Municipal Committee Chichawatni

Call Website Contact the organization

Municipal Committee Chichawatni بلدیہ مستحکم-پنجاب مستحکم بلدیہ مستحکم پنجاب مستحکم

انسدادِ سموگ مہم کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں اور بازاروں میں پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے تاکہ گرد و غبار پر قابو پایا جا سکے ا...
03/11/2026

انسدادِ سموگ مہم کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں اور بازاروں میں پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے تاکہ گرد و غبار پر قابو پایا جا سکے اور فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔






Maryam Nawaz Sharif
Local Government & Community Development Department, Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner SahiwalAssistant Commissioner Chichawatni
Chichawatniofficial
Voice of Chichawatni

میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی میں جدید مشینری کے ذریعے سیوریج سسٹم کی صفائی کا مؤثر اقداموزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف...
03/11/2026

میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی میں جدید مشینری کے ذریعے سیوریج سسٹم کی صفائی کا مؤثر اقدام

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے عوام دوست وژن کے تحت میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کو فراہم کردہ جدید ریموٹ کنٹرول مشین کے ذریعے گٹروں کی صفائی کا عمل خودکار طریقے سے انجام دیا جا رہا ہے۔

اس جدید ٹیکنالوجی کی بدولت اب صفائی کے لیے سینیٹری ورکرز کو گٹروں کے اندر اترنے کی ضرورت نہیں رہی، جس سے ان کی جان و صحت کو لاحق خطرات میں نمایاں کمی آئے گی۔ یہ اقدام نہ صرف صفائی کے عمل کو مزید محفوظ اور مؤثر بنانے میں مددگار ہے بلکہ شہریوں کو بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی کی جانب بھی ایک اہم پیش رفت ہے۔

میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی — جدید ٹیکنالوجی، محفوظ ماحول اور بہتر شہری سہولیات کے لیے پُرعزم۔


Maryam Nawaz Sharif
Local Government & Community Development Department, Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal
Assistant Commissioner Chichawatni
Chichawatniofficial
@

ولی ٹاؤن گلی نمبر 2، چیچہ وطنی میں سیوریج بند ہونے کی شکایت موصول ہونے پر میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کے عملہ سیوریج نے فوری...
05/10/2026

ولی ٹاؤن گلی نمبر 2، چیچہ وطنی میں سیوریج بند ہونے کی شکایت موصول ہونے پر میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کے عملہ سیوریج نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جدید مشینری کے ذریعے پوری گلی کے مین ہول اور سیوریج لائن کی مکمل صفائی کر دی۔

شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ کوڑا کرکٹ اور شاپنگ بیگ سیوریج لائن میں نہ پھینکیں۔





Chief Minister Complaint Cell
Local Government & Community Development Department, Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal
Assistant Commissioner Chichawatni
Chichawatniofficial
Voice of Chichawatni

29/09/2026

ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور سُتھرا پنجاب ایجنسی ساہیوال نے ستمبر کے ماہانہ KPIs میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب بھر کے منیجنگ ڈائریکٹرز (MDs) کی رینکنگ میں شاہد ندیم رانا صاحب نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

اسی طرح ضلع ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی نے بھی پنجاب بھر کی تحصیلوں کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جس میں تحصیل مینیجر کی مؤثر نگرانی اور بہترین کارکردگی بھی نمایاں رہی۔

یہ کامیابی سُتھرا پنجاب ایجنسی ساہیوال کی پوری ٹیم کی محنت، بہترین کارکردگی اور مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔
ساہیوال کی صفائی، ساہیوال کی پہچان — شاباش سُتھرا پنجاب ٹیم!
Shahid Nadeem Rana
Maryam Nawaz Sharif
Khawar Ch

انسدادِ سموگ مہم کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں اور بازاروں میں پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے تاکہ گرد و غبار پر قابو پایا جا سکے ا...
24/09/2026

انسدادِ سموگ مہم کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں اور بازاروں میں پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے تاکہ گرد و غبار پر قابو پایا جا سکے اور فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔


Local Government & Community Development Department, Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal
Chichawatniofficial
Voice of Chichawatni

چیچہ وطنی کے مختلف علاقوں میں سیوریج سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا رہا ہے۔میونسپل کمیٹی چیچہ وطن...
16/09/2026

چیچہ وطنی کے مختلف علاقوں میں سیوریج سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا رہا ہے۔میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔



Local Government & Community Development Department, Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal
Assistant Commissioner Chichawatni
Chichawatni
Voice of Chichawatni
Chichawatniofficial

انسدادِ سموگ مہم کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں اور بازاروں میں پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے تاکہ گرد و غبار پر قابو پایا جا سکے ا...
16/09/2026

انسدادِ سموگ مہم کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں اور بازاروں میں پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے تاکہ گرد و غبار پر قابو پایا جا سکے اور فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔




Chief Secretary Punjab
Local Government & Community Development Department, Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal
Assistant Commissioner Chichawatni
Voice of Chichawatni
Chichawatniofficial

چیچہ وطنی: الفتح روڈ پر سیوریج مین ہولز کی صفائی کا کام تیزی سے جاری چیچہ وطنی: اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید اور چی...
16/09/2026

چیچہ وطنی: الفتح روڈ پر سیوریج مین ہولز کی صفائی کا کام تیزی سے جاری

چیچہ وطنی: اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید اور چیف آفیسر بلدیہ چیچہ وطنی پیام غنی کی ہدایت پر الفتح روڈ، نزد اوڈھ کالونی میں میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی ملازمین کی جانب سے ہیوی مشینری کے ذریعے سیوریج مین ہولز کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

میونسپل کمیٹی عملہ سیوریج لائنوں اور مین ہولز کی صفائی میں مصروف ہے،جس کا مقصد نکاسیٔ آب کے نظام کو بہتر بنانا اور شہریوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق صفائی کا عمل مکمل ہونے تک متعلقہ عملہ موقع پر موجود رہے گا۔

Local Government & Community Development Department, Punjab
Deputy Commissioner Sahiwal
Assistant Commissioner Chichawatni
Chichawatniofficial

_انسدادِ سموگ آگاہی مہم_ _میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی_محترم شہریوں!  حکومتِ پنجاب، محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ...
14/09/2026

_انسدادِ سموگ آگاہی مہم_
_میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی_

محترم شہریوں!
حکومتِ پنجاب، محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں ہم اپنے شہر چیچہ وطنی کو سموگ سے پاک بنانے کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔

سموگ ہماری صحت، ہمارے بچوں اور ہمارے مستقبل کے لیے بہت خطرناک ہے۔ اس کا سبب فصلوں کی باقیات جلانا، گاڑیوں کا دھواں، فیکٹریوں کا آلودہ دھواں اور کچرا جلانا ہے۔

_آئیے مل کر عہد کریں:_
1. _فصلوں کی باقیات کو ہرگز نہ جلائیں_ - اسے کھاد کے طور پر استعمال کریں
2. _درخت لگائیں_ - ہر گھر ایک پودا لگائے
3. _کچرا کھلے میں نہ جلائیں_ - اسے مقررہ جگہ پر تلف کریں
4. _موٹر سائیکل اور گاڑی کا انجن ٹھیک رکھوائیں_ - دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں سے اجتناب کریں
5. _سموگ کے دنوں میں ماسک کا استعمال کریں_ اور پانی زیادہ پیئیں
6. _بچوں، بزرگوں اور مریضوں کا خاص خیال رکھیں_

_صاف ہوا - صحت مند زندگی_
آپ کے تعاون سے ہی ہم اپنے شہر کو سموگ سے بچا سکتے ہیں۔

اپنے شہر کو صاف رکھنے میں میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کا ساتھ دیں۔



Chief Secretary Punjab
Local Government & Community Development Department, Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal

02/09/2026

Address

Chichawatni

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Municipal Committee Chichawatni posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Municipal Committee Chichawatni:

Shortcuts

Share