DHO Malakand Official

Call Website Contact the organization

DHO Malakand Official Endeavours to
facilitate Health staff
Provide facilities
Entertain issues and problems

Monthly Dengue and Malaria Review Meeting chaired by DHO Malakand Dr. Irfan Uddin and LHW Coordinator Dr. Saghir Ul Maan...
19/10/2026

Monthly Dengue and Malaria Review Meeting chaired by DHO Malakand Dr. Irfan Uddin and LHW Coordinator Dr. Saghir Ul Maani.

ضلعی صحت افسر ملاکنڈ، ڈاکٹر عرفان الدین کی خصوصی ہدایات پر آئی ایم یو ہیلتھ ٹیم اور ضلعی صحت دفتر کے زیرِ اہتمام ماہانہ ...
09/10/2026

ضلعی صحت افسر ملاکنڈ، ڈاکٹر عرفان الدین کی خصوصی ہدایات پر آئی ایم یو ہیلتھ ٹیم اور ضلعی صحت دفتر کے زیرِ اہتمام ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی، ادویات کی دستیابی اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے مراکز کو درپیش مسائل اور چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر خصوصی زور دیا گیا کہ عوامی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈاکٹر یاسر نے یقین دہانی کرائی کہ تمام صحت مراکز میں ادویات کی دستیابی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
محکمہ صحت، Malakand

ملاکنڈ سمیت خیبرپختونخوا بھر میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی خصوصی ویکسینیشن مہم 2 نومبر سے 14 نومبر تک جاری رہے گی۔ مہم کے ...
01/10/2026

ملاکنڈ سمیت خیبرپختونخوا بھر میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی خصوصی ویکسینیشن مہم 2 نومبر سے 14 نومبر تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران 9 سے 14 سال کی عمر کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگائی جائے گی۔
اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملاکنڈ ڈاکٹر عرفان الدین اور ڈاکٹر عثمان کی زیرِ صدارت ڈی ایچ او آفس بٹ خیلہ میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مہم کے انتظامات، عوامی آگاہی اور ویکسینیشن کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عرفان الدین اور ڈاکٹر عثمان نے کہا کہ ایک صحت مند بیٹی صحت مند گھرانے کی ضامن ہے، لہٰذا والدین اپنی 9 سے 14 سال کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں۔
انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کے لیے سکولوں سمیت دیگر مقررہ مراکز پر انتظامات کیے جائیں گے۔ والدین، اساتذہ اور تعلیمی ادارے اس اہم مہم میں بھرپور تعاون کریں اور بچیوں کو ویکسین لگوانے کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے مہم کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے اور بروقت حفاظتی اقدامات کے ذریعے بچیوں کو مستقبل میں سرویکل کینسر جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

آر ایچ سی پلئی، ملاکنڈ میں اب 24/7 لیبر روم سروسز دستیاب ہیں، جہاں حاملہ خواتین کو چوبیس گھنٹے زچگی کی سہولیات فراہم کی ...
27/09/2026

آر ایچ سی پلئی، ملاکنڈ میں اب 24/7 لیبر روم سروسز دستیاب ہیں، جہاں حاملہ خواتین کو چوبیس گھنٹے زچگی کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ تعلیم کے ہیڈ ٹیچرز کی آگاہی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہیں HPV ویکسینیشن مہم کے مقاصد، اہمیت، اہلیت کے معیار...
25/09/2026

محکمہ تعلیم کے ہیڈ ٹیچرز کی آگاہی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہیں HPV ویکسینیشن مہم کے مقاصد، اہمیت، اہلیت کے معیار اور مہم کے طریقۂ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بین المحکمہ جاتی رابطہ کاری کو مضبوط بنانے، اسکول کی سطح پر مؤثر متحرک کاری اور اہل طالبات میں HPV ویکسینیشن کی زیادہ سے زیادہ شرح یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملاکنڈ نے آج RHC  ملاکنڈ کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران ایوننگ/نائٹ شفٹ میں ڈیوٹی پر موجود اسٹاف کی...
24/09/2026

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملاکنڈ نے آج RHC ملاکنڈ کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران ایوننگ/نائٹ شفٹ میں ڈیوٹی پر موجود اسٹاف کی حاضری چیک کی گئی اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ان کی موجودگی کی تصدیق کی گئی۔

ضلعی ہیلتھ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ADC) کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں محکمۂ صحت سے متعلق مختلف اہم...
24/09/2026

ضلعی ہیلتھ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ADC) کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں محکمۂ صحت سے متعلق مختلف اہم اشاریوں (Health Indicators)، صحت کے مختلف پروگراموں اور ضلع میں جاری صحت کی سہولیات و سرگرمیوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف شعبہ جات کی پیش رفت، اہداف کے حصول اور عوام کو فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آج پولیو مہم کے تیسرے روز کی مانیٹرنگآج جاری پولیو مہم کے تیسرے روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) نے RHC پلئی اور یونین کونسل...
23/09/2026

آج پولیو مہم کے تیسرے روز کی مانیٹرنگ
آج جاری پولیو مہم کے تیسرے روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) نے RHC پلئی اور یونین کونسل پلئی کا دورہ کیا۔ اس دوران ٹرانزٹ ٹیموں اور موبائل ٹیموں کی مانیٹرنگ کی گئی اور ان کی فیلڈ سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے پولیو مہم کی مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ٹیموں کو مؤثر ویکسینیشن کوریج یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

ACF Chest Camp District MalakandConducted under the supervision of Dr. Irfan Ud Din, DHO Malakand, and Dr. Yasir Iqbal, ...
23/09/2026

ACF Chest Camp District Malakand
Conducted under the supervision of Dr. Irfan Ud Din, DHO Malakand, and Dr. Yasir Iqbal, District TB Focal Person Malakand, the Provincial TB Control Program (PTP) KP, supported by The Global Fund, held an Active Case Finding (ACF) Chest Camp on 23September 2026 at kharkai takar Dargai Malakand, to screen and identify presumptive TB cases early and link them to free treatment.

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملاکنڈ، ڈاکٹر عرفان الدین نے جاری پولیو مہم کے دوران درگئی، سخاکوٹ، ہیروشہ، شنگرئی اور lشکئی سمیت مخت...
22/09/2026

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملاکنڈ، ڈاکٹر عرفان الدین نے جاری پولیو مہم کے دوران درگئی، سخاکوٹ، ہیروشہ، شنگرئی اور lشکئی سمیت مختلف مقامات کا فیلڈ وزٹ کیا۔
دورانِ وزٹ انہوں نے پولیو ویکسینیشن ٹیموں، اور موبائل ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مختلف مقامات پر جاری پولیو مہم کی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ انہوں نے تمام اہل بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے اور مہم کے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

Address

Inside DHQ Hospital Batkhela
Bat Khela

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

0932410399

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHO Malakand Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to DHO Malakand Official:

Shortcuts

Share