Assistant Commissioner Chichawatni

Call Contact the organization

Assistant Commissioner Chichawatni Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Assistant Commissioner Chichawatni, Government Organization, Chichawatni District Sahiwal, Chichawatni.

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری کی زیر صدارت ڈینگی کے متعلق میٹنگ منعقد ہوئی۔جس میں چیف آفیسر ایم سی پیام غنی، ...
08/10/2026

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری کی زیر صدارت ڈینگی کے متعلق میٹنگ منعقد ہوئی۔

جس میں چیف آفیسر ایم سی پیام غنی، MS THQ ڈاکٹر کاظم وتھرا سمیت تمام متعلقہ محکمہ کے افسران نے شرکت کی۔
جس میں ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عاصم نے ڈینگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ڈینگی کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی اور آنے والے موسم میں ڈینگی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔
تحصیل فوکل پرسن اطہر گل انٹومالوجسٹ نے ویکٹر سرویلنس اور دیگر اداروں کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ـ
اسسٹنٹ کمشنر نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے سلسلے میں فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیمیں مائیکرو پلان کو ترتیب دیں اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اس طرح مزید بہتر رزلٹ موصول ہونگے،
موجودہ سیزن میں بھی ڈینگی کے خلاف کاروائیوں میں بھی نرمی نہیں ہونی چاہیئے.

Chief Secretary Punjab
Govt of Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal
Health & Population Department
Municipal Committee Chichawatni

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری نے چک نمبر 43/12.ایل م...
08/10/2026

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری نے چک نمبر 43/12.ایل میں نمبردار کی خالی آسامی پر تقرری کے لیے جلسہ عام کیا۔
اس سے قبل مساجد میں منادی کرائی گئی۔
جس کی وجہ سے معززین کی کثیر تعداد نے جلسہ عام میں شرکت کی۔

Chief Secretary Punjab
Govt of Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal
Municipal Committee Chichawatni

08 اکتوبر 2026عدالتی و عوامی خدمات۔اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری نے کورٹ ڈے پر  دفتر/عدالت میں ریونیو کیسز او...
08/10/2026

08 اکتوبر 2026
عدالتی و عوامی خدمات۔
اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری نے کورٹ ڈے پر دفتر/عدالت میں ریونیو کیسز اور ریونیو سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت کی۔

عوام کی جانب سے پیش کی گئی کئی درخواستوں/مسائل کا موقع پر ازالہ کیا گیا، جبکہ بعض معاملات کو متعلقہ محکموں اور سیکشنز کو مارک کٸے

اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام الناس سے اجتماعی و انفرادی ملاقاتیں کی گئیں، جن میں مختلف مسائل زیر بحث لائے گئے اور ان کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی گئی۔

Chief Secretary Punjab
Govt of Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal
Municipal Committee Chichawatni

ستھرا پنجاب ایجنسی ساہیوال ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی شاھد ندیم رانا کی ...
30/09/2026

ستھرا پنجاب ایجنسی ساہیوال
ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی شاھد ندیم رانا کی زیر نگرانی تحصیل چیچہ وطنی نے پورے پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Govt of Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal
Municipal Committee Chichawatni

میٹنگ: انجمن تاجران، تحصیل چیچہ وطنی اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری کی زیر صدارت تحصیل چیچہ وطنی میں انجمن تاج...
28/09/2026

میٹنگ: انجمن تاجران، تحصیل چیچہ وطنی

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری کی زیر صدارت تحصیل چیچہ وطنی میں انجمن تاجران کے نمائندوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں مقامی تاجروں کے مسائل سنے گئے اور ان کے فوری حل کے لیے مختلف اقدامات زیرِ غور لائے گئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت دی کہ نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کیے جائیں، صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، اور تجاوزات سے گریز کیا جائے۔
عوامی سہولت اور کاروباری بہتری کے لیے تحصیل انتظامیہ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

Chief Secretary Punjab
Govt of Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal
Municipal Committee Chichawatni

28 ستمبر 2026عدالتی و عوامی خدمات۔اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری نے کورٹ ڈے پر  دفتر/عدالت میں ریونیو کیسز اور...
28/09/2026

28 ستمبر 2026
عدالتی و عوامی خدمات۔
اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری نے کورٹ ڈے پر دفتر/عدالت میں ریونیو کیسز اور ریونیو سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت کی۔

عوام کی جانب سے پیش کی گئی کئی درخواستوں/مسائل کا موقع پر ازالہ کیا گیا، جبکہ بعض معاملات کو متعلقہ محکموں اور سیکشنز کو مارک کٸے

اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام الناس سے اجتماعی و انفرادی ملاقاتیں کی گئیں، جن میں مختلف مسائل زیر بحث لائے گئے اور ان کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی گئی۔

Chief Secretary Punjab
Govt of Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal
Municipal Committee Chichawatni

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری پیرا فورس ٹیم کے ہمراہ رات گئے فیلڈ میں متحرکاسسٹنٹ کمشنر غضنفر نوید چوہدری نے ...
27/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری پیرا فورس ٹیم کے ہمراہ رات گئے فیلڈ میں متحرک

اسسٹنٹ کمشنر غضنفر نوید چوہدری نے اوکانوالا روڈ، مین بازار، فوارہ چوک، ترنگا چوک، پیرجی درس چوک سمیت شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا

مارکیٹس، دکانداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنے کی ہدایت۔

جو لوگ تجاوزات اور انکروچمنٹ کی خلاف ورزی کریں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔

شہریوں، دکانداروں سے گزارش کہ وہ تحصیل انتظامیہ کا ساتھ دیں انکروچمنٹ اور پختہ تجاوزات نہ بنائیں ورنہ سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Chief Secretary Punjab
Govt of Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal
Municipal Committee Chichawatni

27 ستمبر 2026 (اتوار)اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری کا پیرا فورس چیچہ وطنی آفس کا دورہدورے کے دوران اسسٹنٹ کمش...
27/09/2026

27 ستمبر 2026 (اتوار)
اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری کا پیرا فورس چیچہ وطنی آفس کا دورہ

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے پیرا فورس کے عملے کی حاضری چیک کی اور ڈیوٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہیں ڈیوٹی کے فرائض اور ذمہ داریوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اہلکاروں کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی۔

Chief Secretary Punjab
Govt of Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal
Municipal Committee Chichawatni

27 ستمبر 2026. (اتوار)اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری نے آج چھٹی کے روز بھی اچانک تحصیل چیچہ وطنی کے مختلف علاق...
27/09/2026

27 ستمبر 2026. (اتوار)

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری نے آج چھٹی کے روز بھی اچانک تحصیل چیچہ وطنی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

متعدد پیٹرول پمپس پر ناپ تول کے پیمانے، K فارم چیک کیے۔

ناپ تول میں کسی قسم کی ہیرا پھیری یا بددیانتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیار اور پیمانے میں کمی برتنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پیٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے پیمانے درست رکھیں اور عوام کو معیاری اور پورے پیمانے کے مطابق تیل فراہم کریں۔
اسسٹنٹ کمشنر غضنفر نوید چوہدری نے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے پیشِ نظر اس نوعیت کی انسپیکشنز آئندہ بھی تسلسل سے جاری رہیں گی تاکہ صارفین کی حق تلفی نہ ہو

Chief Secretary Punjab
Govt of Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal
Municipal Committee Chichawatni

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری کا زیر تعمیر تحصیل کمپلیکس چیچہ وطنی کا دورہاسسٹنٹ کمشنر نے زیرِ تعمیر تحصیل کم...
27/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری کا زیر تعمیر تحصیل کمپلیکس چیچہ وطنی کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر نے زیرِ تعمیر تحصیل کمپلیکس کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام، پیش رفت، معیار اور جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، غیر معیاری میٹریل کے استعمال سے گریز کیا جائے، حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور منصوبے کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ تحصیل کمپلیکس جلد عوام کے لیے فعال کیا جا سکے۔

Chief Secretary Punjab
Govt of Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal
Municipal Committee Chichawatni

Address

Chichawatni District Sahiwal
Chichawatni

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+92405480033

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Chichawatni posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner Chichawatni:

Shortcuts

Share