03/06/2026
کینٹ ایگزیکٹو آفیسر عامر برکی کے خصوصی احکامات پر کنٹونمنٹ بورڈ بنوں کی رین ایمرجنسی ٹیم بارش اور طوفانی صورتحال کے دوران مکمل طور پر متحرک رہی اور تاحال فیلڈ میں موجود ہے۔
کینٹ ایگزیکٹو آفیسر عامر برکی خود مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور ان کی براہِ راست نگرانی میں رین ایمرجنسی آپریشن جاری ہے۔ ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں فوری کارروائیاں کرتے ہوئے گرے ہوئے درخت ہٹا رہی ہیں، بند سڑکوں کو بحال کر رہی ہیں اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔
تمام متعلقہ عملہ ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فیلڈ میں موجود ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال، گرے ہوئے درخت، بند سڑک، یا دیگر نقصانات کی فوری اطلاع کنٹونمنٹ بورڈ بنوں کے کمپلینٹ سینٹر کو دیں تاکہ بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
0928-920106
0335-9646177
0333-9763635
WeatherAlert
゚viralシ

03/06/2026