04/10/2026
سنٹرل لائبریری بہاولپور کے "مکالمہ گھر" میں استادِ محترم جناب محمد دین جوہر صاحب نے "تصورِ عشق اور جدید ذہن" کے موضوع پر ایک بھرپور اور فکر انگیز لیکچر دیا۔ لیکچر کے بعد سوال و جواب کا دلچسپ سیشن بھی ہوا۔
تقریب کے روحِ رواں جناب نئیر مصطفیٰ تھے، جبکہ نظامت کے فرائض جناب وجہہ الحسن نے انجام دیے۔شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر راشد سعیدی، اظہر فراغ، حسین احمد خان، محمد مصطفیٰ، الطاف ملک، مصطفیٰ زیدی، پروفیسر حفیظ فیضی، محمد ابوبکر، بلال خان چغتائی، شہباز مہتر اور پروفیسر جہانزیب سعیدی شامل تھے۔