ہم افـ ـغانستان میں اس لیئے حملے کرتے ہیں کے وہاں دہشتگردی کے مراکز ہیں، لیکن یہاں بنوں میں دہشتگرد کھل کر موجود ہے ،
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا تحفظ مدارس و حقوق بلوچستان کانفرنس سے خطاب
JUI District Bannu
The Official Voice of Jamiat Ulama-e-Islam District Bannu
آپ نے ہمارے خلاف ہر حربہ استعمال کیا لیکن الحمداللہ اس کے باوجود ہم قوم کے سنگ میدان میں کھڑے ہیں ،
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا تحفظ مدارس و حقوق بلوچستان کانفرنس سے خطاب
پشین (بلوچستان) میں عوام کا سمندر اُمڈ آیا
قائد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی قیادت میں عوام کا ٹھاٹھیں مرتا ہوا سمندر،💝
� براہ راست:تحفظِ مدارس و حقوقِ بلوچستان کانفرنس کی لائیو کوریج
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا اہم خطاب
� مقام: پشین،بلوچستان
04/06/2026
اہم اطلاع/
جمعیۃ علماء اسلام بنوں کے ضلعی سالار و صوبائی معاون مولانا معروف اللہ حلیمی صاحب نے انـ ـصار الاسلام کے ضلعی معاونین اور تحصیل سالاران کا ایک اہم اجلاس بتاریخ 5 جون، بروز جمعہ، صبح 9 بجے، بمقام ضلعی سیکرٹریٹ جمعیۃ علماء اسلام بنوں طلب کیا ہے،
جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سید عبدالجلال شاہ صاحب خصوصی شرکت کریں گے۔
لہٰذا تمام ذمہ داران سے گزارش ہے کہ وہ بروقت شرکت کو یقینی بنائیں،
جاریکردہ: عرفان علی شاہ
ڈپٹی سالار جمعیۃ علماء اسلام ضلع بنوں
جمعیۃ علماء اسلام جنوبی اضلاع کے مشترکہ اجلاس میں جے یو آئی ضلع بنوں کا قافلہ کثیر تعداد میں شریک تھا،
اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عطاءالحق درویش صاحب نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی مرکزی یا صوبائی جماعت کی جانب سے کسی سرگرمی کا اعلان یا ہدایت دی گئی، جمعیۃ علماء اسلام ضلع بنوں نے ہمیشہ توقعات سے بڑھ کر کردار ادا کیا ہے، جس پر ضلعی جماعت خراجِ تحسین اور شکریے کی مستحق ہے.
03/06/2026
اظہار تشکر/
آج کرک میں منعقدہ جمعیت علماء اسلام جنوبی اضلاع کے مشترکہ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ضلع بنوں کے ضلعی قائدین، تمام تحصیلوں کے امراء و نظماء، اور ویلج کونسلوں کے امراء و نظماء کی کثیر تعداد میں شرکت قابلِ تحسین اور جماعتی وابستگی کا روشن مظہر ہے.
ہم تمام ذمہ داران اور کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی بھرپور شرکت سے تنظیمی قوت، نظم و ضبط اور قیادت سے وابستگی کا عملی ثبوت دیا۔ یقیناً جب بھی جماعتی قیادت کی جانب سے کسی بھی قسم کی سرگرمی، پروگرام یا تحریک کا اعلان کیا گیا ہے، جمعیت علماء اسلام ضلع بنوں کے مخلص، جفاکش اور نظریاتی کارکنان ہمیشہ صفِ اول میں نظر آئے ہیں اور آئندہ بھی جماعتی مقاصد کے حصول کے لیے اسی جذبے اور عزم کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے.
جاریکردہ: میڈیا سیل جےیوآئی ضلع بنوں
03/06/2026
کرک/
جمعیۃ علماء اسلام جنوبی اضلاع کے مشترکہ اجلاس میں جےیوآئی بنوں کے ضلعی قائدین، تحصیلوں کے امراء و نظماء، ویلج کونسلوں کے امراء و نظماء، دستوری شعبہ جات کے ذمہ داران و دیگر اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،
کرک:
بسلسلہ 18 جون شہیدِ اسلام شیخ مولانا محمد ادریسؒ کانفرنس، چارسدہ کے سلسلے میں
جمعیۃ علماء اسلام کے جنوبی اضلاع کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں جے یو آئی ضلع بنوں کا 25 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا قاری گل عظیم صاحب اور ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سید عبدالجلال شاہ صاحب کی قیادت میں شریک ہوا۔
اجلاس میں صوبائی قیادت نے ضلع بنوں کی تنظیمی و دعوتی کارکردگی پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا.
بعد ازاں ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سید عبدالجلال شاہ صاحب نے 18 جون کو منعقد ہونے والی کانفرنس کے حوالے سے ضلع بھر میں جاری تیاریوں پر مفصل رپورٹ پیش کی،
Click here to claim your Sponsored Listing.
