وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس شہید کے لیے قل خوانی میں شرکت اور خطاب
PTI Bannu
Official page of PTI Bannu, managed by PTI Social Media Team ([email protected])
07/05/2026
ممبر قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ اور خرم شہزاد ورک اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کیلئے موجود۔۔۔
سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی جانب سے کل عمران خان سے رفقا ملاقات کی فہرست اڈیالہ جیل کے سپرٹنڈنٹ کے حوالے کی تھی۔
05/05/2026
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے معروف مذہبی اسکالر اور جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما مولانا محمد ادریس پر ہونے والے قاتلانہ حملے اور ان کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تحریک کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مولانا محمد ادریس کی شہادت ایک عظیم سانحہ ہے، جس سے دینی، علمی اور سیاسی حلقوں میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور ان کی جدوجہد کو یاد رکھا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ ایسے بزدلانہ واقعات نہ صرف قابلِ مذمت ہیں بلکہ ملک کے امن و استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس افسوسناک واقعے کی فوری، شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبرِ جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے
جاری کردہ
ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان
اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی
03/05/2026
المرکز السلامی غوری والا بنوں.
پبلک ڈے کے موقع پر ممبر قومی اسمبلی کے بھائی بصیر علی شاہ نے بنوں کے مختلف علاقوں سے آنے والے مہمانوں سے ملاقات کی.
ان کے مسائل نہایت توجہ اور سنجیدگی سے سنے.
اس موقع پر لوگوں نے اپنے درپیش مسائل اور مشکلات انکے سامنے پیش کیں جن پر فوری توجہ دیتے ہوئے ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔
بصیر علی شاہ نے کہا کہ عوامی خدمات کو اولین ترجیح دینا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں. ہم ہر وقت عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔
02/05/2026
خادم نے سر پہ اسلامی ٹوپی خوشی سے نہیں پہنی بلکہ حکم شاہی ھے کہ " غلام کا حلیہ مسلمانوں جیسا ہونا ضروری ھے"
ایسٹ انڈیا کمپنی کی یہ پرانی روایت ھے
#مرشد تو کھڑا ھے۔❤️
انشاءاللہ
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں جاری قبائلی لویا جرگہ سے خطاب۔
02/05/2026
وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں وزیراعلی محمد سہیل آفریدی کی میزبانی میں قبائلی لویہ جرگہ جاری ہے۔ جرگے میں قبائلی اضلاع سے منتخب اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، علمائے کرام، قبائلی مشران، عمائدین اور نوجوان شریک ہیں۔
قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے قبائلی لویا جرگہ بلایا گیا ہے۔
01/05/2026
خیبر پختونخوا کے بالائی اور وسطی اضلاع میں 02 مئی سے 04 مئی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی۔
Government of Khyber Pakhtunkhwa | Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa | Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa | Aqib Ullah Khan | Relief Rehabilitation & Settlement Department KP | Directorate General Information & PRs, KP | Pakistan Meteorological Department | Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority
آج پاکستان تحریک انصاف بنوں تحصیل صدر عبدالرزاق خان کے حجرے میں ایک باوقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پی ٹی آئی طغل خیل قوم کے معزز مشران نے بھرپور شرکت کی۔ یہ تقریب اتحاد، یکجہتی اور پارٹی کے ساتھ وفاداری کے عزم کی ایک خوبصورت مثال تھی۔
تقریب کے دوران طغل خیل مشران نے تحصیل صدر جناب عبدالرزاق صاحب کو پگڑی پہنا کر انہیں عزت و اعتماد کا مظہر پیش کیا اور دلی مبارکباد دی۔ یہ لمحہ نہ صرف ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار تھا بلکہ علاقے میں پارٹی کی مضبوطی کی علامت بھی تھا۔
تقریب کے اختتام پر طغل خیل قوم کے معزز مشر جناب مصر خان صاحب نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی قیادت، ریجنل قیادت اور بالخصوص بنوں کے تمام مشران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ طغل خیل قوم ہمیشہ پارٹی کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ہر مشکل وقت میں بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔
یہ تقریب اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جب نیت صاف اور مقصد مشترکہ ہو تو کامیابی خود راستہ بنا لیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اسی طرح اتفاق، اتحاد اور بھائی چارے کے ساتھ آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
Khel Bannu
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا رنگ روڈ مسنک لنک کے پیکج ون کی افتتاحی تقریب سے خطاب۔
پشاور میں خیبر کالج آف ڈینٹسٹری کے زیرِ انتظام تین روزہ دوسری انٹرنیشنل کانفرنس 2026 کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمن، پروفیسر ڈاکٹر سید ناصر شاہ ڈین، خیبر کالج آف ڈینٹسٹری , انصاف ڈاکٹرز فورم کے صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان اور ڈاکٹرز کمیونٹی سمیت متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔
وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی نے اس موقع پر خیبر کالج آف ڈینٹسٹری میں بیسک سائنسز کے لیے علیحدہ بلاک اور ہاؤس آفیسرز کے لیے ہاسٹل کے قیام کا اعلان کیا، جبکہ آئندہ بجٹ میں ہاؤس آفیسرز کے وظائف میں اضافے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی نے خطاب میں کہا کہ صحت اور تعلیم براہ راست عوام سے جڑے شعبے ہیں اور عمران خان کے وژن کے مطابق ان میں بھرپور سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ صحت کے اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کثیر الجہتی اقدامات جاری ہیں۔
ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کی ریویمپنگ پر کام شروع ہے جبکہ اگلے مرحلے میں بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا، جس سے پشاور کے بڑے ہسپتالوں پر دباؤ اور ریفرل کیسز میں کمی آئے گی۔
میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر 2400 ڈاکٹرز بھرتی کیے جا رہے ہیں جن میں 250 ڈینٹل سرجن شامل ہیں، جبکہ 27 ڈینٹل اسپیشلسٹ پہلے ہی بھرتی ہو چکے ہیں۔
کچ ہسپتال منصوبہ وفاقی عدم سنجیدگی اور امتیازی رویے کے باعث تاخیر کا شکار ہوا ہے، تاہم وفاق کو فنڈز کی فراہمی کے لیے آگاہ کر دیا گیا ہے اور اگر فنڈز فراہم نہ کیے گئے تو صوبائی حکومت برج فنانسنگ کے ذریعے منصوبہ مکمل کرے گی۔
پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے گزشتہ تیرہ سالوں میں صحت کا بجٹ تین ارب روپے سے بڑھا کر 275 ارب روپے تک پہنچا دیا ہے، جو اس شعبے میں حکومت کی سنجیدگی کا مظہر ہے۔
بند کمروں کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب حکومت عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کر رہی ہے۔
عمران خان ناحق قید ہیں اور حکمرانوں کی غفلت کے باعث ان کی آنکھ 85 فیصد متاثر ہو چکی ہے۔ عمران خان کو ذاتی معالجین کی نگرانی میں بہترین ہسپتال میں علاج کی سہولت دی جائے، جو ان کا بنیادی حق ہے، مگر مسلط شدہ ٹولہ اس پر آمادہ نہیں۔
