08/03/2026
سابقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خیبر شاہدعلی صاحب اور گورنمنٹ ھائی سکول حصارہ باڑہ کے سابقہ پرنسپل نواب گل صاحب نے گورنمنٹ ہائی سکول عالم گودر باڑہ کا آخری پیریڈ میں دورہ کیا۔
گورنمنٹ ہائی سکول عالم گودر باڑہ کے پرنسپل رفاقت علی شاہ صاحب کے ہمراہ سکول کے مختلف کلاسوں کا جائزہ لیا۔
معزز مہمانوں نے پرنسپل صاحب اور آساتذہ کرام کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے سکول کے اچھے نظم و نسق پر سکول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول عالم گودر باڑہ کو ایک مثالی تعلیمی ادارہ قرار دیا۔۔ 2026۔3۔07
03/01/2026
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پخہ غلام پشاور کے پرنسپل میر سرذار صاحب کے خصوصی دعوت پر سابقہ پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول حصارہ باڑہ خیبر جناب نواب گل صاحب اور پرنسپل عبدالرحمان صاحب گورنمنٹ ہائی سکول ہاشم آباد جمرود خیبر نے سکول کے مختلف حصوں کا ویزٹ کیا۔ پرنسپل میر سرذار صاحب نے معزز مہمانوں کو سکول کے مختلف حصوں کا ویزٹ دیکر تفصیل سے بریفنگ دی۔
معزز مہمانوں نے پرنسپل میرسردار آفریدی صاحب کے مہمانوازی کا شکریہ ادا کیا اور پرنسپل میر سرذار صاحب کے محنت اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پرنسپل میر سرذار صاحب کے کاوشوں کی وجہ سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پخہ غلام پشاور صوبہ خیبرپختونخواہ کے معیار تعلیمی اداروں میں شمار ہونے لگا ہے۔
31/12/2025
گورنمنٹ ہائی سکول حصارہ باڑہ میں اے ٹی اے کے صدر نصیر شاہ صاحب کے 60 سال سروس مکمل کرنے کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپلز صاحبان ، ہیڈماسٹرز صاحبان، باڑہ ایجوکیشن آفیسرز، آساتذہ کرام اور طلباء نے شرکت کی۔
گورنمنٹ ہائی سکول حصارہ باڑہ میں بحثیت سی ٹی اور ایس سی ٹی 22 سال تدریسی خدمات انجام دینے پر مقررین نے نصیر شاہ صاحب کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
نصیر شاہ صاحب کو مہمانوں، آساتذہ کرام اور طلباء نے تحائف پیش کئے۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالرزاق صاحب نے آدا کئے۔ پرنسپل محمد بلال صاحب نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ مقررین نے نصیر شاہ صاحب کے تعلیمی خدمات اور بحثیت صدر آساتذہ کے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پروگرام میں سابقہ پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول حصارہ باڑہ نواب گل صاحب، سابقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول محمد خان کلی لنڈیکوتل، ایس ڈی ای او باڑہ شیرزمان صاحب، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول کوہی شیرحیدر باڑہ مشرف خان صاحب، اے ایس ڈی ای او باڑہ خیرمحمد صاحب، محمد صدیق ایس سی ٹی اور کلرک اسحاق صاحب نے شرکت کی۔ معزز مہمانوں نے خصوصی دعوت پر اپنی مصروفیت سے قیمتی وقت نکال کر نصیر شاہ صاحب کے الوداعی پروگرام میں شرکت کی۔
23/12/2025
گورنمنٹ ہائی سکول حصارہ باڑہ خیبر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حاجی معروف خان کاروان کی طرف سے مستحق اور بے سہارا طلباء میں موسم سرما کی یونیفارم سویٹرز تقسیم کئے گئے۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔عبدالرزاق صاحب اور اورنگزیب صاحب نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے۔
پرنسپل محمد بلال صاحب نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور حاجی معروف خان کاروان کے ساتھیوں کا شکریہ آدا کیا کہ انھوں نے سکول کے مستحق اور بے سہارا طلباء کے ساتھ تعاون کیا۔
مقررین نے سابقہ امیدوار قومی اسمبلی حاجی معروف خان آفریدی کے علاقے میں بے سہارا اور مستحق طلباء کے ساتھ تعاون کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور طلباء کو نصیحت کی کہ اپنے پڑھائی پر توجہ دیں کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتا۔
22/12/2025
گورنمنٹ ہائی سکول کوہی شیرحیدر باڑہ ضلع خیبر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مستحق اور نادار طلباء میں حاجی معروف خان کاروان کی طرف سےموسم سرما کی یونیفارم سویٹرز تقسیم کئے گئے۔۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے ہوا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالشاہد ہمدرد نے آداکئے۔
عبدالشاہد صاحب نے سکول میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے پر حاجی معروف خان آفریدی کا خصوصی ذکر کیا۔
پرنسپل قاضی مجیب اللہ نے مہمانوں کوخوش آمدید کہا ۔
وائس پرنسپل مشرف خان نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے معروف کاروان کی تعاون کو سراہا۔
تقریب سے سابقہ پرنسپل نواب گل صاحب ، کاروان کے جنرل سیکرٹری شیرولی خان اور کاروان کے صدر اصغر خان نے خطاب کیا۔ سابقہ پرنسپل نواب گل صاحب اور شیر ولی خان آفریدی نے ضلع خیبر کی سطح پر سابقہ امیدوار قومی اسمبلی حاجی معروف خان آفریدی کے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اور کامیاب پروگرام پر وائس پرنسپل مشرف خان صاحب اور اسکے ٹیم کے خدمات کو سراہتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
صدر اصغر خان نے سکول کے ڈسپلن ، صفائی اور مختلف سرگرمیوں کی تعریف کی اور کہا یہ ایک مثالی ادارہ ہے ۔ اس دارے کو آنا اپنے لئے فخر محسوس کرتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ میں پرنسپل سے وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ چیئرمین حاجی معروف کو اپنے ساتھ لیکر آپ کی ضروریات میں ترجیحی بنیاد پر تعاون کرینگے۔
پرنسپل و وائس پرنسپل نے معروف کاروان کے مرکزی کابینہ اور پرنسپل نواب گل صاحب کا ان کے طلباء اور ادارے کے ساتھ خلوص پر شکریہ ادا کیا۔
پروگرام میں ملک دین خیل کابینہ کے صدر غلام سید ، عدنان، سمین اور محمد آصف بھی شریک تھے
17/12/2025
گورنمنٹ ہائی سکول حصارہ باڑہ خیبر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کلاسوں کے40 بے سہارا اور یتیم طلباء میں کپڑے اور شوز تقسیم کئے گئے۔
سابقہ پرنسپل نواب گل صاحب اور یونس جان صاحب نے خصوصی دعوت پر پروگرام میں شرکت کی۔پرنسپل محمد بلال صاحب نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور طلباء کے ساتھ تعاون پر مخیر حضرات کا شکریہ آدا کیا۔
سابقہ پرنسپل نواب گل صاحب اور یونس جان صاحب نے خصوصی دعوت پر
اور نگزیب صاحب کا خصوصی شکریہ آدا کیا اور طلباء کو اپنے تعلیم کے حصول پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی۔
13/11/2025
🌸🎓✨ اختتامی تقریبِ انڈکشن ٹریننگ — ایک یادگار دن! ✨🎓🌸
گورنمنٹ ہائی سکول حصارہ باڑہ میں مختلف کیڈرز کے انڈکشن ٹریننگ کے اختتامی تقریب کے سلسلے میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں پرنسپلز، ہیڈماسٹرز اور آساتذہ کرام نے شرکت کی۔ سابقہ اے ڈی ای او وحید اللہ صاحب، اے ڈی ای او لنڈیکوتل نور محمد صاحب اور گورنمنٹ ھائ سکول جمرود کے وائس پرنسپل حیدر علی صاحب نے خصوصی دعوت پر پروگرام میں شرکت کی۔ گورنمنٹ ہائی سکول عالم گودر کے پرنسپل رفاقت علی شاہ صاحب، گورنمنٹ ہائی سکول کوہی شیرحیدر کے وائس پرنسپل مشرف خان صاحب، آے ڈی ای او باڑہ خیرمحمد صاحب نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
📖 تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہو جس نے ماحول کو روحانی سکون اور برکت سے بھر دیا۔
🎉 اس شاندار موقع پر معزز مہمانانِ گرامی، محترم ٹرینرز اور محنتی ٹرینی اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔
🌺 تقریب کا آغاز پرنسپل، جناب بلال خان صاحب کے پُرجوش خوش آمدیدی کلمات سے ہوا، جنہوں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تربیت کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔
💻 بعد ازاں جناب واجد خان صاحب (SS IT) اور فوکَل پرسن انڈکشن پروگرام نے
تربیت کی اہمیت، جدید تدریسی رجحانات اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی پر روشنی ڈالی۔
🎓 جناب نواب گل صاحب (سابق پرنسپل حصارہ باڑہ) نے بتایا کہ
ان کے دور میں بھی انڈکشن ٹریننگ کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی جاتی رہیں اور یہ روایت آج بھی جاری ہے۔
🩺 ڈاکٹر شیر زمان صاحب ( ایس ڈی ای او باڑہ) نے تربیت کی اہمیت اور ٹرینرز کی قابلیت پر روشنی ڈالی،
اور کہا کہ اس قسم کی تربیتیں نظامِ تعلیم میں بہتری کا ذریعہ بنتی ہیں۔
👨🏫 صدر ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن، جناب شاہد گل صاحب (SST) نے ٹرینی اساتذہ کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا
کہ یہ پروگرام نہایت مؤثر، مفید اور سیکھنے کے نئے مواقع سے بھرپور رہا۔
🍽️ آخر میں ٹرینی اساتذہ نے اپنے مہمان ٹرینرز اور ساتھیوں کے اعزاز میں
ایک پُرمحبت لنچ پروگرام کا بھی اہتمام کیا، جس نے تقریب کو مزید خوشگوار بنایا۔ 🌿
🙏 پروگرام کا اختتام دعا کے ساتھ کیا گیا، جس نے تقریب کو روحانی اور معنوی لحاظ سے مکمل کیا۔
📚 یہ تربیت اساتذہ کے لیے علم، مہارت اور جذبۂ خدمتِ تعلیم کو فروغ دینے کا حسین موقع ثابت ہوئی —
کیونکہ تعلیم صرف پیشہ نہیں، بلکہ قوم کی تعمیر کا مشن ہے! 🇵🇰
👏 ہم تمام معزز ٹرینرز، ٹرینی اساتذہ اور مہمانانِ گرامی کے جذبۂ خدمتِ تعلیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں،
اور دعا گو ہیں کہ یہ تربیت ہمارے تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ بنے۔
📍 مقام: گورنمنٹ ہائی سکول حصارہ باڑہ
📅 موقع: اختتامی تقریبِ انڈکشن ٹریننگ
02/11/2025
ساحل نور آفریدی اور محمد حلیم آفریدی کو شادی اور شادی کی خوشیاں مبارک ہو
29/10/2025
صوبائی حکومت کے ھدایات کی روشنی میں محکمہ تعلیم خیبر لنڈیکوتل سب ڈویژن کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس گالا کے عاشقی گراونڈ پر افتتاح کی رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد ۔افتتاحی پروگرام میں سابقہ پرنسپل نواب گل صاحب، سابقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خیبر و ایس او اے خیبر کے صدر شاہد علی صاحب، ایس ڈی ای او لنڈیکوتل ضیا الرحمان صاحب، اے ایس ڈی ای او عنایت صاحب، اے ایس ڈی ای او نور محمد صاحب، گورنمنٹ مڈل سکول گاگرہ لنڈیکوتل کے ہیڈماسٹر ٹھیکدار صاحب، رحمت شاہ صاحب ایس ایس ٹی، منتخب ویلجز چیرمینز، سکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر سکولوں کے طلباء نے مہمانوں کے سامنے مارچ پاس کا خوب صورت مظاہرہ کیا۔قومی ترانہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر لنڈیکوتل نور محمد صاحب نے سپورٹس گالا 2025ء کے متعلق بتایا کہ صوبائی حکومت کے ھدایات کی روشنی میں سپورٹس گالا دو حصوں پر مشتمل ھوگا۔پہلے مرحلے میں سپورٹس کرکٹ، فٹبال، رسہ کشی اور ریس کے مقابلے ھوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں ادبیات میں تلاوت، حمد باری تعالٰی، اردو و انگریزی تقاریر وغیرہ کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ سپورٹس گالا کا خالصتا ایس ڈی او آفس اور سکولوں کے اساتذہ کے باہمی تعاون سے انعقاد گیا ہے۔پروگرام میں دیگر مقررین میں سابقہ پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول حصارہ باڑہ نواب گل صاحب، سابقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خیبر شاہد علی صاحب اور ایس ڈی ای او ضیاء الرحمان صاحب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس گالا کے انعقاد سے بچوں میں کھیلوں کے سرگرمیوں کو فروغ ملےگا۔ سابقہ پرنسپل نواب گل صاحب نے طلباء میں نقد انعامات تقسیم کیے۔ پروگرام کے آخر میں شرکاء نےفیتہ کاٹ کر اور کرکٹ کے بالینگ اور یٹینگ سے سپورٹس گالا 2025ء کا باقاعدہ افتتاح کیا۔