں کے ساتھ مل کر احتجاج شروع کرے گی جس کا آغاز ملتان سے ہوگا۔ ہم یہ تمام گندم لے کر پھر پنجاب اسمبلی کے باہر بیٹھ جائیں گے اور اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Bahawalpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Bahawalpur