02/11/2026
رکن قومی اسمبلی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب شیخ آفتاب احمد کی جانب سے اٹک دورے پہ آئے صوبائی وزراء رانا سکندر حیات، ملک صہیب احمد بھرت، بلال اکبر خان سمیت رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال، چیئرمین واسا پنجاب نوابزادہ چوہدری شیر علی خان ایم پی اے، ایم پی اے ملک اعتبار خان، سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ، سابق ایم پی اے سردار افتخار احمد خان، ٹکٹ ہولڈر ملک حمید اکبر خان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا جہاں پر شیخ اجمل محمود کی زیر نگرانی لذیذ کھانوں نے مہمانوں کے دل مول لئے اور ہر کوئی کھانے کی تعریف بغیر نہیں رہ سکا
اس موقع پر وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورۂ اٹک و حسن ابدال کے حوالے سے انتظامات، استقبال اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی اور اپنی قائد کے شاندار استقبال کے حوالے سے لائحہ عمل پر باہمی مشاورت کی گئی
PML(N) PML-N Punjab Maryam Nawaz Sharif