04/03/2026
چیف آفیسر سید عبداللہ جان
نے تحصیلدار ہیڈکوارٹر چراغ الدین اینٹی انکروچمنٹ انسپکٹر احسان اللہ فوڈ انسپکٹر
اور میونسپل فورس کے ہمراہ چلاس بازار کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ریڑھی بانوں، ٹال مالکان، بائیکا اور چینچی ڈرائیورز سمیت سڑک پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اور مختلف دکانوں پر سرکاری نرخنامے چیک کیے۔ اس دوران مہنگے داموں فروٹس اور مختلف اشیا فروخت کرنے والوں پر جرمانے بھی عائد کیا
بلدیہ چلاس نے بازار میں چونے کی لکیر لگا کر حدود کا تعین کیا اور تجاوزات فوری ختم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ فروٹس کے ٹھیلوں، گاڑیوں کی غلط پارکنگ اور سڑک پر رکاوٹ بننے والے عناصر کو سختی سے ہدایت کیا گیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بلدیہ چلاس نے واضح کیا کہ بازار میں عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھیں گے