04/06/2026
این اے 165
پی۔پی 247
چوھدری ولی داد چیمہ صاحب کی چک نمبر 68 ڈی۔بی میں آمد۔
محمد فضل چنڑ کی ہمشیرہ مرحومہ کی فاتحہ پڑھی اور دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔ چوھدری ناصر چٹھہ؛ ممتاز موھل؛ محمدبخش؛ محمد نواز اور باقی دوست احباب بھی موجود تھے۔
03/06/2026
سوجھلا ٹانوری میں شادی کی تقریب، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حسن عسکری شیخ، چوہدری ولی داد چیمہ اور سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق نے موضع سوجھلا ٹانوری میں رئیس بشیر احمد کے بیٹوں کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے رئیس بشیر احمد اور ان کے اہل خانہ کو شادی کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں قاضی عارف محمود، رئیس خلیل احمد، رئیس محمد عمران، رئیس فہد، استاد منیر احمد، جام ظفر ٹانوری، خان غلام یاسین گوپانگ، جام عبدالعزیز، حاجی غلام فرید، جام سیف اللہ، محمد سراج ڈاہا، سمیر احمد، اللہ بخش نمبردار اور دیگر معززینِ علاقہ بھی موجود تھے۔
شرکاء نے باہمی ملاقاتوں کے دوران علاقائی امور، سماجی ہم آہنگی اور عوامی مسائل پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں مہمانوں نے دولہا صاحبان اور ان کے خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
03/06/2026
موضع اتیرا میں رانا منیر احمد کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ، ایم پی اے حسن عسکری شیخ، چوہدری ولی داد چیمہ اور سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق مرحومہ کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ان کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔
03/06/2026
نبی پور موضع جہان پور میں ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ، ایم پی اے حسن عسکری شیخ، چوہدری ولی داد چیمہ اور سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق نے حاجی محمد اکبر کمبوہ کی بھابھی اور محمد اویس کمبوہ کی والدہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر چوہدری فہیم گجر، قاضی عارف، رئیس ارشاد، مہر ساجد، مہر عابد سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔
بعد ازاں ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ نے اہلِ علاقہ کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے بستی نبی پور میں فلٹریشن پلانٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا، جس پر مقامی افراد نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اہلِ علاقہ کا کہنا تھا کہ فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
01/06/2026
چیمہ گروپ چولستان کا شاندار شمولیتی پروگرام چک نمبر 5 ڈی آر بی میں منعقد
آج چک نمبر 5 ڈی آر بی میں چیمہ گروپ چولستان کے زیرِ اہتمام ایک بھرپور شمولیتی پروگرام منعقد ہوا، جس میں علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے چیمہ گروپ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چوہدری ولی داد چیمہ صاحب خصوصی طور پر تشریف لائے۔ پروگرام کے دوران محمد اقبال کلادی، راشد کلادی عبدالحمید کلادی، لطیف کلادی اور رفیق کلادی نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریکِ انصاف کو چھوڑ کر چیمہ گروپ میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔
اسی طرح غلام قادر کلادی، علی محمد کلادی، محمد طارق کلادی اور ممتاز کلادی نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ کر چیمہ گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔ مزید برآں کالو بلوچ اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر چیمہ گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔
پروگرام میں غلام حیدر پرہار، قاضی غلام مرتضیٰ، رئیس ساجد حسین مہر، ملک عاشق کلیار اور محمد شفیع کٹوال قاضی بشیر سمیت مقامی قیادت اور معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو چیمہ گروپ میں خوش آمدید کہا۔
اس کامیاب شمولیتی پروگرام کے انعقاد میں عبدالمالک کلادی نمبردار، دلشاد احمد نمبردار، دین محمد کلادی اور شریف مچھ کی خصوصی کاوشیں قابلِ تحسین رہیں۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ چولستان کی ترقی، عوامی خدمت اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے چیمہ گروپ کے ساتھ مل کر بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
01/06/2026
این۔اے 165
پی۔پی 248
چودری ولی داد چیمہ صاحب کی چک نمبر 4 ڈی.آر.بی میں فاتحہ خوانی کے لیے راے غلام حیدر پرھیاڑ صاحب کے ساتھ آمد ۔
اللہ پاک مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
محمد شفیع نمبردار قاضی غلام مرتضیٰ خان بشیر بلوچ ممتاز قریشی؛ حافظ محمد دین کٹوال؛ سیفل قریشی؛ محمد یاسین قریشی؛ غلام یاسین کٹوال؛ احمد دین کٹوال اور باقی دوست احباب بھی موجود تھے۔
01/06/2026
این۔اے 165
پی۔پی 248
چوھدری ولی داد چیمہ صاحب کی رائے غلام حیدر پرھیاڑ صاحب کے ہمراہ چک نمبر 141 ڈی۔آر۔بی میں آمد۔
محمد اعجاز کے والد مرحوم کی فاتحہ اور عبدالمالک بھیں کے والد مرحوم کی فاتحہ پڑھی اور دعا کی اللہ پاک مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین-
غلام حیدر بھیں؛ حافظ محمد صدیق؛ خادم حسین بھیں؛ قاضی غلام مرتضیٰ؛ غلام محمد چنڑ اور باقی دوست احباب بھی موجود تھے