01/10/2026
#ایڈمن
ملک غفار خان نے گلگت بلتستان کے ممتاز ماہرِ تعلیم، ریاضی دان اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ملک غفار خان نے کہا کہ ڈاکٹر سلیم مرحوم گلگت بلتستان کا قیمتی علمی سرمایہ تھے۔ ان کی گراں قدر تحقیقی، تعلیمی اور علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی وفات سے علمی و تعلیمی حلقوں میں پیدا ہونے والا خلا ایک بڑا نقصان ہے۔
ملک غفار خان نے مرحوم کے درجاتِ بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔