Irrigation Department Bannu

Call Contact the organization

Irrigation Department Bannu Government of Khyber Pakhtunkhwa Peshawar, Pakistan

ضلع بنوں کے تمام کاشتکاروں اور عوام الناس سے گزارش ہے کہ پانی چوری، غیر قانونی کٹ، غیر مجاز موڑ یا نہری پانی کے غیر قانو...
01/10/2026

ضلع بنوں کے تمام کاشتکاروں اور عوام الناس سے گزارش ہے کہ پانی چوری، غیر قانونی کٹ، غیر مجاز موڑ یا نہری پانی کے غیر قانونی استعمال کی صورت میں فوری اطلاع دیں۔

Irrigation Department Khyber Pakhtunkhwa

سپرنٹنڈنگ انجینئر بنوں ایریگیشن سرکل بنوں، جناب غلام رسول برکی، اور ایگزیکٹیو انجینئر بنوں کینال ڈویژن، جناب وجاہت حسین،...
30/09/2026

سپرنٹنڈنگ انجینئر بنوں ایریگیشن سرکل بنوں، جناب غلام رسول برکی، اور ایگزیکٹیو انجینئر بنوں کینال ڈویژن، جناب وجاہت حسین، کی ہدایات اور نگرانی میں ماما خیل جدید کینال کے RD 31,000 تا RD 42,000 پر مقامی آبادی کے تعاون سے سلٹ کلیئرنس کا کام جاری ہے۔

متعلقہ کینال فیلڈ اسٹاف موقع پر موجود رہتے ہوئے کام کی نگرانی کر رہا ہے، تاکہ نہر کی پانی برداری کی صلاحیت میں بہتری لائی جا سکے اور آئندہ گندم کی کاشت کے سیزن کے دوران نہری پانی کی روانی ہموار اور وافر رہے۔

اس اقدام سے کاشتکاروں، خصوصاً ٹیل کے علاقوں میں، پانی کی بروقت اور مناسب فراہمی میں بہتری آئے گی۔
تمام کاشتکار بھائیوں سے گزارش ہے کہ سلٹ کلیئرنس کے دوران محکمہ آبپاشی کے فیلڈ عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور نہر کے اطراف کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا کرنے سے گریز کریں، تاکہ صفائی کا کام بروقت مکمل ہو اور آئندہ سیزن میں نہری پانی کی بہتر فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

بہتر نہری نظام — بہتر تقسیمِ آب — خوشحال کاشتکار

Irrigation Department Khyber Pakhtunkhwa

27/08/2026
14 اگست — یومِ آزادی 🇵🇰بنوں کے غیور عوام سے خصوصی اپیلبنوں کے غیور عوام سے درخواست ہے کہ 14 اگست منانے کی خوشی میں باران...
14/08/2026

14 اگست — یومِ آزادی 🇵🇰

بنوں کے غیور عوام سے خصوصی اپیل

بنوں کے غیور عوام سے درخواست ہے کہ 14 اگست منانے کی خوشی میں باران ڈیم یا دیگر سیاحتی مقامات پر جانے کے دوران دریائے کرم، نہروں اور باران ڈیم میں نہانے سے گریز کریں۔

پانی میں نہانا خصوصاً بچوں اور جوان العمر افراد کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ گہرے پانی، تیز بہاؤ، اچانک بھنور، پھسلنے اور پانی میں توازن برقرار نہ رہنے کے باعث ڈوبنے اور جان لیوا حادثات کا خطرہ رہتا ہے۔ ایک لمحے کی لاپرواہی قیمتی انسانی جان کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔

خصوصاً والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کو پانی کے قریب اکیلا نہ چھوڑیں اور نوجوان گہرے پانی میں جانے یا غیر ضروری بہادری سے گریز کریں۔

جشنِ آزادی ضرور منائیں، مگر احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ۔
اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کی حفاظت کریں۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر محکمہ آبپاشی، ضلع بنوں غلام رسول برکی


شکایات سیل آپ کی آواز، ہماری ذمہ داریمحکمہ ایریگیشن ضلع بنوں نے خیبرپختونخوا گڈ گورننس کے تحت اور سیکرٹری ایریگیشن خیبر ...
14/08/2026

شکایات سیل آپ کی آواز، ہماری ذمہ داری

محکمہ ایریگیشن ضلع بنوں نے خیبرپختونخوا گڈ گورننس کے تحت اور سیکرٹری ایریگیشن خیبر پختونخوا کے خصوصی احکامات پر عوامی شکایات کے بروقت ازالے، شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے شکایات سیل قائم کیا ہے۔

آپ اپنی شکایات اور مسائل درج کرائیں اور بروقت و مؤثر کارروائی حاصل کریں۔
آپ کی رائے ہمارے لیے اہم ہے، بہتر خدمات کی فراہمی ہمارا عزم ہے۔
سپرنٹنڈنگ انجنئیر محکمہ ایریگیشن ضلع بنوں اب آپ سے صرف ایک کلِک کے دوری پر۔
نوٹ۔ آپ اپنی شکایات یا تجاویز دفتر میں فوکل پرسن کمپلینٹس فرزند علی شاہ کیساتھ جمع کراسکتے ہیں۔
سپرنٹنڈنگ انجنئیر محترم غلام رسول برکی

Email: [email protected]
WhatsApp: 0333-3534354

Pakistan Zindabad 🇵🇰  happy Independence day ❤️🎆    Wajahat Hussain Executive Engineer Bannu Canal Irrigation Division B...
13/08/2026

Pakistan Zindabad 🇵🇰 happy Independence day ❤️🎆


Wajahat Hussain
Executive Engineer Bannu Canal Irrigation Division Bannu

13/08/2026

🇵🇰Celebrating Independence Day in the colors of our beloved Pakistan! 🇵🇰

Pakistan Zindabad! 🇵🇰

یومِ آزادی پاکستان — 14 اگست 2026پیغامِ یومِ آزادیالحمدللہ! آج ہم اپنے پیارے وطن اسلامی جمہوریہ پاکستان کا 79واں یومِ آز...
13/08/2026

یومِ آزادی پاکستان — 14 اگست 2026

پیغامِ یومِ آزادی

الحمدللہ! آج ہم اپنے پیارے وطن اسلامی جمہوریہ پاکستان کا 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے، اتحاد اور عزمِ نو کے ساتھ منا رہے ہیں۔

یہ دن ہمیں اُن عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے بزرگوں اور آزادی کے متوالوں نے ایک آزاد وطن کے حصول کے لیے دیں۔ ہم اپنے شہداء اور قومی ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، دیانت داری اور خلوصِ نیت سے ادا کریں گے، قانون کی پاسداری کریں گے اور پاکستان کی ترقی، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

پاکستان ہم سب کا مشترکہ وطن ہے، اور اس کی تعمیر و ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور اسے دنیا کی عظیم اقوام میں بلند مقام عطا کرے۔

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

غلام رسول برکی سپرنٹنڈنگ انجنئیر محکمہ ایریگیشن ضلع بنوں

03/04/2026

🚨 ہائی الرٹ اطلاع 🚨

تمام اہلِ علاقہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ دریائے ٹوچی میں کل تک پانی کے بہاؤ میں اضافے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

لہٰذا دریا کے قریبی علاقوں میں رہنے والے تمام معزز افراد سے گزارش ہے کہ فوری طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ دریا کے قریب جانے، لکڑیاں جمع کرنے، جانور چرانے، دریا میں نہانے اور اپنے بچوں کو وہاں جانے سے سختی سے منع کریں۔

🔹 قریبی آبادی کے مکین فوراً محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو جائیں۔
🔹 ممکن ہو تو اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں عارضی طور پر منتقل ہو جائیں۔
🔹 بصورت دیگر قریبی سرکاری اسکولوں یا محفوظ عمارتوں میں پناہ حاصل کریں۔
🔹 بچوں، خواتین اور بزرگوں کو ترجیحی بنیادوں پر محفوظ مقام پر منتقل کریں۔

📞 ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر رابطہ کرے۔

Address

Bannu

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923333534354

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Irrigation Department Bannu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Irrigation Department Bannu:

Shortcuts

Share