Warwal

Call Contact the organization

Warwal my village WARWAL......................

یادِ رفتگاں — وروالیوں کا جنرل سٹور، کھوڑ بازارکھوڑ بازار کی قدیمی شخصیات اور پرانی دکانوں کا ذکر ہو، اور وروالیوں کے جن...
27/07/2026

یادِ رفتگاں — وروالیوں کا جنرل سٹور، کھوڑ بازار

کھوڑ بازار کی قدیمی شخصیات اور پرانی دکانوں کا ذکر ہو، اور وروالیوں کے جنرل سٹور کا نام نہ آئے، تو یقیناً یہ تاریخ کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔

کھوڑ بازار کے نامور اور معزز تاجروں میں بابا غلام مصطفیٰ مرحوم، حاجی محمد حسین مرحوم اور سیٹھ اللہ دتہ مرحوم کا شمار ہوتا تھا۔ ان تینوں بزرگوں نے اپنی دیانت، خوش اخلاقی اور بہترین کاروباری روایات کے ذریعے علاقے بھر میں عزت و احترام حاصل کیا۔ آج بھی یہ دکان "وروالیوں کی دکان" کے نام سے معروف ہے۔

بابا غلام مصطفیٰ مرحوم، جو سیٹھ اللہ دتہ مرحوم کے والدِ گرامی تھے، اس دکان کی پہچان سمجھے جاتے تھے۔ آپ اکثر دکان کے باہر رکھی ہوئی بینچ پر تشریف فرما رہتے تھے۔ بازار سے گزرنے والا شاید ہی کوئی شخص ایسا ہوتا جسے آپ محبت، شفقت اور خلوص سے نہ ملتے ہوں۔ آپ کی مسکراہٹ، نرم گفتگو اور اپنائیت نے ہر چھوٹے بڑے کے دل میں آپ کے لیے خاص جگہ بنا دی تھی۔ آپ صرف اپنے خاندان ہی کے نہیں بلکہ پورے کھوڑ بازار کے ایک محترم اور ہر دلعزیز بزرگ تھے۔

بعد ازاں اس خوبصورت روایت کو سیٹھ سرور صاحب نے نہایت خوش اسلوبی سے آگے بڑھایا۔ اللہ تعالیٰ انہیں کامل صحت و عافیت عطا فرمائے۔ سیٹھ سرور صاحب کھوڑ بازار کے ان خوش اخلاق دکانداروں میں شامل ہیں جو ہر آنے والے کا خندہ پیشانی اور مسکراہٹ سے استقبال کرتے ہیں۔ یہی ان کی شخصیت کا نمایاں وصف ہے۔

وروالیوں کا جنرل سٹور صرف ایک دکان نہیں تھا بلکہ کھوڑ اور گرد و نواح کے تقریباً پچیس سے تیس دیہات کے لوگوں کا قابلِ اعتماد مرکز تھا۔ دور دراز سے لوگ یہاں خریداری کے لیے آتے تھے، جبکہ یہ دکان علاقے کی معزز شخصیات کی ایک معروف بیٹھک بھی سمجھی جاتی تھی۔

ایامِ ماضی میں پی او ایل ہسپتال کے معروف کمپاؤنڈر ڈاکٹر کرم داد صاحب مرحوم (آف منڈی بہاؤالدین، لک) اور محمد پرویز صاحب (آف جولیاں) اکثر اسی دکان پر تشریف لایا کرتے تھے۔ اس کے علاوہ بھی علاقے کے متعدد بزرگ، معززین اور احباب یہاں بیٹھ کر خوشگوار محفلیں سجایا کرتے تھے، جن کی یادیں آج بھی اہلِ کھوڑ کے دلوں میں تازہ ہیں۔

اللہ تعالیٰ بابا غلام مصطفیٰ مرحوم، حاجی محمد حسین مرحوم اور سیٹھ اللہ دتہ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبروں کو نور سے بھر دے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور سیٹھ سرور صاحب کو صحت، سلامتی، عافیت اور درازیٔ عمر سے نوازے۔ آمین یا رب العالمین۔

These are not just scenes, they are my childhood memories.village life, natural beauty, and endless freedom.
04/02/2026

These are not just scenes, they are my childhood memories.
village life, natural beauty, and endless freedom.

Address

Chakwalian
0543

Telephone

03085763293

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Warwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Warwal:

Shortcuts

Share