District Courts Upper Chitral

District Courts Upper Chitral

Share

Justice Delayed is Justice Denied

20/03/2026
18/03/2026

For information of all the concerned.

Photos from District Courts Upper Chitral's post 12/03/2026

آج ضلعی عدلیہ اپر چترال کی جانب سے موسمِ بہار کے خوشگوار آغاز کے موقع پر ضلعی عدالتوں کے احاطے میں شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایکٹنگ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، سینئر سول جج، ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن کے افسران، بار ایسوسی ایشن کے معزز اراکین اور عدالت کے عملے نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے مشترکہ طور پر پودے لگا کر نہ صرف موسمِ بہار کا پرتپاک خیرمقدم کیا بلکہ ماحول کے تحفظ اور سرسبز و شاداب ماحول کے فروغ کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ 🌱🌿

Photos from District Courts Upper Chitral's post 12/03/2026

For information of all the concerned.

Photos from District Courts Upper Chitral's post 11/03/2026

معزز پشاور ہائی کورٹ پشاور کی ہدایات کی روشنی میں آپریشنل تیاری اور ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے آج ضلعی عدالت اپر چترال میں ایک جامع فرضی مشق (Mock Exercise) اور سیکیورٹی آڈٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق میں اپر چترال پولیس کے چاق و چوبند افسران اور جوانوں نے بھرپور حصہ لیا۔
مذکورہ ہدایات کے مطابق ضلعی عدالتوں اپر چترال کے احاطہ میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے یہ مشق منعقد کی گئی۔ اس کا بنیادی مقصد مقامی پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشنل تیاری اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی یا ناخوشگوار صورتحال میں بروقت اور مؤثر ردِعمل کا عملی جائزہ لینا تھا، تاکہ عدالتوں کے احاطہ میں موجود معزز ججز صاحبان، عدالتی عملہ، وکلاء برادری اور سائلین کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔
اس سیکیورٹی آڈٹ اور موک ایکسرسائز کے دوران موجودہ سیکیورٹی انتظامات کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اور مستقبل میں انہیں مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور سفارشات زیرِ غور لائی گئیں۔
اس موقع پرRescue 1122 کے اہلکاروں نے بھی پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے امدادی کارروائیوں میں پیشہ ورانہ مہارت اور فوری ردِعمل کا عملی مظاہرہ کیا۔
مشق کے اختتام پر ضلعی عدالت کے معزز ججز صاحبان، وکلاء برادری، پولیس افسران اور عدالت میں موجود دیگر شرکاء نے پولیس اور ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہا۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ اس نوعیت کی مشقیں سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہیں
https://chitraltimes.com/mock-exercise-and-security-audit-upper-chitral-judiciary

Photos from District Courts Upper Chitral's post 18/02/2026

https://www.facebook.com/share/p/18AWaWPriq/

پریس ریلیز
ڈسٹرکٹ کورٹ اپر چترال میں مال خانہ، سمن و وارنٹ سیل اور اے ڈی آر سنٹر کا افتتاح
پشاور ہائی کورٹ، پشاور کی ہدایات کی روشنی میں آج ضلع عدلیہ اپر چترال کی جانب سے ڈسٹرکٹ کورٹ اپر چترال کے احاطہ میں ایک سادہ مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جناب عبدالوہاب قریشی نے کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ مال خانہ، سمن و وارنٹ سیل اور اے ڈی آر (Alternative Dispute Resolution) سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، معزز وکلاء کرام، بار ایسوسی ایشن کے اراکین اور عدالتی عملہ نے شرکت کی۔
یہ اقدام عدالتی نظام کی بہتری اور سائلین کو بروقت و مؤثر انصاف کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ افتتاح شدہ سہولیات نہ صرف عدالتی کارروائیوں کو مزید شفاف اور منظم بنائیں گی بلکہ عوام کو سہولت اور انصاف تک بہتر رسائی بھی فراہم کریں گی۔

04/02/2026

District Courts Upper Chitral shall remain closed on Thursday 5th February, 2026 on account of Kashmir Day.

Photos from District Courts Upper Chitral's post 16/12/2025

پریس ریلیز

اپر اور لوئر چترال کے عدالتی ریکارڈ کی علیحدگی ایک تاریخی پیش رفت

معزز پشاور ہائی کورٹ، پشاور کی ہدایات کی روشنی میں ایک اہم اور تاریخی پیش رفت عمل میں آئی ہے، جس کے تحت ضلع اپر چترال اور ضلع لوئر چترال کے عدالتی ریکارڈ کی علیحدگی سے متعلق دستاویز پر باقاعدہ طور پر دستخط مکمل کر لیے گئے ہیں۔

یہ دیرینہ اور نہایت اہم اصلاح چترال کی عدالتی و انتظامی تاریخ میں ایک نمایاں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ماضی میں مقدمات کے فریقین اور عام شہریوں کو محض عدالتی ریکارڈ کے حصول کے لیے اپر چترال سے لوئر چترال اور لوئر چترال سے اپر چترال تک طویل، مشکل اور وقت طلب سفر کرنا پڑتا تھا، جس کے باعث شدید ذہنی، مالی اور جسمانی مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا تھا۔ عدالتی ریکارڈ کی علیحدگی کے بعد یہ سہولت مقامی سطح پر دستیاب ہو گی، جس سے عوام الناس اور سائلین کو برادر است ریلیف حاصل ہو گا۔

یہ اقدام معزز پشاور ہائی کورٹ، پشاور کے سائلین دوست ، دور اندیش اور اصلاحاتی وژن کا عملی مظہر ہے ، جو دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں انصاف تک رسائی کو آسان بنانے اور عدالتی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف عدالتی امور میں بہتری آئے گی بلکہ عوام کا عدالتی نظام پر اعتماد بھی مزید مضبوط ہو گا۔

غلام حامد
سینئر سول جج (ایڈمن)
چترال اپر

Want your business to be the top-listed Government Service in Chitral?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Booni
Chitral

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:30
Tuesday 08:00 - 14:30
Wednesday 08:00 - 14:30
Thursday 08:00 - 14:30
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 14:30