جمعیت علمائے اسلام جوڑ بونیر

جمعیت علمائے اسلام جوڑ بونیر

Share

Jamiat Ulema-e Islam Pakistan is a Deobandi Sunni political party in Pakistan.

Established as the Jamiat Ulema-e Islam in 1945, it is the result of a factional split in 1988, F standing for the name of its leader, Fazal-ur-Rehman

20/05/2026

رات اڈیالہ روڈ پر کس کس ایم پی اے ، ایم این اے اور سینیٹر کے بچے احتجاج میں شریک تھے؟ علیمہ خان کے ساتھ ان کے اپنے بچے کیوں نہیں آتے؟ بشریٰ بی بی کے بچے اپنی ماں کے لیے کیوں نہیں نکلتے؟
​اصل میں کیڑا ان غریبوں کے بچوں میں ہی ہوتا ہے، جن کے دماغ بھر دیے جاتے ہیں۔ یہ سوال اٹھانے کی صلاحیت نہیں رکھتے، خود لوفر ہی رہتے ہیں اور کوئی تعمیری کام نہیں کرتے۔ ان کے پاس وقت کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، اس لیے یہ باآسانی ٹریپ ہو جاتے ہیں۔ ان کو استعمال کر کے بڑے گدھ ان کے زخم، لاشیں اور جیل بھیج دیتے ہیں

​آپ جب گنڈاپور کے ساتھ نکلے تھے؛ تو آج وہ عمران خان کی رہائی کے لیے کیوں نہیں نکل رہے؟ وہ خود وزیرِ اعلیٰ رہ چکے ہیں اور ایم پی اے ہیں، ان کے بھائی رکنِ قومی اسمبلی ہیں، وہ وزیرِ اعلیٰ کا پروٹوکول انجوائے کر رہے ہیں اور سابق وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

​وہ اب کیوں نہیں نکل رہے؟

19/05/2026

میرے قائد ! آپ سلامت رہیں تا قیامت رہیں _______ وہ آنکھ اندھی ہو جائے جو آپ کی طرف میلی نظر سے دیکھے !
وہ زبان گونگ ہو جائے جو آپ پر ہرزہ سرائ کرے —— وہ ہاتھ ٹوٹ جائے جو آپ کی طرف اٹھنے کی کوشش کرے —— وہ قدم لڑکھڑا جائیں جو آپ کیلئے رکاوٹ بنے —— وہ دماغ مفلوج ہو جائے جو آپ کی زندگی بارے برا سوچے !

19/05/2026

تعصب اور نفرت کے اس موجودہ دور میں خیبر پختونخوا کے ضلع دیر لوئر کے سیاسی جماعتوں نے ایک خوبصورت روایت قائم کی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن پرسوں دیر لوئر کا دورہ کیا تھا۔ان کی آمد سے قبل جمعیت علمائے اسلام لوئر دیر نے حافظ نعیم الرحمان کو خوش آمدید کہا اور پھر عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی بہادر خان نے ویلکم کہا۔
سیاست سے رواداری اور برداشت تو اب کوچ کر چکی ہے،ایسے میں اگر کوئی اس قسم کی مثبت مثال قائم کرتا ہے،تو دلی مسرت اور اطمینان ہوتا ہے۔۔۔

Photos from ‎جمعیت علمائے اسلام جوڑ بونیر‎'s post 19/05/2026

" مولانا صاحب ہر طبقے کیلئے امید کی کرن "

قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان مدظلہ سے گزشتہ روز شہر قائد کے بڑے کاروباری ٹائکونز شخصیات کی ملاقات ، کاروباری طبقہ حکومتی پالیسیوں سے نالاں اور مایوس نظر آیا ۔

یہ تو حقیقت ہے جب حکومتی حلقوں میں عوام اور تاجروں کی آواز دب جائے تو قوم کی نظریں ایسی قیادتوں پر جاکر ٹکتی ہیں جو ہر طبقے کے حقیقی ترجمان ہوں ، قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان مدظلہ آج نا صرف مذہبی سیاسی قائد بلکہ تاجر برادری، کاروباری حلقوں اور عام عوام کیلئے امید کی کرن بن چکے ہیں۔

ملک کے بڑے کاروباری افراد کی نیا ناظم آباد کراچی میں مولانا صاحب سے بے تکلفانہ ملاقات اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم مولانا فضل الرحمان کو اک باوقار ، بااعتماد اور جرأت مند قومی آواز سمجھتی ہے، جو ہر فورم پر ظلم، معاشی ناانصافی اور ناکام پالیسیوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے۔

مولانا فضل الرحمان صرف ایک سیاسی رہنما نہیں، بلکہ عوام، تاجروں اور محروم طبقات کے احساسات کے حقیقی اور سنجیدہ ترجمان ہیں۔ الحمدللہ

ان شاءاللہ العزیز مستقبل میں مولانا صاحب اس گرداب سے کاروباری طبقے کو نکالنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

19/05/2026

ہائی ہائی مولانا صاحب وائرل سائفر۔۔۔۔۔۔۔؟ عمران خان کی حکومت گرانے والا اصلی دستاویز؟ رک جاؤ۔ آج تمہیں سائفر کی وہ اتھارٹی بتاتا ہوں جو ایک کلاس فور کا چپڑاسی بھی جانتا ہے، مگر فیس بک کا دانشور نہیں جانتا۔ پاکستانی فوج غدار ہے؟ یہ سوال ہر دوسری فیس بک پوسٹ پر ملے گا۔ مگر آج کا سوال اس سے بھی بڑا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک "سائفر" کا متن وائرل ہے اور دعویٰ یہ ہے کہ یہ وہی خفیہ دستاویز ہے جو واشنگٹن سے اسلام آباد آئی اور جس کی بنیاد پر عمران خان کی حکومت گرائی گئی۔ مگر ذرا عقل کو ہتھوڑا مارو۔ سائفر کیا ہوتا ہے؟ یہ کوئی پان کی دکان کا کھاتا نہیں جسے کوئی بھی اٹھا کر فیس بک پر ڈال دے۔ سفارتی دنیا میں سائفر "کوڈ ورڈ" میں لکھا ہوا کلاسیفائیڈ مراسلہ ہوتا ہے۔ اس کی تین سطحیں ہوتی ہیں "سیکرٹ"، "ٹاپ سیکرٹ" اور "کوزمک ٹاپ سیکرٹ"۔ اسے کھولنے کے لیے "ون ٹائم پیڈ"، "روٹر مشین" یا وزارت خارجہ کا "سائفر سیکشن" چاہیے ہوتا ہے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کی دفعہ 3 اور 5 کے تحت اسے لیک کرنا سیدھا سیدھا 14 سال قید اور غداری کا مقدمہ ہے۔ تو یہ بتاؤ، جس دستاویز کو ہاتھ لگانے پر 14 سال جیل ہو، وہ فیس بک پر "جیسے ہے جہاں ہے" کی بنیاد پر کیسے گھوم رہی ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ سائفر کیس عدالت میں چل چکا۔ جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید سنا دی۔ عدالت میں جو سائفر پیش ہوا وہ آج تک پبلک نہیں ہوا کیونکہ وہ "ریاستی راز" ہے۔ تو جو کاغذ آپ کے واٹس ایپ پر آیا ہے وہ یا تو فوٹو شاپ ہے، یا کسی یوٹیوبر نے گھر بیٹھ کر اردو میں ٹائپ کیا ہے۔ دنیا کا اصول ہے کہ کوئی بھی کلاسیفائیڈ دستاویز 25 سے 50 سال سے پہلے ڈی کلاسیفائی نہیں ہوتی۔ امریکہ کا "پینٹاگون پیپرز" 40 سال بعد لیک ہوا تھا، اور وہ بھی نیویارک ٹائمز نے چھاپا تھا، نہ کہ کسی "انصافی ٹائیگر" کے پیج نے۔ اگر یہ اصلی سائفر ہوتا تو واشنگٹن پوسٹ، بی بی سی، رائٹرز سب سے پہلے بریک کرتے۔ سی آئی اے، پینٹاگون اور وائٹ ہاؤس میں زلزلہ آ جاتا۔ مگر یہاں کیا ہوا؟ صرف پاکستانی فیس بک پر 2 لاکھ شیئر۔ اس سے بڑا ثبوت جعلی ہونے کا اور کیا ہوگا؟ دوسری بات، سفارتی سائفر میں "سلام علیکم" نہیں لکھا ہوتا۔ اس میں کوڈ نیم، ریفرنس نمبر، "پولیٹیکل اینالسس" اور "ایکشن ریکمنڈڈ" جیسی ٹیکنیکل زبان ہوتی ہے۔ جو پرچہ وائرل ہے اس میں تو عام اردو میں کہانی لکھی ہے جیسے کسی نے ڈائجسٹ سے ترجمہ کیا ہو۔ تیسرا اور سب سے بڑا ثبوت: عمران خان اور اعظم خان کی اپنی آڈیو لیک میں وہ خود کہہ رہے ہیں "بس کھیلنا ہے اس کے اوپر، نام نہیں لینا امریکہ کا"۔ یعنی یہ خود مانتے ہیں کہ یہ سیاسی کھیل ہے، کوئی ایٹم بم نہیں۔ لہٰذا سمجھ لو۔ جب بے شعور ہوتی ہے عوام تو ہر جھوٹ کو سچ مانتی ہے۔ سائفر فیس بک پر نہیں ملتے۔ سائفر جیل بھیجتے ہیں۔ اور جو قومیں واٹس ایپ کے پی ڈی ایف کو "آفیشل دستاویز" سمجھ لیں، ان پر حکومت کرنا دنیا کا سب سے آسان کام ہے۔ فیصلہ آپ کا ہے۔ شیئر کرنے سے پہلے سوچنا، ورنہ کل کو کوئی آپ کے نام کا بھی "سائفر" بنا کر وائرل کر دے گا۔

05/05/2026

ہر وہ شخص ہمارا مجرم ہے
جس جس نے حضر ت شیخ صاحب کی توہین کی تھی
سب شریک جرم ہیں سب ق ا تل ہیں

05/05/2026

پاک فوج کی تعریف پر جن لوگوں نے شیخ ادریس صاحب کو برا بھلا کہا گالم گلوج کی انکی تعزیت اور مزمتیں ہمیں بلکل قبول نہیں ایسے بدبختوں کو اللہ دنیا و آخرت میں ذلیل و رسواء کریں 🤲

03/05/2026

فوج کا راکٹ آکے گھر پر گرتا ہے، جس میں معصوم بچے اور خواتین شہید ہوتے ہیں، پھر فوج آکے لاشوں پر قبضہ کرتی ہے اور کہتی ہے کہ لکھ کے دو کہ یہ دہشت گرد تھے، ورنہ پھر لاشیں بھی واپس نہیں کرتے

مولانا فضل الرحمٰن

02/05/2026

پاکستان، خصوصاً قبائلی علاقوں میں دہشت گردی آخر کیوں ختم نہیں ہو رہی؟
آئیں، یہ بات قائدِ جمعیت کی زبانی سنتے ہیں۔

02/05/2026
Want your business to be the top-listed Government Service in Bunerwal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Jowar
Bunerwal
19260