01/05/2026
شکریہ چترال
جماعت اسلامی یوتھ
01/05/2026
شکریہ چترال
جنگ بازار کے نوجوانوں کا ایک وفد آج دفتر جماعت اسلامی تشریف لایے۔انہوں نے بنو قابل رجسٹریشن مہم میں بھرپور انداز میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا اور
وفد نے اس بات کا عزم کیا کہ ایک ہفتے کے اندر جنگ بازار کے تمام نوجوانوں کی رجسٹریشن بھی مکمل کی جائے گی۔
آخر میں وفد نے بنو قابل لیب کا دورہ بھی کیا۔
16/04/2026
امیر ضلع جماعت اسلامی چترال لوئر محترم وجیہ الدین کی جے آئی یوتھ چترال لوئر کی ضلعی کابینہ کے ساتھ نشست ہوئی جس میں تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بنو قابل پروگرام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور اس کی مؤثر تیاری کے لیے باقاعدہ لائحۂ عمل ترتیب دیا گیا۔ مختلف مقامات پر پروگرامز کے انعقاد کا شیڈول بھی طے کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اس پروگرام میں شامل کرنے کی کوشش کیا جائے ۔مزید برآں، ماہانہ لیڈرشپ پروگرام کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی، جس کے تحت ہر ماہ کے پہلے اتوار کو مختلف اہم موضوعات پر لیڈرشپ پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ نوجوانوں کی فکری، اخلاقی اور قائدانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارا جا سکے۔
جے آئی یوتھ چترال لوئر کے صدر فصیح الدین اور ان کی ٹیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان ہدایات پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے تنظیم کو مزید متحرک بنائیں گے۔
احسان الدین رازی
جنرل سکریٹری جماعت اسلامی یوتھ چترال لوئر
15/04/2026
جماعتِ اسلامی چترال لوئر
تاریخ: 15-04-2026
نوجوانوں کیلئے حافظ نعیم الرحمن کا کراچی میں شروع کردہ بنو قابل پروگرام چترال پہنچ چکا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ 16 مئی کو بڑے شاندار طریقے سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر محترم حافظ نعیم الرحمن کے ہاتھوں پولو گراؤنڈ چترال میں اس کا افتتاح ہوگا۔ اسمیں متوقع دس ہزار کی تعداد میں رجسٹرڈ شدہ طلباء و طالبات انٹری ٹیسٹ کیلئے شرکت کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع چترال لوئر کے امیر وجیہہ الدین نے اپنے دفتر میں غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت چترال لوئر کے تحت چترال کے نوجوانوں کو فری آئی ٹی اسکلز سے روشناس کرانے کیلئے بنو قابل لیب کا کام مکمل ہو گیا ہے جسمیں جدید ترین کمپیوٹر، تیز ترین انٹرنیٹ سسٹم اور ماہر اساتذہ کی نگرانی میں طلباء و طالبات کو فری ٹریننگ کورس کرائی جائیگی جس سے ہزاروں نوجوانوں کو اپنی مہارت سنوارنے کے ساتھ ساتھ ان کو آن لائن ارننگ کے بہترین مواقع بھی فراہم ہونگے۔
وجیہہ الدین نے جماعت کے مقامی نظم سمیت تمام شعبہ ہائے علم سے درخواست کی کہ وہ ابھی سے اس پروگرام کیلئے بھرپور تیاری کریں اور مہم چلائیں تاکہ کوئی بھی نوجوان اس اہم پروگرام میں شرکت اور اس کے فائدے سے محروم نہ رہے۔
جاری کردہ:
عبدالحق
قیم جماعت اسلامی ضلع چترال لوئر
05/04/2026
قرارداد
جماعتِ اسلامی چترال لوئر
جماعت اسلامی چترال لوئر کے زیرِ اہتمام مرکز اسلامی قتیبہ دنین میں دو روزہ "اجتماعِ ارکان" منعقد ہوا، جس میں کثیر تعداد میں اراکینِ جماعت نے شرکت کی۔ اجتماع کے اختتام پر درج ذیل قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی:
یہ اجتماع صوبائی حکومت کی جانب سے گزشتہ دو سالوں سے "رمضان پیکج" کے نام پر جاری کارکن نوازی کے عمل کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ اجتماع کے نزدیک یہ عمل قومی دولت کا ضیاع اور سیاسی رشوت کی بدترین شکل ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک ہی گھر کے متعدد افراد کو اس پیکج سے فائدہ دیا گیا، جبکہ حقیقی مستحقین اس سے محروم رکھے گئے۔ یہ اجتماع صوبائی حکومت کے اس اقدام کو صریح بددیانتی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ:
رمضان پیکج سے مستفید ہونے والے تمام افراد کی فہرست عوام کے سامنے لائی جائے۔
اس عمل میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آ سکیں۔
یہ اجتماع ضلع چترال لوئر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، خصوصاً اے ڈی پی سکیموں میں ہونے والی مبینہ بدعنوانیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ اجتماع کے مطابق ترقیاتی کاموں کے نام پر عوام کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے جو نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ:
تمام ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے۔
اس ظلم و زیادتی کے خلاف ہماری طرف سے تحریک کافی عرصے سے جاری ہے، اور ہم بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ بدعنوانی میں ملوث سرکاری افسران، ٹھیکیداروں اور عوامی نمائندوں کا کڑا احتساب کیا جائے۔
یہ اجتماع واضح کرتا ہے کہ عوامی حقوق کی اس پامالی کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، اور اگر فوری اصلاح نہ کی گئی تو جماعت اسلامی چترال لوئر عنقریب یونین کونسل اور گاؤں کی سطح پر باقاعدہ تحریک اور چترال ٹاؤن میں احتجاجی دھرنوں کا آغاز کرے گی۔
یہ اجتماع گزشتہ دنوں چترال جیسے مذہبی طور پر حساس علاقے میں مردوں کی جھرمٹ میں لڑکیوں کے کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ اور ان تمام اداروں اور افراد کو خبردار کرتا ہے کہ اس پسماندہ ضلع کے سادہ لوح مسلمانوں میں اباحیت پسندی کو رواج دینے اور منکرات کی سرپرستی کرنے سے باز رہیں۔ چترال کے روایتی اقدار، سماجی رجحانات اور ہمارے مذہبی احکامات میں سے کوئی چیز اس عمل کی اجازت نہیں دیتی۔
لہذا بچیوں کو سر عام میدان میں اتار کر مذہبی اقدار اور تہذیبی روایات کو پامال کرنے کی کوشش سے گریز کیا جائے۔
صدر اجتماع
وجیہ الدین
امیر جماعت اسلامی چترال لوئر
کرپشن کے خلاف کل دروش کے غیور عوام اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے انشاءاللہ۔کل بعد از نماز جمعہ دروش چوک میں "کرپشن مٹاو چترال بچاو" تحریک کا جلسہ ہوگا
21/02/2026
کرپشن مکاؤ چترال بچاؤ تحریک کا پہلا نتیجہ موصول
کرپشن مکاؤ چترال بچاؤ تحریک
18/02/2026
کرپشن مٹاؤ - چترال بچاؤ
چترال کی ترقی کی راہ میں کرپشن کی دیوار کھڑی کر دی گئی ہے۔ وسائل پر بدعنوانی کا عفریت براجمان ہے۔
عوامی حقوق اور قومی دولت کی پامالی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔
اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔۔۔ جنگلات کی بے دریغ کٹائی ہو یا ڈیزاسٹر، بیوٹی فیکیشن اور اے ڈی پیز کے نام پر ہونے والی لوٹ مار۔
ترقیاتی منصوبے صرف اعلانات تک محدود ہیں، مگر بر سر زمین کوئی کام ہوتا نظر نہیں آتا۔
ناانصافی کا یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
آؤ! مل کر اپنے خوبصورت چترال کو کرپشن سے پاک کریں۔
جمعہ، 20 فروری، بعد از نماز جمعہ، اتالیق پل چترال ۔۔۔ اپنی آواز بلند کریں!
اپنے حقوق کے لیے نکلیں اور غاصبوں کا گریباں پکڑیں۔
18/02/2026
کرپشن مٹاؤ - چترال بچاؤ
چترال کی ترقی کی راہ میں کرپشن کی دیوار کھڑی کر دی گئی ہے۔ وسائل پر بدعنوانی کا عفریت براجمان ہے۔
عوامی حقوق اور قومی دولت کی پامالی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔
اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔۔۔جنگلات کی بے دریغ کٹائی ہو یا
ڈیزاسٹر، بیوٹی فیکیشن اور اے ڈی پیز کے نام پر سکیموں کی لوٹ مار کے خلاف عوام اٹھ کھڑے ہوں۔
ترقیاتی منصوبے صرف اعلانات تک محدود ہیں، مگر بر سر زمین کوئی کام ہوتا نظر نہیں آتا۔
ناانصافی کا یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
آؤ! مل کر اپنے خوبصورت چترال کو کرپشن سے پاک کریں۔
جمعہ، 20 فروری، بعد از نماز جمعہ، اتالیق پل چترال ۔۔۔ اپنی آواز بلند کریں!
اپنے حقوق کے لیے نکلیں اور غاصبوں کا گریباں پکڑیں۔