Sadr saab 🇵🇹❤️ Shafqat Ayaz
ISF Bannu University
ISF Tigers Of university of science and technology bannu
17/05/2026
"غیرقانونی قید میں 1015 دن اور طویل ترین قیدتنہائی"
نہ ذاتی معالج سےملاقات, نہ بہنوں کی رسائی, نہ سلیمان اور قاسم خان کو ویزا جاری کیاجارہا, نہ ہی بات, ایک آنکھ کی بینائی ختم اور دوسری کوخطرہ, کوئی خون کےٹیسٹ نہیں,کوئی مستند رپورٹ نہیں- خان اڈیالہ میں محفوظ نہیں- ذاتی ڈاکٹرز اور بہنوں کی ملاقات کرائی جائے- بیگناہ عمران خان صاحب کو رہا کیا جائے-
02/05/2026
انتہائی افسوسناک اور دلخراش خبر ہے کہ وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کا ایک ہونہار اور باصلاحیت طالب علم، ہمارا بھائی سعد حیدر خیل اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ ان کی اچانک دردناک وفات نے ہر دل کو غمگین کر دیا ہے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
یہ ایک انتہائی کٹھن اور تکلیف دہ وقت ہے، جس میں ہم تمام سٹوڈنٹس مرحوم کے اہلِ خانہ، دوستوں اور ساتھی طلبہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی شہادت قبول فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔
اس غم کی گھڑی میں آئی ایس ایف🇵🇹 بنوں یونیورسٹی وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی کے اپنے بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ بنوں یونیورسٹی کے تمام طلبہ بھی اس دکھ میں متاثرہ خاندان اور وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی بنوں یونیورسٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس مشکل وقت کو آسان فرمائے اور ہمیں اتحاد، صبر اور ہمت عطا کرے۔ آمین 🤲
26/04/2026
پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر اورانصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر مشرف آفریدی اور صوبائی جنرل سیکرٹری اظہر خان غزنوی کے ہدایات پر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بنوں کے صدارتی امیدوار اصغر خان اور جنرل سیکرٹری امیدوار صفیان فراز نے ضلعی سیکرٹریٹ میں ضلعی جنرل سیکرٹری اقبال جدون کے ہمراہ 30واں یوم تاسیس بھرپور جوش وخروش سے منایا گیا۔پروگرام میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ساؤتھ ریجن کے سابقہ صدر نزیر زمان خان،سابقہ ضلعی صدر ندیم خان ، سابقہ ساؤتھ ریجن ڈپٹی کنوینئر وقار خان، سابقہ ضلعی جنرل سیکرٹری ملک قیصر خان نے خصوصی شرکت کی۔ اورانصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بنوں کے تمام سینئر و جونئیرز نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام میں عمران خان کی رہائی کے لیے سب نے فرنٹ لائن پر کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔ اخر میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدارتی امیدوار اصغر خان اور جنرل سیکرٹری امیدوار صفیان فراز نے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری اقبال جدون خان کو عمران خان کی تصویر تحفہ میں پیش کیا ۔
18/04/2026
آج انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی صوبائی صدر مشرف آفریدی کے ہدایات پر ساؤتھ ریجن کے سابقہ صدر نزیر زمان خان کے قیادت میں بنوں میں پورے ساؤتھ ریجن کا ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ جس میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع لکی مروت کے سابقہ صدر اور سینئر رہنما فرید طوفان خان، سابقہ صدر کامران خان، سابقہ جنرل سیکرٹری اظہار حسن، سابقہ ضلعی صدر بنوں ندیم خان سابقہ ساؤتھ ریجن ڈپٹی کنوینئر وقار خان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں مردان جلسے کے حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ کو ریجن صدر نزیر زمان نے ہدایات جاری کی اور آنے والے تمام ایکٹیویٹیز میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ساؤتھ ریجن کو تیار رہنے کی ہدایت کی۔ آخر میں سب نے عمران خان کی رہائی تک فرنٹ لائن پر کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔
میڈیا سیل۔ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بنوں
16/04/2026
آج انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بنوں کے سابقہ صدر ندیم خان، سابقہ ساؤتھ ریجن کنوینئر وقار خان، سابقہ ضلعی جنرل سیکرٹری اصغر خان، سابقہ ضلعی سینئر نائب صدر صفیان فراز، سینئر رہنما ملک قیصر خان، سابقہ ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری دانش خان نے بنوں یونیورسٹی مین کیمپس کے ہاسٹل 1 میں یونیورسٹی مین کیمپس میں سابقہ صدر حکمت وزیر کے ہدایات کے مطابق سابقہ جنرل سیکرٹری فدا وزیرکے زیر نگرانی، اور سابقہ کیبنیٹ ممبرز سجاد مروت، ہشام خان، ناصر خن، نزیر اللہ، حارث اور کثیر تعداد میں طلباء کے ساتھ میٹنگ کیا۔ میٹنگ میں مردان جلسہ کے حوالے سے طلباء کو آگاہ کیاگیا اور یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس مسائل کے حل کے لیے بات چیت کی۔ آخر میں سب نے عمران خان کی رہائی کے لیے فرنٹ لائن پر کردار ادا کرنے کا عہد کیا ۔
میڈیا سیل۔۔ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بنوں
16/04/2026
آج انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بنوں کیمپس کے سابقہ صدر صفیان فراز، مین کیمپس کے سینئر ممبر فدا وزیر اور بنوں یونیورسٹی آئی ٹی بلاک کے سابقہ کیبنیٹ کے زیر نگرانی بنوں یونیورسٹی آئی ٹی بلاک میں پلانٹیشن ڈے کا انعقاد کیاگیا جس میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابقہ صوبائی لیگل ایڈوائزر معصوم وزیر، سابقہ ضلعی صدر ندیم خان، سابقہ ڈپٹی کنوینئر ساؤتھ ریجن وقار خان، اور عمران وزیر نے خصوصی شرکت کی۔ پلانٹیشن کے بعد انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن آئی ٹی بلاک کے ممبران کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی گئی اور عمران خان رہائی فورس اور مردان جلسے کے حوالے سے کیمپین کیا گیا۔ تمام سینئر اور جونیئر ممبرز نے عمران خان کی رہائی میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔
میڈیا سیل۔ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بنوں ۔
08/04/2026
پاکستان تحریک انصاف کی خواتین، شدید ناانصافی کا سامنا کر رہی ہیں جہاں قانونی حقوق سلب، منصفانہ ٹرائل سے محرومی اور طویل حراست معمول بن چکی ہے خواتین قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور انصاف تک رسائی میں رکاوٹیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ قانون کمزوروں کے لیے یکساں نہیں رہا
اللہ پاک تمام اسیران کی مشکلات آسان فرمائیں۔ آمین
04/03/2026
ہر نظر کو تیرا انتظار آج بھی ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
28100
