Deputy Commissioner Upper Chitral

Deputy Commissioner Upper Chitral

Share

The District Upper Chitral came into being as a new District after bifurcation of the erstwhile District Chitral.

The District started practical function with effect from July 1, 2019.

Photos from Deputy Commissioner Upper Chitral's post 05/06/2026

ضلعی انتظامیہ اپر چترال اپڈیٹ
ریشن میں اہلیانِ ریشن کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی، ایک میگاواٹ پن بجلی گھر کی فوری تعمیر اور سابقہ بجلی بلوں کی معافی (Write-off) کے مطالبات کے حق میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس کے دوران شاہراہ کو بھی بند رکھا گیا۔
اطلاع موصول ہوتے ہی ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال عدنان حیدر ملوکی نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے۔
اس موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن اپر چترال، سب ڈویژنل پولیس آفیسر اپر چترال، ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے فوکل پرسن اور پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے نائب صدر بھی موجود تھے۔
مظاہرین کا مؤقف تھا کہ گزشتہ تین برسوں سے ریشن بجلی گھر کو پیڈو سے پیسکو کے حوالے کیے جانے، بجلی کے نرخوں میں اضافے اور بلنگ نظام سے متعلق تحفظات موجود ہیں تاہم متعدد وعدوں کے باوجود ان مسائل کا مستقل حل نہیں نکالا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے نرخوں کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے، سابقہ بلوں کے معاملے کو حل کیا جائے اور ریشن کے عوام کے دیرینہ مطالبات کو عملی جامہ پہنایا جائے۔
مذاکرات کے دوران ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی جانب سے تحریری یقین دہانی کرائی گئی کہ عوامی مطالبات کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں گے۔ اس یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اگر 18 جون تک مطالبات پر پیش رفت نہ ہوئی تو وہ دوبارہ احتجاج اور سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے۔
اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال نے شرکاء کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی نمائندوں کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور 18 جون سے قبل اس معاملے کے حل کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے جاری رکھے جائیں گے۔

شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ
ضلعی انتظامیہ اپر چترال
PMRU Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Malakand Division

Photos from Deputy Commissioner Upper Chitral's post 04/06/2026

ضلعی انتظامیہ اپر چترال اپڈیٹ
جشن شندور 2026 کے پُرامن، محفوظ اور کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس میجر جنرل راؤ عمران سرتاج Inspector General Frontier Corps (IGFC) خیبر پختونخواہ نارتھ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
اجلاس میں جشن شندور کے انتظامی، سیکیورٹی اور لاجسٹک امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جشن شندور کو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا اور تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شندور گراؤنڈ، بازار، کیمپنگ ایریاز اور دیگر حساس مقامات پر پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ بازار اور کمپلیکس/کیمپنگ ایریا کی سیکیورٹی کے لیے بھی خصوصی مشترکہ انتظامات کیے جائیں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس اور متعلقہ اداروں کے علاوہ کسی بھی نجی یا سول ڈرون کیمرا کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔ مشکوک افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انہیں موقع پر ہی تقریب کے مقام سے ہٹا دیا جائے گا۔
سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے داخلی و خارجی راستوں پر باڈی ڈٹیکشن اور اسکیننگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح ہوٹلوں میں سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
اجلاس میں خواتین سیاحوں اور شرکاء کی سہولت و سیکیورٹی کے پیش نظر لواری ٹنل اور گلگت بلتستان بارڈر کے مقامات پر لیڈی پولیس اہلکار تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کی جانب سے سڑک کی بہتری کے کام میں تاخیر اور عدم پیش رفت پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ این ایچ اے کو کام شروع کرنے کے لیے سات دن کی مہلت دی گئی ہے بصورت دیگر متعلقہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اجلاس کے اختتام پر جشن شندور کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام اداروں کے درمیان قریبی رابطہ، مشترکہ حکمت عملی اور مؤثر کوآرڈینیشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلعی انتظامیہ اپر چترال
PMRU Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Malakand Division

Photos from Deputy Commissioner Upper Chitral's post 04/06/2026

ضلعی انتظامیہ اپر چترال اپڈیٹ
بونی میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کو مؤثر اور پائیدار بنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ، یونیسف کے نمائندے، علاقائی عمائدین اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران مقامی عمائدین نے منصوبے سے متعلق اپنے تحفظات پیش کیے۔ ان کا مؤقف تھا کہ چونکہ مجوزہ پائپ لائن بونی گول نالہ سے گزرے گی، اس لیے گرمیوں کے موسم میں پانی کے بہاؤ اور دریا کی سطح میں اضافے کے باعث پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے خدشات موجود ہیں۔
اس موقع پر یونیسف کے نمائندے عرفان خان نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نالہ میں تقریباً 14 فٹ گہرائی تک کھدائی کرکے پائپ نصب کیے جاتے ہیں جس کے باعث پائپ لائن کے متاثر ہونے کے امکانات نہایت کم رہ جاتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے یونیسف کے نمائندے کو ہدایت کی کہ منصوبے پر عملدرآمد کے دوران معیارِ تعمیر پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام کام مقررہ تکنیکی معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ سرکاری منصوبے میں مداخلت یا رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ
ضلعی انتظامیہ اپر چترال
PMRU Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Malakand Division

Photos from Deputy Commissioner Upper Chitral's post 03/06/2026

ضلعی انتظامیہ اپر چترال اپڈیٹ
ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج افضل علی کی زیرِ نگرانی محکمہ زراعت (ایکسٹینشن) کی جانب سے گشت لاسپور میں مقامی کسانوں کے لیے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
آگاہی سیشن میں کسانوں کو جدید زرعی طریقہ کار، بہتر پیداوار کے حصول، فصلوں کی دیکھ بھال، بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے مؤثر تدارک، نیز زرعی وسائل کے بہتر استعمال کے حوالے سے مفید معلومات اور رہنمائی فراہم کی گئی۔ شرکاء کو فصلوں کی پیداوار اور آمدنی میں اضافے کے لیے جدید زرعی سفارشات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
کسانوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ایسے معلوماتی پروگراموں کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔

شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ
ضلعی انتظامیہ اپر چترال
PMRU Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Malakand Division Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

Photos from Deputy Commissioner Upper Chitral's post 03/06/2026

ضلعی انتظامیہ اپر چترال اپڈیٹ

جشن شندور 2026 کے کامیاب انعقاد، باہمی رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے اور دونوں اطراف کے انتظامی و سیکیورٹی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اپر چترال، ضلعی انتظامیہ غذر گلگت بلتستان، کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی خیبر پختونخوا اور متعلقہ سیکیورٹی اداروں کا ایک اہم اجلاس شندور میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس، ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی خیبر پختونخواہ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال، ونگ کمانڈر 144 ونگ مستوج، جنرل منیجر کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی خیبر پختونخوا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال، ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے دیگر افسران، ڈپٹی کمشنر غذر گلگت بلتستان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غذر، سیکیورٹی اداروں کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں جشن شندور 2026 کے انتظامات، مختلف اداروں کے مابین رابطہ کاری اور شائقینِ پولو و سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام ادارے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے جشن شندور کو کامیاب، منظم اور یادگار بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جشن شندور کو انتہائی شاندار، منظم اور پُرامن انداز میں منعقد کیا جائے گا تاکہ ملکی و غیر ملکی سیاح، شائقینِ پولو اور مقامی عوام اس منفرد ثقافتی اور کھیلوں کے میلے سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں۔

شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ چترال اور گلگت بلتستان کے عوام صدیوں پر محیط تاریخی، ثقافتی اور سماجی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ پولو دونوں خطوں کا مقبول اور روایتی کھیل ہے جو محبت، بھائی چارے، رواداری اور باہمی احترام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جشن شندور دونوں علاقوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور آپس کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ جشن شندور کے دوران گلگت بلتستان سے آنے والے پولو کھلاڑیوں، آفیشلز، سیاحوں اور شائقین کا بھرپور خیرمقدم کیا جائے گا اور ان کی سہولت، رہنمائی اور بہترین میزبانی کے لیے تمام ضروری انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔

اجلاس کے اختتام پر دونوں اضلاع کی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ باہمی تعاون، ہم آہنگی اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے جشن شندور 2026 کو ایک کامیاب، یادگار اور مثالی ایونٹ بنایا جائے گا۔

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ضلعی انتظامیہ اپر چترال
PMRU Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Malakand Division Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority

Photos from Deputy Commissioner Upper Chitral's post 03/06/2026

ضلعی انتظامیہ اپر چترال اپڈیٹ
جشن شندور 2026 کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے اور مختلف اداروں کے درمیان باہمی رابطہ کاری کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اپر چترال، چترال سکاؤٹس اور محکمہ پولیس کا ایک اہم اجلاس شندور میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس، ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی خیبر پختونخوا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال، ونگ کمانڈر 144 ونگ مستوج، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال ، ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے دیگر افسران، جنرل منیجر کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی خیبرپختونخوا، مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، قانون نافذ کرنے والے اداروں (LEAs) کے نمائندگان، صدر پولو ایسوسی ایشن اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز شرکاء کے باہمی تعارف سے ہوا جس کے بعد جشن شندور 2026 کے انعقاد کے لیے اب تک کی گئی پیش رفت اور جاری تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سیکیورٹی انتظامات، پولو گراؤنڈ کی تیاری، گراؤنڈ کے اطراف باڑ لگانے، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، خیموں کی منظم تنصیب، میڈیکل کیمپ کے قیام، لائیو سٹاک کیمپ کے قیام، ریسکیو 1122 کی خدمات، ایمبولینسوں اور فائر ایکسٹینگویشرز کی دستیابی، فائر بریگیڈ کے انتظام، آلائشوں اور کوڑا کرکٹ کو بروقت ٹھکانے لگانے، ڈسٹ بنز کی تنصیب، تمام خیموں اور راستوں میں مناسب روشنی کے انتظامات اور شائقین کے لیے بیٹھنے کے مناسب انتظامات (Seating Arrangements) سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام متعلقہ ادارے اپنے اپنے دائرۂ کار میں ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہے ہیں۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے سپرد تمام کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ جشن کے انعقاد میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ رواں سال جشن شندور کو عوامی امنگوں اور توقعات کے مطابق شاندار انداز میں منعقد کیا جائے گا اور شندور فیسٹیول سے لطف اندوز ہونے کے لیے آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور تماشائیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
شرکاء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جشن شندور اپر چترال اور گلگت بلتستان کے عوام کے درمیان محبت، بھائی چارے، رواداری اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ یہ جشن دونوں خطوں کے عوام کے درمیان ثقافتی روابط، روایتی ہم آہنگی اور رشتہ داریوں کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دونوں اطراف کی روایات اور ثقافت کا احترام کرتے ہوئے اس بین الاقوامی شہرت یافتہ ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ اس اہم بین الاقوامی شہرت کے حامل ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ اپر چترال، سیکیورٹی ادارے، متعلقہ محکمے اور دیگر شراکت دار ادارے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور باہمی تعاون کے ذریعے جشن شندور 2026 کو ایک یادگار اور کامیاب ایونٹ بنایا جائے گا۔

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ضلعی انتظامیہ اپر چترال
PMRU Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Malakand Division

Photos from Deputy Commissioner Upper Chitral's post 03/06/2026

ضلعی انتظامیہ اپر چترال اپڈیٹ
ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ امورِ نوجوانان اپر چترال کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول چرون اپر چترال میں نوجوانوں کے لیے ایک بامقصد یوتھ آگاہی و رہنمائی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیشن کا مقصد نوجوانوں میں خود اعتمادی کو فروغ دینا، ذہنی صحت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور انہیں معاشرے میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا تھا۔
اس موقع پر مقررین نے نوجوانوں کی کردار سازی، تعلیمی و سماجی ترقی، کھیلوں میں بھرپور شرکت اور ذہنی صحت کی اہمیت پر مفصل روشنی ڈالی۔ شرکاء کو درپیش چیلنجز، ان کے حل اور مستقبل کے مواقع کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
اس نوعیت کی سرگرمیوں کا مقصد نوجوان نسل کو بااختیار بنانا، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں ایک ذمہ دار، پرعزم اور روشن مستقبل کی جانب رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ امورِ نوجوانان اپر چترال کے تعاون سے مستقبل میں بھی نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور مثبت رہنمائی کے لیے مزید آگاہی و تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلعی انتظامیہ اپر چترال
PMRU Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Malakand Division

Photos from Deputy Commissioner Upper Chitral's post 02/06/2026

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان کی ہدایات پر افضل علی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے آج مستوج بازار میں تندوروں اور ہوٹلوں کا معائنہ کیا۔
دورانِ انسپکشن ہوٹلوں میں تیار کیے جانے والے کھانوں کے معیار، نرخ اور صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ تندوروں میں روٹی کے وزن اور معیار کو بھی چیک کیا گیا۔ معائنے کے دوران غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی خریدوفروخت پر متعدد دکانداروں کے خلاف جرمانہ لگائے گئے۔
ضلعی انتظامیہ اپر چترال عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے۔

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ضلعی انتظامیہ اپر چترال
PMRU Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Malakand Division Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

Photos from Deputy Commissioner Upper Chitral's post 02/06/2026

ضلعی انتظامیہ اپر چترال اپڈیٹ
ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/ تورکہو الیاس احمد نے آج رورل ہیلتھ سنٹر دراسن موڑکہو کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے سٹاف ممبران کی حاضری جانچنے کے لیے حاضری رجسٹر کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی کی صورتحال اور مجموعی انتظامات کا معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران ہسپتال کے تمام شعبہ جات اور انتظامی امور کو تسلی بخش پایا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیتے رہیں۔

شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ
ضلعی انتظامیہ اپر چترال
PMRU Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Malakand Division

Photos from Deputy Commissioner Upper Chitral's post 02/06/2026

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا عوامی ایجنڈا
ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال کی زیر نگرانی شفیع الرحمن تحصیلدار مستوج نے آج بونی کے مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اڈہ مالکان اور مختلف روٹس پر چلنے والے ٹرانسپورٹرز سے کرایہ نامے طلب کیے گئے۔
تحصیلدار مستوج نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے اثرات عوام تک منتقل کرنا ناگزیر ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام ٹرانسپورٹرز اپنے منظور شدہ کرایہ نامے گاڑیوں کے اندر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں تاکہ مسافروں کو کرایوں سے متعلق مکمل آگاہی حاصل ہو سکے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ
ضلعی انتظامیہ اپر چترال
PMRU Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Commissioner Malakand Division Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

Want your business to be the top-listed Government Service in Chitral?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Dokandeh Booni
Chitral
17050

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00