Ayun Valley, Chitral

Ayun Valley, Chitral

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ayun Valley, Chitral, Landmark & historical place, Ayun, Chitral.

26/05/2026

عیدگاہ ایوں میں عیدالاضحٰی کی نماز انشاءاللہ 27 مئی کو 7 بجکر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی ۔
منجانب خطیب ایوں مولانا کمال الدین ۔

18/05/2026

خبر غم
مرحوم ظہیر شاہ کی زوجہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی ہیں۔
ان کی نمازِ جنازہ کل بروز منگل صبح 11:30 بجے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کے گراؤنڈ آیون کورو میں ادا کی جائے گی۔
دور دراز علاقوں میں مقیم افراد اور معمر حضرات سے گزارش ہے کہ وہ اپنے مقام سے ہی مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت فرمائیں۔
سوگواران:
شوکت حیات
سردار حیات
اہلیانِ رضاندہ کورو آیون
🥲🥲

16/05/2026

ایون تا کیلاش ویلی روڈ: تعمیراتی غفلت یا عوامی زندگی سے کھلواڑ؟
یہ ویڈیو ایون تا کیلاش ویلی روڈ کی ہے، جہاں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کی زیرِ نگرانی کام کرنے والے ٹھیکیدار کی سنگین لاپرواہی نے مقامی آبادی اور راہگیروں کا جینا محال کر دیا ہے۔
سڑک پر مٹی کا ایسا ہولناک طوفان اٹھ رہا ہے کہ انسان کا سانس لینا بھی ناممکن ہو چکا ہے۔
اس غفلت کا سب سے بڑا نقصان کون اٹھا رہا ہے؟
🧑‍کتابوں کے بجائے مٹی کے دھویں میں چھپے **اسکول کے معصوم بچے، جو روزانہ اسی راستے سے گزر کر سانس، دمہ اور آنکھوں کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
*🏍️ *موٹر سائیکل سوار اور مسافر**، جن کے لیے حدِ نگاہ (Visibility) ختم ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔
* **مقامی رہائشی اور دکاندار**، جن کے گھر اور کاروبار مٹی کی موٹی تہوں کے نیچے دب چکے ہیں۔
ہمارا سوال انتظامیہ سے:
کیا تعمیراتی اصولوں (SOPs) کے مطابق سڑک پر پانی کا چھڑکاؤ کرنا ٹھیکیدار کی ذمہ داری نہیں؟ عوامی صحت کی قیمت پر یہ بچت کیوں کی جا رہی ہے؟
ہمارا مطالبہ:
ہم ڈپٹی کمشنر چترال اور این ایچ اے (NHA) کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس غفلت کا فوری نوٹس لیا جائے اور ٹھیکیدار کو روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے پانی کا چھڑکاؤ کرنے کا پابند بنایا جائے!
اوپر دی گئی ویڈیو دیکھیں اور اس آواز کو آگے پہنچائیں تاکہ سوئی ہوئی انتظامیہ ہوش میں آئے۔ ⬇️
کاپی

15/05/2026

قاضی رشید اعظم صاحب کو جے یو آئی کے ضلعی کابینہ میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں یہ ان کی صلاحیتوں محنت دیانت اور جماعتی خدمات پر اکابرین و ذمہ داران کے اعتماد کا عملی اظہار ہے
قاضی رشید اعظم صاحب اس سے قبل بھی مختصر عرصے کے لیے ضلعی کابینہ میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں تقریبا چھ ماہ کے مختصر دورانیے میں انہوں نے اپنی قابلیت تنظیمی فہم سنجیدگی اور جماعتی وابستگی کا ایسا لوہا منوایا کہ ذمہ داران نے ایک مرتبہ پھر انہیں ضلعی کابینہ کا حصہ بنانا ضروری سمجھا یقینا یہ ان کی صلاحیتوں کا اعتراف اور ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔
قاضی رشید اعظم صاحب چترال کے ان باصلاحیت نوجوانوں میں شمار ہوتے ہیں جو اپنی محنت اخلاص اور کردار کی بنیاد پر نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کر رہے ہیں وہ آیون کے قابل فخر فرزند ہیں اور ان کی کامیابی پر حلقہ ایون بالخصوص یو سی ون کے تمام کارکنان ذمہ داران اور عوام بجا طور پر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔
ہمیں امید ہے کہ قاضی صاحب اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جماعت کو مزید مستحکم منظم اور فعال بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے ان شاء اللہ ان کی قیادت محنت اور اخلاص جماعت کی ترقی اور استحکام کے لیے مفید ثابت ہوگا
حلقہ عیان، خصوصاً یو سی ون کے تمام ساتھیوں کو بھی یہ اعزاز بہت بہت مبارک ہو اور قاضی رشید اعظم صاحب کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ اکابرین اور بڑوں نے آپ پر جس اعتماد کا اظہار کیا، یقینا آپ اسی کے اہل اور مستحق تھے۔
اللہ تعالیٰ قاضی رشید اعظم صاحب کو مزید عزت کامیابی استقامت اور خدمت دین و جماعت کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں ہر میدان میں سرخرو فرمائے
🖊️محمد عبد الحفیظ چترالی



05/05/2026

مبارک باد

ھم اپنے محترم بھائی حسن علی المعروف لالی آیون درخناندہ کو چترال اسکاوٹس
میں نائب صوبیدار کی پوسٹ پر ترقی پانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ھیں محترم حسن علی بھائی انتہائی ملنسار , ڈیوٹی فل ٫ چست چالاک ایک قابل فوجی جوان ھیں دوران ملازمت انکا ریکارڈ انتہائی قابل تعریف اور فقید المثال رھی ھے رب کریم ھمارے اس قابل فخر بھائی کو مستقبل میں بھی مزید کامیابیوں سے نوازے اور اسے لمبی زندگی عطا فرمائے
آمین

02/05/2026

نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ قاضی محمد طاہر رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔

مرحوم کا تعلق ارکھاڑ ایون کے معزز قاضی خاندان سے تھا۔
نمازِ جنازہ اج بروز ہفتہ دن 2 بجے ارکھاڑ ایون میں ادا کی جائے گی۔

سوگواران:
قاضی محمد عابد (ریٹائرڈ DEO)
قاضی محمد قاسم
جناح لال مامون زاد بھائی
قاضی محمد شاکر
عبد الرحمن
غلام کبریا
توفیق رحمانی دروش
و جملہ اہلِ خانہ

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

23/04/2026

خبر غم
انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ محمد فضل یعنی (فضیلی ماما) کی اہلیہ اس در فانی سے رخصت ہوئے۔
انکی نمازجنازہ آج 23 اپریل 2026ء بروز جمعرات دوپہر 2:30 بجے جنالی بازار صحن ایون میں ادا کی جائے گی۔
رب العالمین سے دعا کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین یارب العالمین

سوگوران
محمد فضل ماما
فیض الرحمٰن بیٹا
منور خان سابقہ کونسلر
رحمت نذیر
مجیب الرحمٰن
صاحب گار
عبدالغفار لال
جملہ خاندان

16/04/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
​انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ماسٹر محمد صابر لال (ایون) کی اہلیہ اور افتخار لال کی والدہ محترمہ آج اس دارِ فانی سے کوچ کر گئی ہیں۔
​اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل بروز جمعہ، بوقت 11 بجے صبح، ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔
​سوگواران:
​افتخار لال (بیٹا)
​فیض احمد شمسو (بیٹا)
​مقبول احمد (بیٹا)
​قاضی عابد ریٹائر DEO(داماد)
​ابرار احمد (بھتیجا)
​پہلول لال (بھتیجا)
​احمد لال (بھتیجا)
​اور جملہ پسماندگان رضاندہ کُورو۔
​تمام احباب سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔

10/04/2026

انتقال پر ملال

آیون درخناندہ کے ہردلعزیز شخصیت رباطو خان مختصر علالت کے بعد پشاور میں انتقال کرگئے ، ان کی نماز جنازہ بروز ہفتہ 11 اپریل 2026 دن 2 بجے قبرستان درخناندہ واقع موڑدہ آیون میں آدا کی جائے گی ۔ مرحوم آیون کے معروف شخصیت سابق ممبر یونین کونسل آیون جندولہ خان و عبد الرحمن خان کے بھائی ، جہانزیب خان کے والد اور شیرباز خان کے چچا تھے ۔

10/04/2026

ڈاکٹر فیض المرام کی بطور میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر تعیناتی

ڈاکٹر فیض المرام کو بطور میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال تعینات کردیا گیا ہے ، ڈاکٹر مرام آیون درخناندہ کے معروف شخصیت صوبیدار عبد الوکیل خان المعروف ( جرنیل صوبیدار ) کے فرزند طارق کے صاحبزادے ہیں ، جو کہ پشاور میں رہائش پذیر ہیں ، آیون اور چترال میں ڈاکٹر مرام کی فیملی اور برادری کے جملہ افراد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی ہے ، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Chitral?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Ayun
Chitral
17200