بنوں: قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے حکم پر جمعیۃ علماء اسلام تحصیل ڈومیل ضلع بنوں کی جانب سے مولانا شیخ ادریسؒ شـ ـہید کی بہیمانہ شہادت کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرہ
JUI District Bannu
The Official Voice of Jamiat Ulama-e-Islam District Bannu
بنوں: قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے حکم پر جمعیۃ علماء اسلام ضلع بنوں کی جانب سے مولانا شیخ ادریسؒ شـ ـہید کی بہیمانہ شہادت کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرہ
08/05/2026
📍تمام ذمہ داران و کارکنان متوجہ ہوں
جے یوآئی بنوں تحصیل سے وابستہ کارکن جامع مسجد حافظ جی کو 1بجے تک پہنچ جائے نماز جمعہ میں ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سید عبدالجلال شاہ صاحب شیخ محمد ادریس صاحب کی ظالمانہ شہادت پر احتجاجی بیان ہوگا اور بعد نماز جمعہ عوام کے ساتھ باہر روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کی شکل میں پریس کانفرنس بھی ہوگی ۔
07/05/2026
اہم اطلاع برائے جمعیۃ علماء اسلام ضلع بنوں کے تمام تحصیلوں کے امرا و نظماء ،کارکنان اور ذمہ داران
07/05/2026
عیسیٰ خیل سی پیک انٹرچینج تا تاجہ زئی انڈس ہائی وے لکی مروت ڈبل روڈ منصوبے کے ٹینڈر کا اجراء ایک نہایت اہم اور خوش آئند پیش رفت ہے، جو اس خطے کی ترقی، مواصلاتی بہتری اور معاشی استحکام کی جانب ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ منصوبہ وزیر اعظم پاکستان کی منظوری سے شروع ہوا، تاہم اس کی حقیقی بنیاد قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کی بصیرت افروز قیادت، مسلسل جدوجہد اور مؤثر کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
مزید برآں سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جناب اکرم خان درانی صاحب , سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی صاحب کی انتھک محنت، سیاسی حکمتِ عملی اور ذاتی دلچسپی نے اس منصوبے کو عملی شکل دینے میں کلیدی کردار ادا کیا، جس پر اہلِ علاقہ ان کے بے حد ممنون ہیں۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور پلاننگ سیکرٹری اکرام اللہ خان بنوں زئی کا بھی شکریہ ادا کیا جاتا ہے، جن کی انتظامی بصیرت اور سنجیدہ کوششوں نے اس منصوبے کے ٹینڈر کے اجراء کو ممکن بنایا۔ یقیناً یہ منصوبہ نہ صرف سفری سہولیات میں نمایاں بہتری لائے گا بلکہ علاقائی ترقی اور خوشحالی کے نئے در بھی وا کرے گا۔
چارسدہ:
مولانا شیخ ادریسؒ شـ ـہید کی تعزیت کےلئے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی صاحب کی چارسدہ آمد
زاہد اکرم درانی نے حضرت شیخ صاحب شـ ـہید کے وفات پر دعائے مغفرت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا،
مولانا شیخ ادریسؒ شـ ـہید کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، زاہد اکرم درانی
مولانا شیخ ادریسؒ شـ ـہید کی علمی و دینی حدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،
06/05/2026
مولانا شیخ ادریسؒ شـ ـہید کی تعزیت پر مولانا کیا پیـغام دے رہے ہیں؟
مولانا تو جنازے اٹھا کر بھی امن کی بات کررہے ہیں۔ اسلام کے وقار کی بات کررہے ہیں ۔ جذباتی نعروں سے دور رہنے کی بات کررہے ہیں۔
مگر افسوس یہ ہے کہ مقتدرہ ایسی قیادت اور جماعت کو انتخابات میں دیوار سے لگانے کے ہتھگنڈے اپناتے ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
