Bannu Police

Bannu Police

Share

Bannu Police khyber Pakhtunkhwa

19/05/2026

بنوں: تھانہ صدر پولیس کی ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف اہم کارروائی، اقدامِ قتل اور راہزنی کی واردات میں ملوث دو ملزمان گرفتار

16 مئی 2026 کو مدعیِ مقدمہ نمبر 589 نے تھانہ صدر پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے بیان دیا کہ دو نامعلوم ملزمان اسے گندم لے جانے کے بہانے نامعلوم مقام پر لے گئے، جہاں اس کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اس پر فائرنگ کی گئی، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ ملزمان اس کا زرنج لوڈر رکشہ، موبائل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے فوری طور پر نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے، جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر اللہ نواز خان کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنیکل اور انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت شاہ فہد ولد محمد شفیع اور رحم نواز ولد گل عباس خان سکنہ جوجی کلہ منڈان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے مدعی مقدمہ سے چھینا گیا زرنج لوڈر رکشہ، موبائل فون، 3 ہزار روپے نقد رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

19/05/2026

بنوں پولیس کا سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، متعدد مشتبہ افراد گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کے احکامات کی روشنی میں بنوں پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں شرپسند عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مؤثر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔

ایس پی سٹی توحید خان کی زیرِ نگرانی، ڈی ایس پی سٹی مفیض خان، ڈی ایس پی کینٹ ریاض خٹک اور پولیس ٹیموں نے ابو حنیفہ ٹاؤن، وکیل ٹاؤن اور مسلم آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے مشتبہ افراد کی کڑی نگرانی اور چیکنگ کی۔

آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 146 گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر، شرپسندوں اور ان کے سہولت کاروں کی نقل و حرکت محدود کرنا، امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

بنوں پولیس جرائم کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھے گی۔

18/05/2026

ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی ہدایات پر، ڈی ایس پی سٹی مفیض خان کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی ریاض خان اور ایس ایچ او صدر اللہ نواز نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سٹی سرکل کے مختلف ہوٹلوں اور سراؤں کی چیکنگ کی۔

چیکنگ کے دوران ہوٹل ریکارڈ، مہمانوں کے اندراج، شناختی دستاویزات اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ مہمانوں کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے، مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دی جائے اور سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

پولیس افسران کا کہنا تھا کہ شہریوں اور مسافروں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ ایسی چیکنگ کا مقصد امن و امان برقرار رکھنا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹنا ہے۔

عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ امن کے قیام کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

18/05/2026

بنوں پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں مؤثر ناکہ بندیاں اور اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری۔

ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی سربراہی میں بنوں پولیس جرائم پیشہ اور شرپسند عناصر کی نقل و حرکت محدود کرنے، امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے۔

اسی سلسلے میں ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں، حساس مقامات اور اہم شاہراہوں پر سخت ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں، جہاں مشکوک افراد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی جامع تلاشی اور کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے۔

ڈی پی او بنوں کے مطابق اسنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں کا مقصد جرائم کی روک تھام، مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹنا ہے۔

بنوں پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

17/05/2026

بنوں پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی، 24 گھنٹوں میں 5 خطرناک دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے،

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کی خصوصی ہدایات پر چوکی فتح خیل واقعے کے بعد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز شروع،

کامیاب آپریشن میں چوکی فتح خیل واقعے کے ماسٹر مائنڈ زرولی کا بھتیجا حیات اللہ جہنم واصل،

مذکورہ دہشتگرد دیسی ساختہ بم بنانے کا ماہر تھا اور چوکی کو تباہ کرنے والا بم رکشے میں نصب کیا تھا،

ہلاک دہشتگرد کے ٹھکانے سے آئی ای ڈی بنانے والا سامان، بال بیرنگ، پرائما کارڈ اور بارود بھی برآمد،

ہلاک دہشتگرد حیات اللہ بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر بھی تھا جو متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری تھا،

آپریشنز میں چوکی پر حملے میں ملوث خارجی اسد یار اور خارجی نعمت اللہ بھی مارے گئے،

مؤثر حکمت عملی کے تحت مارے جانے والے دہشت گردوں میں اہم دہشتگرد کمانڈر منصور بھی شامل ہے،

ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں سمیت معصوم شہریوں پر حملوں میں مطلوب تھے،

شہداء کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیں گے، بنوں کے غیور بیٹے اپنی مٹی کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان

ضلع میں امن کے مکمل قیام تک دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گی۔ ریجنل پولیس آفیسر بنوں

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی بنوں پولیس کو خصوصی شاباش، نقد انعامات کا اعلان بھی کیا،

بنوں پولیس نے بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے، دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑ کر دم لیں گے۔ آئی جی پی ذوالفقار حمید

صوبے سے امن دشمنوں اور ان کے سہولت کاروں کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔ آئی جی پی ذوالفقار حمید

16/05/2026

بنوں: سب ڈویژن وزیر پولیس کی کامیاب کارروائی، بین الصوبائی کار لفٹر گینگ گرفتار، مسروقہ ڈاٹسن برآمد

مدعی صلا خان ولد گل شاہ خان نے تھانہ وزیر میں مقدمہ نمبر 04/2026 درج کرواتے ہوئے بیان دیا کہ وہ بطور ڈاٹسن ڈرائیور بنوں سے شیواہ، شمالی وزیرستان تک گاڑی چلاتا ہے۔ دورانِ سفر بمقام پختہ سڑک خانہ میر قدم گمبتی، چار نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے اسے رکنے کا اشارہ کیا اور خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ڈاٹسن میں مسئلہ ہے۔ ملزمان نے تمام سواریوں کو موقع پر اتار دیا اور مدعی کو تھانے لے جانے کا کہا۔ راستے میں ملزمان نے پستول کے زور پر مدعی کو گاڑی سے اتار کر ڈاٹسن چھین لی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سب ڈویژن وزیر سرکل حفیظ الرحمن خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ وزیر نعیم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دورانِ ناکہ بندی بین الصوبائی سطح پر موٹر کار لفٹنگ میں ملوث منظم گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت شاہد اللہ ولد شیر زمان سکنہ شیواہ، شمالی وزیرستان، کاشف خان ولد عبد اکبر خان سکنہ محلہ کرمانی عمرزئی ضلع کوہاٹ، اور عبد اللہ ولد اختر محمد سکنہ محلہ پیر سید احمد شاہ، فتح جنگ ضلع اٹک پنجاب کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ ان کا ایک ساتھی رحمت اللہ ولد نواب فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں اور پولیس کو جلد اس کی گرفتاری کی توقع ہے۔

ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل، پستول اور مسروقہ ڈاٹسن بھی برآمد کر لی گئی۔

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے کار لفٹنگ سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان دیگر اضلاع اور پنجاب میں بھی موٹر کار لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ دورانِ تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔

16/05/2026

شہید کانسٹیبل ذہین اللہ کی نمازِ جنازہ پولیس لائن بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

شہید کانسٹیبل ذہین اللہ کی نمازِ جنازہ پولیس لائن بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی جبکہ شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے گئے۔

نمازِ جنازہ میں ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان، ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی، ایس پی انویسٹیگیشن ساجد ممتاز، ایس پی رورل حیدر علی سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کا کہنا تھا کہ شہید کانسٹیبل ذہین اللہ پولیس فورس کا قیمتی اثاثہ تھے، ان کی شہادت پر پوری فورس کو دلی دکھ اور افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی اور پولیس اپنے شہداء کے ورثاء کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ شہید کانسٹیبل ذہین اللہ راستے میں لگے بیرئیر کے ساتھ ٹکرانے کے باعث شہید ہوگئے۔

15/05/2026

بنوں: تھانہ غوریوالہ پولیس کی مؤثر کارروائی، منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، پستول برآمد

ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ غوریوالہ عبدالصبور خان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم یوسف خان ولد خاندان، سکنہ کوٹکہ پشہ غوریوالہ کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے پستول برآمد کرکے تحویل میں لے لیا گیا، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

بنوں پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

15/05/2026

بنوں: تھانہ ڈومیل پولیس کی اہم کارروائی، دوہرے قتل میں ملوث بدنامِ زمانہ ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار، مالِ مسروقہ برآمد

مورخہ 3 مئی 2026 کو مدعی نور کلام ولد امیر قادر خان نے تھانہ ٹاؤن شپ میں رپورٹ درج کرائی کہ یونیورسٹی روڈ، نزد میڈیکل کالج دبک سید خیل، نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اُن سے موٹر سائیکل، 73 ہزار روپے نقدی اور ایک پستول چھین کر فرار ہو گئے۔

واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے ڈی ایس پی صدر سرکل ارشد خان کی زیرِ نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ٹاؤن شپ اور ڈومیل پولیس نے جدید ٹیکنیکل ذرائع اور مؤثر تفتیش کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر لیا، جنہیں دورانِ چھاپہ زنی ایس ایچ او تھانہ ڈومیل عصمت اللہ خان نے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت شادمان ولد میر جاولی خان سکنہ تاجی کلاہ حال ٹاؤن شپ، اور محمد زمان ولد ملک زمان سکنہ میر علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے دورانِ ڈکیتی چھینا گیا مالِ مسروقہ، جس میں ایک موٹر سائیکل، 73 ہزار روپے نقدی، ایک موبائل فون اور ایک عدد پستول 30 بور شامل ہے، برآمد کر لیا گیا۔

دورانِ تفتیش مرکزی ملزم شادمان نے مزید اہم انکشافات کیے، جس کے نتیجے میں وہ مقدمہ نمبر 1085/2024 تھانہ ڈومیل میں درج دوہرے قتل کے مقدمے میں بھی ملوث پایا گیا۔

ملزمان کے خلاف مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

بنوں پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Bannu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Bannu