Faheem Abid Official

Faheem Abid Official

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Faheem Abid Official, Social service, Battagram.

30/03/2025

Aslaam U Alaikum ♥️✨🥹

رب العزت ہمارے روزے ،تراویح اور تمام اعمال صالحہ اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے 🤲
آللہ پاک ہم سب کے گناہ معاف فرما کر ہمیں خیر و برکتیں عطاء فرمائے 🤲
اور یوم حشر حضور سرور کائنات محمد مصطفی احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت سے بہرہ مند فرمائے 🤲

سعودی عرب اور تمام خلیجی ممالک میں رہنے والے مسلمان بھائیوں ،ماوں،بہنوں اور ان کے عزیز و اقارب کو میری طرف سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید الفطر مبارک 🌹🌹

24/02/2025

گورنمنٹ پرائمری سکول کنڈ تحصیل آلائی ضلع بٹگرام خستہ حالی کا شکار۔۔۔ 470 بچے اور تین کمرے ضلع انتظامیہ مکمل نا کام۔
دیکھئے اور شیئر کریں.

Assistant Commissioner Allai Battagram
Deputy Commissioner Battagram
Engr Zubair Khan Allai

21/02/2025

تُم کوئی بھی ہو اگر تُمہاری زبان "محبت" ہے تو تُم خوبصورت ہو💕



Photos from Faheem Abid Official's post 19/02/2025

‏*40 تا 60 سال کے لوگوں کے لیے نصیحت*

نصیحت ان لوگوں کو کرتا ہںوں جو 40، 50، 60 سال یا اس سے اوپر کی عمر کو پہنچ چکے ہیں ، حتی کہ 80 سال کی عمر تک بھی !
اللہ آپ کو فرمانبرداری، صحت، اور عافیت عطا فرمائے۔

1. *پہلی نصیحت:*
ہر سال حجامہ کروائیں ، چاہںے آپ بیمار نہ ہںوں یا کوئی مرض نہ ہںو ۔

2. *دوسری نصیحت:*
ہمیشہ پانی پیئیں ، چاہںے پیاس نہ لگے ۔ بہت سی صحت کے مسائل جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے پیدا ہںوتے ہیں ۔

3. *تیسری نصیحت:*
جسمانی سرگرمی کریں ، چاہںے آپ مصروف ہںوں ۔ اپنے جسم کو حرکت دیں ، چاہںے وہ صرف چلنا ہںو یا تیراکی کرنا ہںو ۔

4. *چوتھی نصیحت:*
کھانے میں کمی کریں ۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا،
*"آدمی کے لیے چند لقمے ہی کافی ہیں جو اس کی کمر کو سیدھا رکھ سکیں۔"*
زیادہ کھانے سے پرہیز کریں؛ اس میں کوئی بھلائی نہیں ہںے ۔

5. *پانچویں نصیحت:*
جتنا ممکن ہو، گاڑی کا استعمال نہ کریں جب تک کہ ضرورت نہ ہںو ۔ اپنے مقامات تک پیدل چل کر جائیں ، جیسے مسجد ، دکان ، یا کسی سے ملنے ۔

6. *چھٹی نصیحت:*
غصے کو پیچھے چھوڑ دیں ...
غصہ اور فکر آپ کی صحت کو ختم کرتے ہیں اور آپ کی روح کو کمزور کرتے ہیں ۔
اپنے آپ کو ایسے لوگوں کے ساتھ رکھیں جو آپ کو سکون دیتے ہیں۔

7. *ساتویں نصیحت:*
جیسا کہ کہا جاتا ہںے ، "اپنے پیسے کو دھوپ میں رکھو اور خود سایہ میں بیٹھو۔" یعنی حتیٰ الوسع پیسے کو استعمال میں لائیں اور سہولیات حاصل کریں یہ نہیں کہ پیسے بچائیں اور خود مشقت اٹھائیں ۔ اپنے آپ کو یا اپنے ارد گرد کے لوگوں کو محروم نہ رکھیں ، پیسہ زندگی کو سہارا دینے کے لیے ہںے ، خود زندگی نہیں ہںے ۔

8. *آٹھویں نصیحت:*
اپنی روح کو کسی کے لیے ، کسی ایسی چیز کے لیے جسے آپ حاصل نہیں کر سکتے ، یا کسی ایسی چیز کے لیے جو آپ حاصل نہیں کر سکے ، افسوس میں نہ ڈوبنے دیں ۔ اسے بھول جائیں —
اگر یہ آپ کے لیے مقدر ہںوتا ، تو یہ آپ کے پاس آ جاتا ۔

9. *نویں نصیحت:*
عاجزی اختیار کریں ، کیونکہ دولت ، مرتبہ ، طاقت ، اور اثر و رسوخ سب غرور کے ساتھ زوال پذیر ہںو جاتے ہیں ۔ عاجزی آپ کو لوگوں کے قریب لاتی ہںے اور اللہ کے ہاں آپ کے مقام کو بلند کرتی ہںے ۔

10. *دسویں نصیحت:*
اگر آپ کے بال سفید ہںو گئے ہیں ، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ زندگی ختم ہںو گئی ہںے ۔ یہ ایک نشانی ہںے کہ زندگی کا بہترین حصہ ابھی شروع ہںو رہا ہںے ۔
پر امید رہیں ، اللہ کی یاد کے ساتھ جئیں ، سفر کریں ، اور حلال طریقوں سے لطف اندوز ہںوں ۔

**آخری اور سب سے اہم نصیحت:**
کبھی بھی نماز نہ چھوڑیں ، یہ آپ کے جیتنے کا کارڈ ہںے اس زندگی میں اور اس دن میں جب نہ دولت کام آئے گی اور نہ اولاد ۔

اگر آپ کو یہ مفید لگے ، تو اسے پھیلائیں ، اور دوسروں کو محروم نہ کریں جو اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں !!!
*حضور خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ " لوگوں میں سب سے بہترین وہ ہے جو لوگوں کے لیے نفع بخش اور فائدہ مند ہو "* !!!
اس لیے دوسروں کیلئے ہر طرح نفع مند ثابت ہوں !!!!

03/02/2025

نشے کی لت میں بزرگوں کا مان بیچا گیا
اڑھائی مرلے کا کچہ مکان بیچا گیا

یہ بات قتل سے زیادہ بری لگی مجھ کو
کہ خوں بہا کے لیے خاندان بیچا گیا

میری پڑھائی پہ جب ماں نے بالیاں بیچیں
مجھے لگا ، میری خاطر جہان بیچا گیا

جو بول سکتے تھے ان کی زبانیں کاٹی گئیں
پھر اس کے بعد ہر اک بے زبان بیچا گیا

یہ کھیل کھیلا گیا پچھلی کئی دہائیوں سے
کبھی غلام ، کبھی حکمران بیچا گیا

خدا کے نام پہ چندے وصول ہوتے رہے
زمیں خریدی گئی ، آسمان بیچا گیا

عجیب قسم کے جھانسے ملازمت کے دیے
پرائے دیس میں میرا جوان بیچا گیا

01/09/2024

فخرے کنڈ سیدآباد!
ضلع بٹگرام تحصیل الائی گاؤں کنڈ سے تعلق رکھنے والا پروفیسر ڈاکٹر حبیب اکبر نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ ہم انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
Dr Habib Akbar

09/08/2024
02/07/2024

گرمیوں میں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ اس سے آپکے گردے صحت مند رہیں گے ۔
کیا پتا اگلا بجلی کا بل گردے بیچ کردینا پڑے۔

28/05/2024

🤲🏻یااللّہ اس جھلستی گرمی میں گھر سے نکل کر رزق حلال کے لیےمحنت کرنے والوں کے رزق میں بے حساب خیر و برکت عطا فرما۔ آمین یارحمن یارحیم...!!

Want your business to be the top-listed Government Service in Battagram?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Battagram
BATTAGRAM