18/03/2026
سورا: صفائی عملہ ویلج کونسل سورا-1 نے ایک احسن قدم اٹھاتے ہوئے گاؤں سورا کی تمام مساجد کی مکمل صفائی کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ اس مہم کا مقصد رمضان المبارک اور عیدالفطر میں نمازیوں کے لیے پاکیزہ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔
AD Local Govt & RDD Buner - Offical
17/02/2026
*اہم اطلاع | لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا*
*پیدائش و اموات رجسٹریشن رولز* کے *شیڈول 4، شق 21* کے مطابق
اگر ویلج کونسل سے جاری کردہ کسی سرٹیفکیٹ کو *دو سال* سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہو اور اس میں کسی قسم کی *ترمیم یا تبدیلی* مطلوب ہو تو:
➡️ متعلقہ کونسل میں تبدیلی کے لیے *عدالت کا حکم نامہ (Court Order)* لازمی ہوگا۔
⚠️ بغیر عدالتی حکم کے ایسی کسی بھی تبدیلی کی اجازت نہیں ہے۔
🔔 عوام الناس اس قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست جمع کروائیں۔
* #خیبرپختونخوا *
10/02/2026
☘️ پاک صاف خیبرپختونخوا ☘️
ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا جناب قاسم
علی خان صاحب,ڈپٹی کمشنر بونیر و ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جناب امیر نظام درانی صاحب کی خصوصی ہدایات پر ضلع بونیر کے تمام ویلج کونسلوں کی طرح بھرپور طریقے سے صفائی کا عمل جاری ہیں۔
مقامی عملہ صفائی کے تمام وسائل بروئے کار لا کر ویلج کونسل میں صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات کو یقینی بنا رہا ہیں۔
Directorate General Local Government & Rural Development
AD Local Govt & RDD Buner - Offical
24/12/2025
☘️ پاک صاف خیبرپختونخوا ☘️
ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا جناب قاسم
علی خان صاحب,ڈپٹی کمشنر بونیر و ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جناب امیر نظام درانی صاحب کی خصوصی ہدایات پر ضلع بونیر کے تمام ویلج کونسلوں کی طرح بھرپور طریقے سے صفائی کا عمل جاری ہیں۔
مقامی عملہ صفائی کے تمام وسائل بروئے کار لا کر ویلج کونسل میں صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات کو یقینی بنا رہا ہیں۔
Directorate General Local Government & Rural Development
Deputy Commissioner Buner
PMRU Khyber Pakhtunkhwa
Village Council Jowar LG&RDD Buner
Anwar Khan
Gul Safa Khan
Directorate General Local Government & Rural Development
Village Council Bampokha
Sharif Khan
05/12/2025
نادرا نے پچھلے دو ہفتوں کے دوران 70 لاکھ شہریوں کو شناختی کارڈ کے بروقت حصول اور تجدید کے حوالے سے یاددہانی کے ایس ایم ایس پیغامات بھجوائے ہیں۔ اس مہم کے نتیجے میں اب تک تقریباً 3 لاکھ شہری اپنے شناختی کارڈ کی تجدید کرا چکے ہیں۔
مزید برآں، جلد ہی تاخیر سے شناختی کارڈ کے حصول اور تجدید کے لئے اضافی فیس ادا کرنا پڑے گی۔
لہٰذا، تمام شہریوں سے گذارش ہے کہ اگر آپ کے شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہو چکی ہے تو براہِ کرم جلد تجدید کرا لیں اور اگر عمر اٹھارہ سال سے اوپر ہو چکی ہے اور شناختی کارڈ حاصل نہیں کیا تو جلد ازجلد بنوا لیں تاکہ سرکاری خدمات کے حصول میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے اور آپ کو اضافی فیس بھی ادا نہ کرنا پڑے۔
27/11/2025
اس تحریر کو ضرور پڑھنا یہ اپ کے بہت سے ڈاؤٹ کلیئر کر دے گی
نکاح نامہ: ایک اہم دستاویز جسے نظرانداز نہیں کرنا چاہیے
نکاح اسلامی معاشرے کا ایک مقدس رشتہ ہے جو دو افراد کو زندگی بھر کے لیے جوڑتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ قانونی اعتبار سے نکاح نامہ درحقیقت ایک معاہدہ ہے جس میں دو فریق اکٹھے زندگی گزارنے کے لیے مختلف شرائط طے کرتے ہیں؟
نظرانداز کیوں ہوتا ہے نکاح نامہ؟
عام طور پر شادی کے موقع پر نکاح نامے کو اتنے غور سے نہیں پڑھا جاتا اور نہ ہی تفصیلات طے کی جاتی ہیں۔ جن کی شادی ہو رہی ہوتی ہے وہ تو نکاح نامے کو دیکھتے بھی نہیں ہیں۔ کبھی گھر کے بڑے اور کبھی نکاح خواں ہی نکاح نامہ پُر کر دیتے ہیں۔ یہ رویہ بعد میں مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
نکاح نامہ غور سے پڑھنا کیوں ضروری ہے؟
ضروری ہے کہ نکاح سے پہلے لڑکا اور لڑکی نکاح نامے کو دھیان سے پڑھیں تاکہ انھیں پتا ہو کہ ان کے ازدواجی حقوق کیا ہیں اور ان کا تحفظ کس طرح کیا جا سکتا ہے۔ نکاح خواں کا کام صرف یہ ہے کہ وہ نکاح پڑھائے اور پھر اس کی رجسٹریشن کروائے۔
یہ ایک بہت مثبت سوچ ہے کہ شادی سے پہلے لڑکا اور لڑکی دونوں مل کر نکاح نامہ پُر کریں۔ اگر آپ اپنے ہونے والے ہم سفر سے نکاح سے پہلے ہی شادی کی شرائط طے کر لیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
نکاح نامے کی اہم شقیں
نکاح نامے میں 25 شقیں ہیں۔ مروجّہ نکاح نامے کی 1 سے 12 نمبر شقیں سادہ اور آسان ہیں جن میں دولھا اور دلھن کے کوائف، شادی انجام پانے کی تاریخ اور وکیلوں اور گواہان کی تفصیلات لکھی جاتی ہیں۔ 23 سے 25 نمبر شقیں بھی عام ہیں جن میں نکاح خواں کے کوائف اور شادی رجسٹر کرانے کی تاریخ درج ہوتی ہے۔
لیکن شق نمبر 13 سے 22 انتہائی اہم ہیں جن پر بالخصوص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
مہر: بیوی کا حق
نکاح نامے کی شقیں 13 سے 17 مہر سے متعلق ہیں۔ مہر وہ رقم یا اس کا متبادل ہے جو شادی کے موقع پر شوہر بیوی کو ادا کرتا ہے۔ مہر دو قسم کا ہوتا ہے، ایک 'معجل' اور دوسرا 'مؤجل'۔
مہر معجل نکاح کے وقت یا بیوی کے مطالبے پر فوری ادا کرنا ہوتا ہے جبکہ مہر مؤجل کسی معیّنہ تاریخ یا واقعے کے رونما ہونے پر ادا کرنا ہوتا ہے۔ مہر مؤجل کی صورت میں مہر کی ادائیگی کی شرائط نکاح نامے میں درج کرنا ضروری ہے۔
بیوی کا حقِ طلاق
نکاح نامے کی شق 18 میں پوچھا جاتا ہے کہ آیا شوہر نے طلاق کا حق بیوی کو دے دیا ہے؟ میں نے دیکھا ہے کہ اچھے پڑھے لکھے خاندانوں میں حق مہر کی تفصیلات پر تو کافی سنجیدہ مذاکرات ہوتے ہیں لیکن لڑکی کے حقِ طلاق جیسے اہم موضوع پر کوئی بات نہیں ہوتی۔
طلاق کے موضوع پر بات کرنا آج بھی ہمارے معاشرے میں نامناسب سمجھا جاتا ہے۔ طلاق کا فیصلہ والدین کے لیے بہت بڑا صدمہ ہوتا ہے، لیکن جب انھیں اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی بیٹی اپنے شوہر کے ہاتھوں میں کن تکالیف سے گزری ہے تو حق طلاق کا فائدہ سامنے آتا ہے۔ حق طلاق کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ طلاق کے لیے شوہر کے پیروں میں نہیں پڑنا پڑتا۔
اگر بیوی کے پاس حقِ طلاق نہیں ہو تو اُس کے پاس خلع یعنی عدالت کے ذریعے شادی ختم کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ جب لڑکی خلع کے لیے درخواست دیتی ہے تو وہ اپنے مہر کے حق سے دستبردار ہو جاتی ہے۔ اس طرح اسے ایک تو عدالت جانا پڑتا ہے اور دوسرا وہ اپنے مہر کی رقم سے محروم ہو جاتی ہے۔
لڑکی کے حقِ طلاق کی صورت میں یونین کونسل میں طلاق کے لیے رجسٹریشن کروائی جاتی ہے جس کے بعد عدالت جائے بغیر طلاق بھی ہو جاتی ہے اور لڑکی کو اس کا حق مہر بھی ملتا ہے۔ لڑکی کا حقِ طلاق مشروط یا غیر مشروط ہو سکتا ہے لیکن میرا یہی مشورہ ہے کہ اُسے اپنا حقِ طلاق غیر مشروط رکھنا چاہیے۔
شوہر کا مشروط حقِ طلاق
نکاح نامے کی شق 19 کے مطابق بیوی شوہر کے حقِ طلاق پر شرائط عائد کر سکتی ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ طلاق کے اکثر مقدمات میں لڑکیوں کے مالی مفادات کا تحفظ نہیں ہوتا۔ اس شق کے ذریعے بیوی پابندی لگا سکتی ہے کہ شوہر کے طلاق دینے کی صورت میں اُسے نان نفقہ یا دیگر اخراجات کے لیے معاوضہ دیا جائے گا۔
اضافی شرائط کا اندراج
نکاح نامے کی شق 20 کہتی ہے کہ اگر شادی کے موقع پر مہر و نان نفقہ سے متعلق کوئی دستاویز تیار کی گئی ہے تو اس کی تفصیلات درج کی جائیں۔ اس شق کے ذریعے میاں بیوی کے درمیان طے پانے والے اضافی نکات کا اندراج کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً بیوی کہہ سکتی ہے کہ جائیداد اس کے نام کی جائے یا شوہر کی ماہانہ آمدنی کی ایک مقررہ شرح مخصوص مدّت تک بیوی کو ادا کی جائے۔ اس شِق کے علاوہ میاں بیوی کے درمیان طے پانے والی کوئی بھی شرط ضمیمے کے طور پر نکاح نامے کا حصہ بنائی جا سکتی ہے۔
دوسری شادی کی اجازت
نکاح نامے کی شق 21 اور 22 مطالبہ کرتی ہیں کہ شوہر کی دوسری شادی کی صورت میں ثالثی کونسل سے اجازت حاصل کی جائے۔ عام طور پر دوسری شادی کے موقع پر پہلی بیوی سے اجازت نہیں لی جاتی۔ یہ کام چُھپ چُھپا کے ہی ہوتا ہے۔
شوہر کی دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کی تحریری اجازت تو ضروری ہے ہی، لیکن صرف یہ کافی نہیں۔ اس سلسلے میں حتمی اختیار ثالثی کونسل کے پاس ہے۔ ثالثی کونسل کو دوسری شادی کی وجوہات بتانی پڑتی ہیں اور پہلی بیوی اور شوہر کے نامزد نمائندے یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ دوسری شادی ہونی بھی چاہیے یا نہیں۔
اپنے حقوق کا تحفظ کریں
لڑکا اور لڑکی نکاح نامے کو غور سے پڑھیں تاکہ انھیں اپنے حقوق کا علم ہو۔ نکاح نامے سے متعلق معاشرے کی سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ صورتحال میں خواتین کے حقوق کا تحفظ نہیں ہو رہا۔
اگر ریاست نے شوہر اور بیوی کو حقوق دیے ہیں اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں تو انھیں چاہیے کہ وہ یہ حقوق اپنے پاس رکھیں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ اگر نکاح نامے میں لڑکی کو طلاق کا حق دیا گیا ہے تو وہ اس کو ضرور استعمال کرے مگر کم از کم اس حق کو اپنے پاس رکھے۔ آپ کو نہیں معلوم کہ مستقبل میں کیا ہو اور کب آپ کو یہ حق استعمال کرنا پڑ جائے۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ نکاح نامے کی دستاویز کے ذریعے شوہر اور بیوی کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ میں ایسے بے شمار لوگوں کو جانتا ہوں جو نکاح نامے کی تمام شقوں کو بخوبی سمجھنے کے بعد اس پر دستخط کرتے ہیں۔ اس طرح وہ اپنے قانونی حقوق کا تحفظ کر رہے ہیں۔
نکاح نامہ محض ایک رسمی دستاویز نہیں بلکہ آپ کے مستقبل کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ اسے سنجیدگی سے لینا ہمارے معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔
21/11/2025
Assistant Director (Senior) Local Government AD Local Govt & RDD Buner - Offical cleanliness activities in Village Council Sura-1 LG & RDD Buner . The sanitation staff cleared streets and drains, removed accumulated waste, and worked to improve the overall hygiene and cleanliness of the area. These efforts, carried out under the Pak Saaf o Shafaaf Khyber Pakhtunkhwa initiative, demonstrate the Local Government’s continued dedication to ensuring a cleaner, safer, and healthier environment for the community.
Directorate General Local Government & Rural Development
Anwar Khan
Gul Safa Khan
20/11/2025
Anwar KhanKhan
☘️ پاک صاف خیبرپختونخوا ☘️
ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا جناب قاسم
علی خان صاحب,ڈپٹی کمشنر بونیر و ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جناب امیر نظام درانی صاحب کی خصوصی ہدایات پر ضلع بونیر کے مختلف ویلج کونسلوں کی طرح ویلج کونسل سورا میں بھی بھرپور طریقے سے صفائی کا عمل جاری ہے۔
مقامی عملہ صفائی کے تمام وسائل بروئے کار لا کر ویلج کونسل میں صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات کو یقینی بنا رہا ہے
مولانا انورخان چئیرمین ویلج کونسل صفائی مہم کا معائینہ کررہا ہے۔
Village Council Sura-1 LG & RDD Buner
AD Local Govt & RDD Buner - Offical
Anwar Khan