District Health Department Bannu

District Health Department Bannu

Share

ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بنوں، محکمہ صحت ضلع بنوں ایک اف?

Photos from District Health Department Bannu's post 26/05/2026
25/05/2026

Information regarding (CCHF) کریمین کانگو ھیمرجک فیور
جان لیوا بیماری سے بچیں

24/05/2026

Please Share for Social awareness

22/05/2026

ڈاکٹر خان محمد عارف پبلک ہیلتھ کوارڈینیٹر ڈسٹرکٹ بنوں کانگو وائرس کے متعلق اگاہی پیغام دے رہے ہے۔

29/04/2026

بنوں ضلع بھر میں عوام کو مفت اور معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے محکمہ صحت نے بھرپور اقدامات اٹھا رکھے ہیں ضلعی ملیریا انچارج ڈاکٹر انصار اللہ خان نے کہا کہ بنوں میں ملیریا، ڈینگی اور لیشمینیا جیسی خطرناک بیماریوں کا علاج انتہائی قابل ڈاکٹرز اور ٹیکنیشنز کے ذریعے مفت کیا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ پورے ضلع کی یونین کونسلوں اور نیبر ہوڈ کونسلوں میں 120 سنٹرز قائم کئے جاچکے ہیں جہاں مریضوں کا مکمل مفت علاج کیا جاتا ہے ڈاکٹر انصار اللہ نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس (ڈی ایچ او) کے قائم کردہ سرکاری ہیلتھ سنٹرز میں جا کر علاج کروائیں ڈاکٹر انصار اللہ نے بتایا کہ ڈینگی بیماری سے نمٹنے کے لئے ضلع بھر میں 11 سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں مفت ٹیسٹ اور علاج دستیاب ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی کوشش ہے کہ عوام کو بغیر کسی رقم کے صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں اس سلسلے میں فوگنگ سپرے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے بھرت اور بنوں سٹی میں سپرے 70 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے آئی آر ایس سپرے سے مچروں کی آفزائش نسل ختم کی جائے گی انہوں نے مزید بتایا کہ جلد ہی آئی آر ایس سپرے کیا جائے گا جو مچروں کی افزائش نسل کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا یہ سپرے مدرسوں اور مساجدوں سمیت تمام متاثرہ علاقوں میں کیا جائے گا انہوں نے اعتراف کیا کہ وسائل کی کمی کے باعث کچھ علاقے رہ جاتے ہیں اور ٹی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈیزل اور پٹرول نہ دینے کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں ڈاکٹر انصار اللہ نے بتایا کہ لیشمینیا بیماری کی انجکشن بہت مہنگی ہے اور بنوں کے غریب عوام کے لئے اسے خریدنا ناممکن ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے سنٹرز میں یہ انجکشن مکمل مفت دی جائے گی انہوں نے بتایا کہ جھنڈو خیل، ممباتی برکزائی جیسے علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہو جاتا ہے جس سے مچر پیدا ہوتے ہیں ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کر کے ان مسائل کے حل کی کوشش کی جا رہی ہے ڈی ایچ او اور ڈبلیو ایس ایس بی نے 70 لیٹر تیل دیا ہے لیکن وسائل کی شدید قلت کے باعث کئی علاقے رہ جاتے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت کو ڈیمانڈ لیٹر بھیجنے کا بھی بتایا لیکن اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ڈاکٹر انصار اللہ نے بتایا کہ اب تک صرف دو کیسز ڈی ایچ کیو ہسپتال سے آئے ہیں جن کا ڈیٹا ان کے پاس موجود نہیں انہوں نے ایم ٹی آئی ہسپتال سے ڈیٹا فراہم کرنے کی درخواست کی تاکہ بیماری پر قابو پایا جاسکے انہوں نے بتایا کہ لیشمینیا کے 89 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 350 پرانے کیسز موجود ہیں یہ پرانے مریض پانچ ماہ قبل مچر کاٹ چکے تھے لیکن بیماری اب ظاہر ہوئی ہے آخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ معمولی علامات پر بھی فوری طور پر سرکاری ہیلتھ سنٹرز سے رابطہ کریں اور مفت علاج سے فائدہ اٹھائیں۔

Photos from District Health Department Bannu's post 24/04/2026

“Respectable DHO Sahib leading the walk on World Malaria Day, promoting awareness and a malaria-free future.”

“DHO Sahib at the forefront, leading the World Malaria Day walk to spread awareness and save lives.”

“A step towards a healthier tomorrow—DHO Sahib leading the World Malaria Day awareness walk.”

“Together we walk, together we fight malaria—led by our respected DHO Sahib.”

Photos from District Health Department Bannu's post 17/04/2026

اگر اپ بھی مچھر وں سے بچنے کے لیے یہ بتی استمال کرتے ھے یا مچھر بھاگ سپرے کا استمال کرتے ھے تو رات کی بجاے دن میں یہ سپرے یا بتی استعمال کیا کرے جب کمرے میں کوئی موجود نہ ہو ۔
کیونکہ رات کو ان اشیا ء کا استعمال اپ کے لئے یا اپکی فیملی کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ھے جب اپ کمرے میں موجود ہوں کیونکہ اس سے سانس کی شدید دشواری پیدا ہو سکتی ہے جو بروقت علاج نہ کرنے پر جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے
ڈاکٹر قیصر اقبال اسسیسٹنٹ پروفیسر چیسٹ بنو ں

04/04/2026

حالیہ بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ بنوں کی جانب سے ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت دور دراز علاقوں میں درج ذیل بی ایچ یوز/دفاتر میں ادویات اور طبی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنے متعلقہ تحصیل یا قریبی مرکز صحت سے رابطہ کریں۔

29/03/2026

‏ریسکیو 1122 بنوں / عوامی آگاہی پیغام

بنوں میں اس وقت شدید موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مختلف مقامات پر کئی ایمرجنسیز بھی رپورٹ ہو چکی ہیں۔

موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 بنوں عوام الناس سے اپیل کرتا ہے کہ ندی نالوں کے قریب جانے سے مکمل گریز کریں اور ایسے کچے مکانات جن کے گرنے کا خدشہ ہو، وہاں سے فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 یا 0928664230 پر رابطہ کریں۔

ریسکیو 1122 بنوں اس وقت مکمل ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔

29/03/2026

"گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا محکمہ صحت کی ہدایات کے پیشِ نظر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بنوں ڈاکٹر شیر خان آفریدی کل صبح 10 بجے سے 11 بجے تک ضلع بنوں کے عوام کے لیے 'ای کھلی کچہری' کا انعقاد کریں گے۔ اس دوران وہ اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عوام کے سوالات اور تجاویز سنیں گے اور ان کے جوابات دیں گے۔ دیے گئے لنک پر آپ تمام لوگ اپنے سوالات اور تجاویز پیش کر سکتے ہیں۔"
شکریہ
https://www.facebook.com/healthdepartment.gov.pk?mibextid=ZbWKwL

Want your business to be the top-listed Government Service in Bannu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Near Jaman Road Bannu City
Bannu
28100