امّاں........
جس شام میں نے اسے مٹی کے حوالے کیا
موسم بہت خوبصورت تھا
بارش نے اسکی فاتحہ پڑھی
اور گندم کے ہرے کھیت
چوگرد ہاتھ اٹھائے کھڑے رہے
قبر سے کچھ دور کھڑے
ایک ضعیف درخت نے
اسے دیکھ کر ہاتھ ہلایا
اسے شوخ رنگ پسند تھے
مقامی پھولوں کی پتیوں میں پڑی
وہ بہت حسین لگ رہی تھی
اب وہ پرندوں سے بات کرتی ہے
اور بادلوں کو گزرتے دیکھتی ہے
ضعیف درخت اس کا نیا دوست ہے
ساتھ ہی بنی ایک ننھی قبر میں پڑا بچہ
اپنے ہنسی سے اس کا دل بہلائے رکھتا ہے
اسے ہر شام میرا انتظار رہا کرتا تھا
بہار آنے والی ہے
میری بیٹی نے اس کی قبر پر
انگلی سے دل بنایا ہے
اور اب اسے قبر کے سرھانے لگائے گئے
گلاب کے پودے پر
پھول آنے کا شدت سے انتظار ہے ۔۔۔۔
Aah sa Aah Tak
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aah sa Aah Tak, Library, .
اِس بار کیا تحفہ خریدا ہے میرے لیے؟؟
"چاندی کی انگوٹھی ،اور جھُمکے"۔۔۔
میں صدقے،، آپ ہمیشہ چاندی ہی کیوں خریدتے ہیں؟؟؟
"کیونکہ چاندی کا رنگ مجھے پسند ہے،
اور دوسری بات، یہ وفادار ہے بہت۔"
وہ مُسکرائی۔۔
چاندی وفادار کیسے ہے بھلا۔۔؟؟
وفادار ہے ناں۔، اِسے جب تک آپ پہنے رکھیں گے، اِسکی چمک برقرار رہتی ہے
لیکن جونہی خود سے دور کرینگے یہ سِیاہ پڑ جائے گا۔۔
اُس نے مُجھے داد دیتے ہوئے کہا
"واہ پروفیسر،،، کمال کے اِنسان ہو تم بھی۔"۔
(مجھے یاد آیا، آج جب چاندی کی ایک سیاہ انگوٹھی میری الماری سے نکلی)💔
18/09/2024
کس کو روشن بنا رہے ہو تم
اتنا جو بُجھتے جا رہے ہو تم
میں جب بہت تھک جاتا ہوں تو زندگی کے صفحات واپس پلٹ کر دیکھنا شروع کر دیتا ہوں۔ اور اس صفحے پر آ کر رک جاتا ہوں جہاں زندگی تمھیں مجھ سے ملاتی ہے
اتنا مجھے عزیز ہے دنیا میں ایک شخص
جتنی کسی ضعیف کو مسجد کی پہلی صَف!
میرے دِماغ میں مُبتلا وہ شخص
میری رَگوں کو کمزور کر رَہا ہے !-
17/03/2024
اتنا چپ ہو گیا اچانک میں
مجھ سے دیوار نے کہا بولو
20/12/2023
تیرا جنوں ہے باعثِ وحشت اور مجهے
اسی وحشت سے بلا کی الفت ھے۔
30/09/2023
تُمہارے معاملے میں
اناؤں کا کوئی عمل دخل نہیں تھا
تُم بس تُم تھے
تُمہیں سوچ کر دِل میں دور دور تک
فقط مُحبت جنم لیتی تھی
شِکایات مرنے لگتی تھیں ضِد ہِجرت کر جاتی تھی
اور سُکون کِسی تناور درخت کی طرح
رُوح کے صحن کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا تھا__!
مگر تم نے عجلت میں یہ سب گنوا دیا___
میرا حال اس قیدی جیسا ہے جسے عین فرار کے وقت یاد آیا کہ میرا تو کوئی منتظر ہی کوئی نہیں۔
17/09/2023
کہیں میں اذیت کا سفر یہیں نا ختم کر دوں
کہیں میں پھینک نا دوں خود کو مار کے
23/02/2023
ماں کی قبر ایک قبر نہیں ہوتی وہاں دفن ہوتی ہے ایک ایسی محبت جس کا متبادل اب کبھی مِل ہی نہیں سکتا ہے، وہاں دفن ہوتی ہیں آپکی زندگی کی تمام خوشیاں،
جب زندگی سے آپ ٹوٹ کر گِرنے لگو تو ایک سہارے کی ضرورت ہو اس قبر میں وہ ایک سہارا دفن ہوتا ہے،
وہ جب آپ تکلیف میں "ہائے ماں" کہتے اُس پر لبیک کہنے والی ماں دفن ہوتی ہے اس قبر میں، 💔
