Bakyana Welfare Foundation

Call

Bakyana Welfare Foundation ضرورت مندوں یتیموں کی ہر طرح سے مدد اور مالی معاونت کرنا

زکوۃ,صدقات اور چندہ اکٹھا کر کے علاقے کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا

29/08/2026
21/08/2026

"بکیانہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام پروگرام میں بکیانہ کے *مفتی سیار اللہ* صاحب اور *سروانی ویلفیئر فاؤنڈیشن* کے صدر *جناب عتیق الرحمان* صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
آخر میں جناب عتیق الرحمان صاحب نے *بکیانہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے لیے 10,000 روپے* کا اعلان بھی کیا۔"
اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ آمین 🤲🇵🇰

19/08/2026

بکیانہ ویلفیئر فاؤنڈیشن نے 14 اگست 2026، بروز جمعہ،
یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر اپنے گاؤں میں
ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا۔

اس تقریب میں بکیانہ کے معززین کے علاوہ
دوابہ کی مختلف ویلفیئر فاؤنڈیشنز کے اراکین نے بھی
کثیر تعداد میں شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔

پروگرام کے اہم حصے درج ذیل تھے:

1. **جشنِ آزادی**: قومی ترانے، پرچم کشائی اور ملی نغموں کے ساتھ
یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔

2. **تکریمِ طلبہ**: میٹرک کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے
طلبہ و طالبات میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

3. **دستار بندی**: اس موقع پر ایک حافظِ قرآن کی دستار بندی بھی کی گئی۔

اللہ تعالیٰ اس کارِ خیر کو قبول فرمائے اور ملک و قوم کی
ترقی میں ہمارا حصہ شامل فرمائے۔ آمین۔
` `

*آج کے فلاحی کام*∆ ایک غریب  فیملی کو بتعاون بکیانہ ویلفیر فاونڈیشن   فری ادوایات فراہم کی گئ ۔آپ بھی اس طرح کے  کار خیر...
09/08/2026

*آج کے فلاحی کام*
∆ ایک غریب فیملی کو بتعاون بکیانہ ویلفیر فاونڈیشن فری ادوایات فراہم کی گئ ۔
آپ بھی اس طرح کے کار خیر کا حصہ بن سکتے ہے۔ آج ہی اپنی عطیات اور صدقات ہمارے فاؤنڈیشن میں جمع کریں۔آپ کے عطیات او ر صدقات یتیم اور غریب گھرانوں پر خرچ ہونگے۔
*_بکیانہ ویلئفیر فاونڈیشن_*
ایزی پیسہ 03429906547

🌿 الحمدللہ!بکیانہ ویلفیئر فاؤنڈیشن نے جس بیوہ خاتون کے لیے سولر پینل خریدنے کی اپیل کی تھی، آج الحمدللہ ان کو سولر پینل ...
05/08/2026

🌿 الحمدللہ!

بکیانہ ویلفیئر فاؤنڈیشن نے جس بیوہ خاتون کے لیے
سولر پینل خریدنے کی اپیل کی تھی،
آج الحمدللہ ان کو سولر پینل فراہم کر دیا گیا۔

اس نیک کام میں ہمارے ساتھ تعاون کرنے والے
تمام ڈونرز کا ہم دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کے مال، رزق اور زندگی میں
بے شمار برکتیں عطا فرمائے اور ان کی ہر نیکی کو
اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

بدقسمتی سے آج بھی بہت سے غریب خاندان اور مستحق افراد
اس شدید گرمی میں بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔
انہیں سولر فین اور سولر بیٹری کی
اشد ضرورت ہے تاکہ وہ اس سخت موسم میں
کچھ راحت حاصل کر سکیں۔

آپ بھی اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔
آپ کا معمولی سا تعاون کسی مستحق خاندان کے لیے سکون، آسانی اور امید کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

*بکیانہ ویلفیئر فاؤنڈیشن*
ایزی پیسہ: 03429906547

Address

Village Bakyana Tehsil Shabqadar District Charsadda
Charsadda

Telephone

+923415162605

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bakyana Welfare Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category