03/04/2026
🚨 ہنگامی اطلاع برائے اہلِ گیرڑائی 🚨
بارشوں کے باعث اگر کسی بھی خاندان کو کھانے پینے کی اشیاء یا کچھے گھروں کی چھت کے لیے پلاسٹک (ترپال) کی فوری ضرورت ہو تو براہِ کرم فوراً رابطہ کریں۔
کومک ویلفیئر آرگنائزیشن گیرڑائی ہر ممکن مدد کے لیے آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ 🤝
📞 ضرورت مند حضرات درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔
کومک ویلفیئر آرگنائزیشن گیرڑائی
(آپ کی خدمت کیلئے ہمیشہ حاضر)
03419135530
03441006051
22/03/2026
🚨 عوامی آگاہی پیغام
کومک ویلفیئر آرگنائزیشن گیراڑئی کی جانب سے۔
تمام مسافر جو بونیر کی طرف سفر کر رہے ہیں، خصوصاً وہ حضرات جو موٹر سائیکل پر ہیں، ان سے گزارش ہے کہ سیاحی مقامات پر انتہائی احتیاط سے گزریں۔
1. غیر ضروری رفتار سے گریز کریں
2. ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں 🪖
3. ڈبل سواری میں توازن اور فاصلے کا خیال رکھیں
4. سامنے سے آنے والی گاڑیوں کو راستہ دیں
کومک ویلفیئر آرگنائزیشن گیراڑئی آپ سب کی سلامتی کے لیے یہ پیغام جاری کر رہی ہے۔
آپ کی ذمہ داری اور احتیاط ہی حادثات سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہے۔
براہِ کرم اس پیغام کو شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ محفوظ رہ سکیں۔ 🤝
21/03/2026
📢 عوامی آگاہی پیغام
بجانب: کومک ویلفیئر آرگنائزیشن گیراڑی،
عید کی خوشیوں کو محفوظ اور پُرامن بنانے کے لیے تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو عید کے موقع پر پٹاخوں، بم نما کھلونوں اور شور پیدا کرنے والی اشیاء کے استعمال سے مکمل طور پر منع کرے۔ 🚫💥
پٹاخوں اور بم نما آوازوں سے:
بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو شدید تکلیف ہوتی ہے
حادثات اور زخمی ہونے کے واقعات پیش آ سکتے ہیں
ماحول میں خوف اور بے چینی پیدا ہوتی ہے
ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ:
✔️ عید کو خوشی، محبت اور امن کے ساتھ منائیں
✔️ اپنے بچوں کو خطرناک کھلونوں سے دور رکھیں
✔️ دوسروں کے سکون اور حفاظت کا خیال رکھیں
کومک ویلفیئر آرگنائزیشن گیراڑی کی طرف سے آپ سب سے اپیل ہے کہ
"پٹاخوں سے نہیں، محبت اور خوش اخلاقی سے عید منائیں" 🌙✨
محفوظ رہے، خوش رہے۔
21/03/2026
کومک ویلفیئر آرگنائزیشن گیراڑی کی طرف سے تمام امت مسلمہ کو عید الفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو۔
14/02/2026
🌙✨ رمضان پیکج میں اپنا حصہ ڈالیں ✨🌙
رمضان المبارک برکتوں، رحمتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ یہ وہ مقدس مہینہ ہے جس میں ہر نیکی کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ آئیے اس رمضان میں اپنے ضرورت مند بھائیوں اور بہنوں کی مدد کر کے ان کی خوشیوں کا سبب بنیں۔
🤲 حدیثِ مبارکہ:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جو شخص کسی روزہ دار کو افطار کرائے، اس کے لیے بھی اتنا ہی اجر ہے جتنا روزہ دار کے لیے ہے، بغیر اس کے کہ روزہ دار کے اجر میں کوئی کمی ہو۔"
(ترمذی)
🍚🍯 رمضان پیکج میں شامل ہو کر آپ غریب اور مستحق خاندانوں تک راشن اور ضروری اشیاء پہنچانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
آپ کی چھوٹی سی مدد کسی کے گھر میں سحری اور افطاری کا سامان بن سکتی ہے۔
💝 آئیے! اس بابرکت مہینے میں دل کھول کر صدقہ و خیرات کریں اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کریں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲✨
💸 easypaisa: 03419135530 Ajab khan
🏦bank: Pk60BAHL2045098100244001 Ihsan Ullah
11/09/2025
🌍 کومک ویلفیئر آرگنائزیشن گیراڑئی 🌍
الحمدللہ! گوکند کوٹ کلی میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے نقد رقوم کی تقسیم کا عمل کامیابی سے مکمل کیا گیا۔
ہمارا مقصد ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کا سہارا بنیں اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کریں۔
🤲 دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے تمام مخیر حضرات کی اس خدمت کو قبول فرمائے اور سیلاب متاثرین کے دکھ درد کو کم کرے۔
کومک ویلفیئر آرگنائزیشن گیراڑئی
"انسانیت کی خدمت ہمارا مشن"
💸 easypaisa: 03419135530 Ajab khan
🏦bank: Pk60BAHL2045098100244001 Ihsan Ullah
#کومک
07/09/2025
ایک درخت اتنی زمین بچا سکتی ہے، باقی آپ کی مرضی ۔🌲🌲🌲