05/04/2026
Please follow the Rescue 1122 Buner official page...
ERS1122Buner
we care to life. live for others.
05/04/2026
Please follow the Rescue 1122 Buner official page...
ERS1122Buner
04/04/2026
02/04/2026
ریسکیو 1122 بونیر
ماہانہ کارکردگی رپورٹ – مارچ 2026
بونیر: ریسکیو 1122 بونیر نے ماہ مارچ 2026 کی اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ یہ رپورٹ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا جناب شاہ فہد، ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ریجن ارشد اقبال اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید خان کی سربراہی میں مرتب کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مارچ 2026 کے دوران کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 10,001 کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 4,500 معلوماتی/ڈراپ کالز جبکہ 5,300 غیر ضروری یا مزاحمتی کالز شامل تھیں۔
اسی دوران ریسکیو 1122 بونیر نے 201 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کی، جن میں:
117 میڈیکل ایمرجنسیز
63 روڈ ٹریفک حادثات
05 گولی لگنے کے واقعات
05 آتشزدگی کے واقعات
11 دیگر ریکوری آپریشنز شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈوبنے اور بلاسٹ کے کوئی واقعات رپورٹ نہیں ہوئے۔
متاثرہ افراد کی تفصیل کے مطابق مجموعی طور پر 186 افراد کو ریسکیو کیا گیا جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 01 شخص ج اں ب ح ق ہوا۔
ہیلتھ ریفرل ایمبولینس سروس کے تحت کل 30 ریفرل کیسز کو ہینڈل کیا گیا، جن میں سے 22 مریضوں کو ایک ضلع سے دوسرے ضلع منتقل کیا گیا جبکہ 08 مریضوں کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 بونیر محمد سہیل کے مطابق، ریسکیو 1122 بونیر اپنے اعلیٰ حکام کی قیادت میں چوبیس گھنٹے عوامی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر ردعمل کو یقینی بنا رہا ہے۔
نوید خان
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر
ریسکیو 1122 بونیر
ERS1122Buner
Emergency services ers 1122 Bunir
23/03/2026
ریسکیو 1122 بونیر
🇵🇰 یومِ پاکستان 23 مارچ مبارک ہو! 🇵🇰
23 مارچ 1940 تاریخ کا وہ سنہری دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک آزاد اور خودمختار وطن کے قیام کا عہد کیا۔ یہ دن ہمیں اتحاد، ایمان اور قربانی کے اُس عظیم جذبے کی یاد دلاتا ہے جس کے نتیجے میں ہمیں پاکستان جیسی نعمت نصیب ہوئی۔
آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے فرائض ایمانداری، خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کرتے ہوئے ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
ریسکیو 1122 بونیر کے اہلکار بھی اس عزم کے ساتھ ہمہ وقت عوام کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد! 🇵🇰
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر
ریسکیو 1122 بونیر
ERS1122Buner
Emergency services ers 1122 Bunir
01/01/2026
Follow, like and support our new official page.... please