Deputy Commissioner, Bhakkar

Call Website Contact the organization

Deputy Commissioner, Bhakkar District Bhakkar lies on eastern border of Indus River. North Minawali, West D. I. Khan, East Jhang, South Layyah
(1)

تاریخ:8اکتوبر 2026ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول بھکر کو جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہو...
08/10/2026

تاریخ:8اکتوبر 2026

ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول بھکر کو جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے پنجاب کے اعلیٰ معیار کے تعلیمی اداروں کے ہم پلہ بنایا جائے گااس ضمن میں دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے سکول کے اکیڈمک نظام، تدریسی معیار، اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت، انفراسٹرکچر اور جدید تعلیمی سہولیات کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، اساتذہ کی تعیناتی اور نئے ٹیچرز کی بھرتی میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کی گئی ہے جبکہ سکول کے مالی و انتظامی معاملات کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ سکول کے وسائل کو طلبہ کو معیاری تعلیم اور بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جا سکےسکول کی خوبصورتی و تزئین و آرائش، جدید کمپیوٹر لیبارٹریز،نئی تعمیرات اور توسیعی منصوبوں سمیت مختلف اقدامات پر کام جاری ہے جبکہ مخیر حضرات کے تعاون سے بھی ادارے کو جدید اور معیاری سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ پبلک سکول بھکر میں ٹیچرز اور والدین کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈویژن اور سکول کی سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی تعلیمی کامیابی اور اساتذہ کی محنت ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے تمام متعلقہ افراد ادارے کی بہتری،معیار تعلیم کے فروغ اور اسے ضلع بھر میں ایک مثالی تعلیمی ادارہ بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی ترقی اور اسے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ایک معیاری اور باوقار درسگاہ بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے #
Govt of Punjab Commissioner Sargodha Division Chief Secretary Punjab

The Chief Minister IT Internship Program (CMITIP) is offering 4,000+ internship opportunities with leading IT companies ...
08/10/2026

The Chief Minister IT Internship Program (CMITIP) is offering 4,000+ internship opportunities with leading IT companies across Punjab, providing fresh IT graduates with valuable hands-on industry experience.

Opportunities are available across 40+ domains, including Web Development, Software Development, Artificial Intelligence, Mobile App Development, Quality Assurance, Digital Marketing, and more.

💰 PKR 50,000 monthly stipend*
📅 4-month internship
💼 Gain practical experience with leading IT companies
*Subject to monthly performance and HEC-verified degree.

Eligibility:
✅ IT/CS or relevant degree
✅ Degree completed within the last 4 years
✅ Valid CNIC
✅ Punjab domicile

📢 Apply now: cmitinterns.punjab.gov.pk

بھکر (18 ستمبر 2026) وزیراعظم پاکستان کی جانب سے شہریوں کو پیٹرول کے حوالے سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے شروع کیے گئے وزیرا...
18/09/2026

بھکر (18 ستمبر 2026) وزیراعظم پاکستان کی جانب سے شہریوں کو پیٹرول کے حوالے سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے شروع کیے گئے وزیراعظم پیٹرول ریلیف پروگرام کے تحت ضلع بھکر میں سبسڈائزڈ پیٹرول کی فراہمی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

ممبر قومی اسمبلی رشید اکبر خان نوانی اور ممبر صوبائی اسمبلی عامر عنایت خان شہانی نے ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کے ہمراہ اسجد شاہانی فلنگ اسٹیشن اور پولیس ویلفیئر پٹرول پمپ پر سبسڈائزڈ پیٹرول کی دستیابی کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اے ڈی سی جی ڈاکٹر محمد ارشد وٹو، اسسٹنٹ کمشنر غلام محی الدین رضا اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی رشید اکبر خان نوانی نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں قوم اور ملک کے ساتھ کھڑا ہونا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں شہریوں کو بھرپور تعاون کرنا چاہیے تاکہ مشکل حالات میں انہیں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ممبر صوبائی اسمبلی عامر عنایت خان شہانی نے کہا کہ وزیراعظم پیٹرول ریلیف پروگرام سے غریب اور نادار عوام کو خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا اور انہیں ریلیف کی فراہمی میں برابری کا حق ملے گا۔

ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کہا کہ وزیراعظم پیٹرول ریلیف پروگرام کے تحت اہل شہریوں کو پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 100 روپے تک ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والے اہل افراد ماہانہ 20 لیٹر تک جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے اہل صارفین ماہانہ 30 لیٹر تک پیٹرول پر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

انہوں نے شہریوں کو آگاہ کیا کہ پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 9771 پر ارسال کریں۔تصدیقی پیغام موصول ہونے کے بعد اہل افراد مقررہ طریقہ کار کے مطابق پروگرام کے تحت ریلیف حاصل کر سکیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ وزیراعظم پیٹرول ریلیف پروگرام پر مؤثر عملدرآمد اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنی رجسٹریشن مکمل کریں اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ریلیف سے استفادہ کریں #

Govt of Punjab Commissioner Sargodha Division

ایم این اے رشید اکبر خان نوانی،ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی اور ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی چشتی روڈ کا باقاعدہ طور پر ...
18/09/2026

ایم این اے رشید اکبر خان نوانی،ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی اور ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی چشتی روڈ کا باقاعدہ طور پر افتتاح کررہے ہیں۔

Govt of Punjab

18/09/2026
تاریخ:16ستمبر2026ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
16/09/2026

تاریخ:16ستمبر2026

ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند اور بااعتماد ماحول فراہم کرنا بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔تقریب کے دوران بیداری فاؤنڈیشن کی جانب سے کالج کی طالبات میں 100 سائیکلیں مفت تقسیم کی گئیں۔سائیکلوں کی فراہمی کا بنیادی مقصد طالبات کو آمدورفت کی بہتر سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی صحت، خود اعتمادی اور تعلیمی سرگرمیوں میں شرکت کو فروغ دینا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طالبات کے لیے سفری سہولیات میں بہتری سے نہ صرف انہیں روزمرہ آمدورفت میں آسانی ہوگی بلکہ وہ زیادہ خوداعتمادی کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گی۔انہوں نے بیداری فاؤنڈیشن کی جانب سے طالبات کے لیے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سرکاری اداروں کے ساتھ نجی و فلاحی اداروں کا تعاون معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنتا ہے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ حسن نذیر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن، گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی پرنسپل اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے #

Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Commissioner Sargodha Division

تاریخ:15ستمبر 2026وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 کے سلسلہ میں خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیر صدارت منعقد ...
15/09/2026

تاریخ:15ستمبر 2026
وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 کے سلسلہ میں خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر غلام محی الدین رضا، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی،پولیس،ریسکیو 1122، لوکل گورنمنٹ، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ، کالجز، لٹریسی ڈیپارٹمنٹ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلعی سپورٹس آفیسر نے ڈپٹی کمشنر کو وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز پروگرام کے تحت ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلہ جات کے لیے زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن اور کھیلوں کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ہدایت کی کہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 25 ستمبر 2026 تک کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن مکمل کی جائے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے زیر انتظام تعلیمی اداروں اور نوجوانوں میں یوتھ گیمز کے حوالہ سے آگاہی عام کریں اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو رجسٹریشن کے عمل میں شامل کیا جائے تاکہ ضلع بھکر سے نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یوتھ گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری کے ساتھ اقدامات کو یقینی بنائیں۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ سپورٹس ایونٹس میں رجسٹریشن کے حوالے سے کسی بھی مزید معلومات کے لیے کھلاڑی اپنے متعلقہ سکول کے مقرر کردہ فوکل پرسن، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر یا تحصیل سپورٹس آفیسر سے رابطہ کر سکتے ہیں #

Govt of Punjab Commissioner Sargodha Division

عالمی یوم خواندگی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیر قیادت ڈی سی آفس سے ایک آگاہی ریلی نکالی گئی ۔ Govt of Pun...
08/09/2026

عالمی یوم خواندگی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیر قیادت ڈی سی آفس سے ایک آگاہی ریلی نکالی گئی ۔

Govt of Punjab Commissioner Sargodha Division

ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی ہدایات پر ستھرا پنجاب پروگرام میں صفائی ستھرائی کے امور میں غفلت، ناقص کارکردگی اور سرکاری...
04/09/2026

ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی ہدایات پر ستھرا پنجاب پروگرام میں صفائی ستھرائی کے امور میں غفلت، ناقص کارکردگی اور سرکاری احکامات کی عدم تعمیل کے خلاف بڑے پیمانے پر سخت انتظامی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

اے ڈی سی جی/منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب اتھارٹی ارشد وٹو نے مختلف تحصیلوں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعدد افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیے۔

یہ کارروائی کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی اور ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کے تحصیل کلورکوٹ اور تحصیل بھکر کے حالیہ تفصیلی دوروں کے دوران صفائی ستھرائی کی صورتحال غیر تسلی بخش پائے جانے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ دوروں کے دوران متعلقہ عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور صفائی کے انتظامات میں غفلت اور کوتاہی پر فوری اور سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

جاری احکامات کے تحت مجموعی طور پر متعدد انتظامی فیصلے کیے گئے ہیں۔ تحصیل کلورکوٹ میں ناقص کارکردگی اور غفلت پر سپروائزر رانا کامران کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا جبکہ تحصیل منیجر/کنٹریکٹر رانا حذیفہ اور ٹی ایم او کلورکوٹ محمد طارق سے 24 گھنٹوں کے اندر تحریری وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔

اسی طرح ایس او پیز کی خلاف ورزی، احکامات کی عدم تعمیل اور ناقص کارکردگی پر سپروائزر ظہیر عباس وارڈ نمبر 14 اور سپروائزر ظفر یوسی کوٹلہ جام کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا، جبکہ سپروائزر ظہیر حسین 45 ٹی ڈی اے اور محمد اویس (ایف ایم او) کو معطل کر دیا گیا ہے۔ انتظامی امور کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے کے لیے مختلف وارڈز میں چار سپروائزرز کے باہمی تبادلے بھی عمل میں لائے گئے ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے سخت الفاظ میں واضح کیا کہ ستھرا پنجاب پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم فلیگ شپ منصوبہ ہے اور اس کی کامیابی میں کسی قسم کی غفلت، سستی، لاپروائی یا ناقص کارکردگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے لہٰذا صفائی کے ذمہ دار افسران اور اہلکار اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری، سنجیدگی اور بھرپور محنت سے ادا کریں۔

ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے متعلقہ افسران اور عملے کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو فوری طور پر مزید بہتر بنایا جائے، بصورت دیگر ذمہ دار افراد کے خلاف مزید سخت محکمانہ اور انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی #

Govt of Punjab Commissioner Sargodha Division

Address

Katchehri Road
Bhakkar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner, Bhakkar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner, Bhakkar:

Shortcuts

Share