AC Sher Dil

AC Sher Dil

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AC Sher Dil, Government Organization, Battagram.

Photos from AC Sher Dil's post 21/04/2025

حکومت خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایات پر ضلع بٹگرام میں صفائی کے حوالے سے خصوصی مہم جاری۔
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بٹگرام کا عملہ شہر کی گلیوں بازاروں, مین شاہراہوں پہ صفائی کے حوالے سے اپنے فرائض سر انجام دینے میں مصروف ہے۔۔۔
اس سلسلے میں مین لائینوں کی ڈیسلٹنگ, گلیوں, بازاروں,تمام شاہراہوں سے کچرے کے ڈھیر ختم کرنا, سڑک کناروں سے مشین کی مدد سے مٹی کو ہٹانا اور کھلے مین ہولز پہ ڈھکن رکھنے سمیت تمام کام بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔
آج اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شیر دل خان کی نگرانی میں تھاکوٹ بازار میں خصوصی صفائی مہم چلائی گئی۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شیر دل خان کا کہنا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا کی خصوصی صفائی مہم دیگر اضلاع کی طرح بٹگرام تھاکوٹ میں بھی بھرپور طریقے سے منائی جا رہی ہے ہمارا مقصد شہر کو صاف ستھرا رکھنا اور گندگی سے پاک رکھنا ہے ،اس سلسلے میں شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنے گھروں, دکانوں کا کوڑا کرکٹ مقرر کردہ جگہ پہ پھینکیں تاکہ ہمارے سینٹری ورکرز وھاں سے بروقت اٹھا سکیں اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔

Photos from AC Sher Dil's post 20/04/2025

ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کے ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ضیاء الرحمن نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل خان کے ہمراہ حالیہ بارشوں کے بعد شاہراہ ریشم پر جاری ملبہ ہٹانے کے کام کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران این ایچ اے اور ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ ملبہ ہٹانے کے ساتھ ساتھ نالوں کی صفائی کا کام بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

Photos from AC Sher Dil's post 20/04/2025

*بٹگرام: طوفانی بارش کے بعد تھاکوٹ اور ضلع بھر کی رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی بحالی اور صفائی کا عمل جاری*

ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل خان کی نگرانی میں بٹگرام تا تھاکوٹ روڈ پر نارنج کے مقام پر اور دیگر لنک راستوں کی صفائی اور بحالی کا کام جاری ہے ۔

طوفانی بارش کے باعث سڑک پر ملبہ جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تھی ۔ ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیمیں ٹریفک پولیس کے ہمراہ تمام رابطہ سڑکوں کی صفائی اور ٹریفک کی بحالی کے لیے متحرک ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں تمام انتظامی افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے ۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ محتاط ڈراٸیونگ اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ حکام سے رابطہ کریں ۔

*ترجمان ضلعی انتظامیہ بٹگرام*

Photos from AC Sher Dil's post 19/04/2025

ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایت پر . ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شیر دل خان کے نگرانی میں بٹگرام براستہ تھاکوٹ روڈ پر نارنج کے مقام پر کام جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ضلع بھر میں انتظامیہ افیسرز کو ہائی الرٹ کر دیا ہے ۔انتظامیہ کی خصوصی ٹیمیں مختلف علاقوں میں سڑکوں کی صفائی پر کام کر رہی ہے۔

Photos from AC Sher Dil's post 19/04/2025

ضلعی انتظامیہ بٹگرام:
۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شیردل خان کے زیر نگرانی تھاکوٹ بازار کے نزدیک بھاری مشینری کے زریعے روڈ سے ملبہ ہٹایا جارہا ہے۔ گزشتہ بارشوں کے بعد سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور ٹریفک کی روانی کو بحال کر دیا گیا ہے ۔
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
PDMA Khyber Pakhtunkhwa

Photos from AC Sher Dil's post 19/04/2025

ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شیر دل کے زیر نگرانی الائی روڈ پر بھاری مشینری کے زریعے روڈ سے ملبہ ہٹایا جارہا ہے۔ گزشتہ بارشوں کے بعد سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے او ٹریفک کی روانی کو بحال کر دیا گیا ہے ۔

Photos from AC Sher Dil's post 18/04/2025

#تھاکوٹ بازار سیلابی ریلے و تیز بارش کے متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم :

آج مورخہ 18 اپریل 2025 کو ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شیر دل نے تحصیلدار بٹگرام کے ہمراہ تھاکوٹ کا دورہ کیا اور سیلابی ریلے اور بارش سے متاثرہ افراد میں ضروری امدادی سامان تقسیم کیا ۔

واضح رہے کہ پچھلے دنوں تھاکوٹ میں تیز بارشوں سے کافی نقصانات ہوئے تھے اس ضمن میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے متاثرین کو فوری طور پر امدادی سامان پہنچانے کے احکامات جاری کئے گئے تھے جس پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ریونیو سٹاف کو نقصانات کی رپورٹ مرتب کرنے کے ہدایت کی تھی جس پر متاثرین کو ضروری امدادی سامان فراہم کیا گیا۔

Photos from AC Sher Dil's post 13/04/2025


ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل خان نے تحصیلدار سعید کے ہمراہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، گیج اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لیے تھاکوٹ بازار میں مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے پمپ مالکان کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ پیمانے درست رکھیں اور اوگرا کے جاری کردہ ریٹس پہ عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے پیٹرول، ڈیزل کا سٹاک چیک کیا جو کہ تسلی بخش پایا گیا۔ قیمتوں پر عملدرآمد اور عام شہریوں کو پیٹرول کی فراہمی یقینی بنائی۔

Photos from AC Sher Dil's post 13/04/2025

ضلعی انتظامیہ بٹگرام 12 اپریل 2025
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام جاری جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانات 2025 کو شفاف بنانے اور نقل سے پاک امتحانات کے لئے ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایت کو مدنظر رکھتے ہوئے, اج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل خان نے تحصیل بٹگرام میں قائم مختلف امتحانی ہالوں کا جائزہ لیا۔ امتحانی ہالوں میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور غیرقانونی مواد، موبائل فون اور الیکٹرانک ڈیوائس کی چیکنگ کی گئی.
امتحانی مراکز میں تعینات عملہ کو نقل کی روک تھام کیلئے ضروری ہدایات جاری کی گئی.

10/04/2025

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان خرم رحمان صاحب کے ساتھ ♥️

10/04/2025

اج کی کاروائی تھاکوٹ چیک پوسٹ کے مقام پر ♥️

Photos from AC Sher Dil's post 10/04/2025

ضلعی انتظامیہ بٹگرام 10 اپریل 2025
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام جاری جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانات 2025 کو شفاف بنانے اور نقل سے پاک امتحانات کے لئے ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایت کو مدنظر رکھتے ہوئے, اج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل خان نے تحصیل بٹگرام میں قائم مختلف امتحانی ہالوں کا جائزہ لیا۔ امتحانی ہالوں میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور غیرقانونی مواد، موبائل فون اور الیکٹرانک ڈیوائس کی چیکنگ کی گئی.
امتحانی مراکز میں تعینات عملہ کو نقل کی روک تھام کیلئے ضروری ہدایات جاری کی گئی.

Want your business to be the top-listed Government Service in Battagram?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Battagram
123456789