19/09/2026
جماعت اسلامی کے تمام ارکان و کارکنان سےایک عاجزانہ درخواست:
ہم سب جانتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن صاحب نے حالیہ دنوں میں حافظ نعیم الرحمن صاحب اور جماعت اسلامی کے عوامی مسائل کے حوالے سے جاری احتجاجی مؤقف پر تنقید کی ہے۔ سیاسی اختلاف اور تنقید جمہوری عمل کا حصہ ہیں، اس لیے جماعت اسلامی کے ساتھی بھی دلیل، شائستگی اور سیاسی شعور کے ساتھ اس تنقید کا جواب دیں۔
تمام ساتھیوں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ تنقید ضرور کریں، مگر مولانا صاحب کی ذات، شخصیت یا کسی بھی فرد کے بارے میں غیر مہذب، توہین آمیز یا گالم گلوچ پر مبنی زبان سے مکمل گریز کریں۔
ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ہمارا مقصد کسی کی تذلیل نہیں بلکہ عوامی مسائل، پٹرول لیوی، بھتہ ٹیکس اور دیگر بنیادی مسائل پر اپنا مؤقف واضح کرنا ہے۔
اگر کوئی شخص سوشل میڈیا پر نامناسب زبان استعمال کرتا ہے تو اس کا جواب بھی اسی انداز میں دینا ضروری نہیں۔ خاموش رہنا کمزوری نہیں، بلکہ اخلاقی برتری ہے۔ جہاں جواب ضروری ہو، وہاں شائستہ، مدلل اور مضبوط جواب دیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمن صاحب نے بھی کارکنان کو احتجاج کے دوران نظم و ضبط اور اخلاقی حدود کا خیال رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔ لہٰذا ہماری ہر تحریر اور ہر تبصرہ جماعت اسلامی کے نظم، تربیت اور اخلاقی کردار کا عکاس ہونا چاہیے۔
اختلاف کریں، بھرپور کریں، مگر اخلاق کے دائرے میں رہ کر۔
آئیے! اپنے مؤقف کو مضبوط کریں، مگر اپنی زبان اور کردار سے جماعت اسلامی کی عزت اور وقار کی بھی حفاظت کریں۔
تنقید کا جواب دلیل سے،
اختلاف کا جواب اخلاق سے۔