06/08/2025
وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ جناب علی امین گنڈا پور سے رکن قومی اسمبلی بنوں مولانا نسیم علی شاہ کی خصوصی ملاقات ۔
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال خصوصاً ضلع بنوں میں امن و امان کے قیام اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سابقہ صوبائی وزیر جناب شاہ محمد خان اور مولانا نسیم علی شاہ کے بھائی بصیر علی شاہ بھی موجود تھے۔
مولانا نسیم علی شاہ نے بنوں کے عوامی مسائل، بنیادی سہولیات اور ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے اہم نکات وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھے جن پر وزیر اعلیٰ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
26/07/2025
کل بروزاتوار27 تاریخ 5 بجے عمران خان کی رہائی کیلئے تحصیل ککی میں احتجاج ہوگا جسمیں پی ٹی آئی کے تمام ساتھی بھر پور انداز میں شرکت کریں ٹی ایم اے آفس ککی .یہ صرف عمران خان کی جنگ نہیں، یہ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔ یہ آواز صرف ایک شخص کی رہائی کے لیے نہیں، بلکہ انصاف، آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہے۔ خاموشی اب جرم ہے!✊ پرامن مگر پُرزور احتجاج ہمارا حق ہے!📍 اپنے اپنے شہروں میں جلسوں، ریلیوں اور مظاہروں میں شرکت کریں۔پاکستان کو بچانا ہے، تو اب باہر آنا ہے!
26/07/2025
تحصیل ڈومیل صدر و میئر اسرار خان نے جامعہ مسجد پائندہ خیل میں سولر سسٹم پلانٹ کا افتتاح کیا-
مسجد میں سولرایزیشن سکیم مکمل ہونے پر اہل علاقہ نے میٸر اسرار خان کا شکریہ ادا کیا-
Ali Amin Khan Gandapur
26/07/2025
کل کے پروگرام کیلئے تیاریاں زور وشور سے جاری
Ali Amin Khan Gandapur