District Youth Office Bannu
This Page is for District Youth Affairs Bannu.
Government Policy of Youth Affairs is to develop the Youth through Economic, Social, and Political Empowerment to achieve Healthy & Productive Youth, Efficient & Effective Youth.
06/05/2026
Event date: 04/05/2026
بنوں میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بنوں، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن بنوں اور اردو اے آئی کے باہمی تعاون سے گلوبل انگلش لینگویج اینڈ کمپیوٹر اکیڈمی میں ایک روزہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں سو سے زائد طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر سیمینار کے اسپیکر طارق نواز صاحب نے شرکاء کو جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت اور اس کے عملی استعمال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ مصنوعی ذہانت موجودہ دور کی ایک اہم ضرورت بن چکی ہے، جس کے ذریعے تعلیم، کاروبار، تحقیق اور دیگر شعبہ جات میں نمایاں ترقی حاصل کی جا سکتی ہے۔
طلبہ و طالبات نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے سیمینارز نوجوانوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتے ہیں، اور وہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز سے بھرپور استفادہ کریں گے۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی سیکھ کر اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گلوبل انگلش لینگویج اینڈ کمپیوٹر اکیڈمی کے سی ای او سر قاسم نے کہا کہ اکیڈمی میں جدید تقاضوں کے مطابق نئے کورسز متعارف کرائے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
پروگرام کے اختتام پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر محمد زاہد خٹک نے سیمینار کے اسپیکر طارق نواز صاحب کو ان کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی اعزازی شیلڈ پیش کی۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Deputy Commissioner Bannu
28/04/2026
آج، 28 اپریل 2026 کو ضلعی انتظامیہ بنوں، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بنوں اور فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ نے مشترکہ طور پر کلام بی بی انٹرنیشنل ویمن انسٹیٹیوٹ، بنوں میں موسمِ بہار شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔
اس مہم کے دوران ماحول دوست پودے لگائے گئے تاکہ ایک سرسبز اور صحت مند ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔
اس تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر اورنگزیب، وائس چانسلر کلام بی بی انٹرنیشنل ویمن انسٹیٹیوٹ بنوں؛ ڈاکٹر سہرون خان درانی، ڈائریکٹر الائیڈ ہیلتھ سائنسز بنوں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی؛ کلیم اللہ مہراب، ممبر فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ؛ اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بنوں کے نمائندگان شامل تھے۔
تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر سہرون خان درانی نے آگاہی واک کی قیادت کی جس میں شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Bannu
22/04/2026
On the direction of Deputy Commissioner Bannu, the District Youth Office Bannu proudly sponsored the Award Distribution Ceremony organized by Future Scholars under its Talent Hunt Program.
The Future Scholars had conducted an MCQs-based test aimed at identifying talented students from schools, colleges, and universities. We are delighted to recognize the outstanding performance of those students who secured top positions through their dedication and hard work.
During the ceremony, performance shields, cash awards, and certificates were distributed among the position holders as a token of appreciation for their academic excellence.
The District Youth Office Bannu remains committed to supporting initiatives that promote education, talent, and youth empowerment in the district.
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Deputy Commissioner Bannu
11/04/2026
Mark Your Calendar!
Something Extraordinary is Happening at AWKUM!
📖 پوهه رڼا ده
(Knowledge is Light)
The 2nd Abdul Wali Khan University Mardan (AWKUM) All Pakistan AGORA 2026 is a prestigious National-level competition to be hosted by Directorate of Youth Affairs Khyber Pakhtunkhwa, in collaboration with Abdul Wali Khan University Mardan.
This flagship event aims to bring together creativity, intellect, and innovation by providing students from across Pakistan with a vibrant national platform to showcase their talents.
From 20–22 April 2026, Abdul Wali Khan University Mardan (AWKUM) will welcome participants from universities nationwide to a dynamic festival featuring 18 diverse competitions celebrating Knowledge, Literature, Debate, Creativity, and Intellectual excellence.
📅 Dates: 20th – 22nd April 2026
📍 Venue: Abdul Wali Khan University Mardan
🔗 Register Now:
https://forms.gle/3GkqmjJZZ9HQEcFe6
2nd AWKUM All Pakistan AGORA 2026,
AWKUM National Festival of Ideas, Arts & Innovation
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
13/02/2026
بنوں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بنوں اور ضلعی انتظامیہ بنوں کے تعاون سے طالبات کے لیے کوکنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سرگرمی 12 فروری 2026 کو منعقد کی گئی۔ مقابلے میں انسٹیٹیوٹ کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی 100 سے زائد طالبات نے بھرپور شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر محمد زاہد خٹک نے کہا کہ اس مقابلے کے انعقاد کا مقصد بنوں کی خواتین میں اسکل ڈیولپمنٹ کو فروغ دینا اور ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان طالبات کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور انہیں عملی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سہرون درانی نے طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ طالبات نے نہایت محنت اور لگن کے ساتھ بہترین ڈشز تیار کیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں طالبات کی حوصلہ افزائی اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
مقابلے کے اختتام پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے گروپ کو 15,000 روپے نقد انعام، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے گروپ کو 10,000 روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے گروپ کو 5,000 روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ تمام شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نے معزز ججز کو یادگاری شیلڈ (سووینئر) بھی پیش کی۔
تقریب کے اختتام پر طالبات نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مقابلے نے انہیں اپنی مہارتیں دکھانے اور اعتماد بڑھانے کا بہترین موقع فراہم کیا۔ شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اسی طرح کی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Deputy Commissioner Bannu
05/01/2026
*بنوں میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بنوں اور ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام "گرینڈ سیرت النبی ﷺ ایم سی کیوز ٹیسٹ" کا انعقاد*
بنوں میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بنوں اور ضلعی انتظامیہ بنوں کے باہمی تعاون سے، سٹوڈنٹس کوآپریشن آرگنائزیشن (SCO) کے زیرِ اہتمام سپورٹس کمپلیکس بنوں میں ایک پروقار "گرینڈ سیرت النبی ﷺ ایم سی کیوز (MCQs) ٹیسٹ" کا انعقاد کیا گیا۔ اس علمی مقابلے میں ضلع بھر سے تقریباً 600 کے قریب طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔
مقابلے کے نتائج اور نمایاں پوزیشنز
ٹیسٹ میں طلبہ نے اپنی علمی قابلیت کا مظاہرہ کیا، جس کے پوزیشن ہولڈر درج ذیل ہے
* پہلی پوزیشن: انفال گل پندرہ ہزار روپے
* دوسری پوزیشن: محمد حاشر خان دس ہزار روپے
* تیسری پوزیشن: محمد طلحہ اور محمد صفت اللہ پانچ پانچ ھزار روپے
* چوتھی پوزیشن: عومیمہ اور محمد شمس الدین۔نے حاصل کی
تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کوارٹر) اللہ نواز خان تھے۔ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر محمد زاہد خٹک اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اللہ نواز خان نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ شرکاء نے سٹوڈنٹس کوآپریشن آرگنائزیشن کی جانب سے ٹیسٹ کے بہترین انتظامات کی تعریف کی۔ایسے ٹیسٹ بنوں کے نوجوانوں کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوں گے اور ہم مستقبل میں بھی ان کی بھرپور سرپرستی جاری رکھیں گے
اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اللہ نواز خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا اصل مقصد بنوں کے نوجوانوں کو سیرتِ طیبہ سے روشناس کرانا تھا۔ ضلعی انتظامیہ بنوں کے نوجوانوں کیلئے ایسے پروگرامز منعقد کرے گی۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر محمد زاہد خٹک نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایم سی کیوز ٹیسٹ کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو حضور پاک ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرانا اور ان میں مطالعے کا ذوق پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ یوتھ آفس بنوں نوجوانوں کو صوبائی اور قومی سطح کے مقابلوں کے لیے تیار کرنے کے لیے شب و روز کوشاں ہے تاکہ وہ ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Deputy Commissioner Bannu
𝐄𝐗𝐏𝐎𝐒𝐔𝐑𝐄 𝐓𝐎𝐔𝐑 𝐅𝐎𝐑 𝐓𝐇𝐄 𝐒𝐓𝐔𝐃𝐄𝐍𝐓𝐒 𝐎𝐅 𝐁𝐀𝐍𝐍𝐔 𝐔𝐍𝐈𝐕𝐄𝐑𝐒𝐈𝐓𝐘 𝐎𝐅 𝐒𝐂𝐈𝐄𝐍𝐂𝐄 𝐀𝐍𝐃 𝐓𝐄𝐂𝐇𝐍𝐎𝐋𝐎𝐆𝐘
30/12/2025
*ڈائریکٹریٹ اف یوتھ آفیئرز اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے درمیان لیز معاہدہ*
یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ آفیئرز کے درمیان نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے جوان مرکز کی تعمیر کے سلسلے میں لیز معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس معاہدے کے تحت بنوں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈائریکٹریٹ آف یوتھ آفیئرز کو جوان مرکز کی تعمیر کے لیے زمین فراہم کرے گی۔
تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں پروفیسر ڈاکٹر محمد جہانزیب، ڈین آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سلطان محمود، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد نواز، رجسٹرار بنوں یونیورسٹی ڈاکٹر سردارز خان،ڈپٹی ڈائریکٹر ورکس انجینیئر محمد ریحان، پروفیسر ڈاکٹر افضل شاہ، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ اینڈ سائنسز ڈاکٹر سہرون درانی سمیت ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ آفیئرز کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر زبیر خٹک، ڈپٹی ڈائریکٹر سردار محمد عرفان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر بنوں محمد زاہد خٹک اور سابقہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر بنوں کامران اللہ بھی تقریب میں موجود تھے۔
ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ آفیئرز کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر زبیر خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوان مرکز کے قیام کا مقصد نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں، جدید اسکلز حاصل کریں اور مثبت سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے سکیں۔
زبیر خٹک کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بنوں کے تعاون اور یونیورسٹی انتظامیہ کی شراکت سے قائم ہونے والا جوان مرکز نہ صرف طلبہ بلکہ پورے ضلع کے نوجوانوں کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ آفیئرز نوجوانوں کی رہنمائی، تربیت اور انہیں قومی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جہانزیب نے کہا کہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں نوجوانوں کی ہمہ جہت ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوان مرکز کے قیام سے طلبہ اور ضلع کے نوجوانوں کو تعلیمی رہنمائی، اسکل ڈویلپمنٹ، جدید تربیت، آئی ٹی سہولیات، کیریئر کونسلنگ اور مثبت سرگرمیوں کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ نوجوانوں کو خودمختار بنانے اور انہیں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وائس چانسلر نے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ آفیئرز کے ساتھ اس شراکت داری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ادارے کی جانب سے نیک تمناؤں اور مکمل تعاون کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی مستقبل میں بھی نوجوان دوست منصوبوں کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
مقررین نے اس مفاہمتی یادداشت کو نوجوانوں کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوان مرکز نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے، ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں قومی ترقی کے عمل میں فعال کردار ادا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Deputy Commissioner Bannu
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Bannu
28100
