09/10/2026
معصوم شاہ باچا کی ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل رحیم مروت سے ملاقات
معصوم شاہ باچا نے ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل رحیم مروت سے ملاقات کی، جس میں جلسے جلوسوں کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل رحیم مروت نے کہا کہ پرامن جلسے جلوس اور سیاسی اجتماعات منعقد کرنا تمام سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے، جبکہ ان اجتماعات کے دوران سیکیورٹی اور امن و امان کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور ان کے کارکنوں پر بھی لازم ہے کہ وہ پرامن انداز میں اجتماعات منعقد کریں، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کے تصادم سے گریز کریں۔ سیاسی کارکنوں کے درمیان باہمی احترام، برداشت اور رواداری کا رشتہ برقرار رہنا چاہیے تاکہ جمہوری سرگرمیاں پرامن ماحول میں جاری رہ سکیں۔
ضلعی انتظامیہ چارسدہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔