Social Welfare Department, Lower Chitral

Social Welfare Department, Lower Chitral

Share

Official page of the Social Welfare, Special Education & Women Empowerment Department District Lower Chitral.

24/04/2026
Photos from Deputy Commissioner Lower Chitral's post 20/04/2026
Photos from Social Welfare Department, Lower Chitral's post 18/04/2026

لوئر چترال میں ذہنی صحت اور صنفی تشدد کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر، محکمہ سماجی بہبود لوئر چترال نے ضلعی انتظامیہ اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے ذہنی صحت و جی بی وی ڈیسک قائم کیا ہے، جس کے ساتھ مخصوص ہیلپ لائن اور واٹس ایپ نمبر بھی فراہم کیے گئے ہیں، تاکہ ضلع لوئر چترال میں ذہنی دباؤ، نفسیاتی مسائل اور صنفی بنیاد پر تشدد (جی بی وی) کا سامنا کرنے والے افراد کو فوری معاونت، رہنمائی اور متعلقہ اداروں تک رسائی کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ایم پی اے جناب فاتح الملک علی ناصر صاحب کی طرف سے صوبائی اسمبلی میں پیش کیے گئے قرارداد کی روشنی میں موصول ہونے والے ہدایات پر قائم کیا گیا یہ ڈیسک تین سطحی ماڈل کے تحت کام کرے گا۔ پہلے مرحلے میں تعلیمی اداروں اور کمیونٹی سطح پر ذہنی صحت، جی بی وی اور ہیلپ لائن نمبرز سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں، جو عملدرآمد اور فوری ردِعمل پر مشتمل ہے، ایک محفوظ، خفیہ اور معاون نظام کے طور پر یہ ڈیسک قائم کیا گیا ہے، جہاں متاثرہ اور کمزور افراد کونسلنگ، نفسیاتی معاونت، قانونی رہنمائی اور صحت، تحفظ و سماجی خدمات سے متعلقہ اداروں تک ریفرل کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ تیسرے مرحلے میں متاثرین کی بحالی اور معاشرے میں دوبارہ شمولیت پر توجہ دی جائے گی، تاکہ انہیں حکومتی اور غیر سرکاری اداروں کی معاونت سے سماجی اور معاشی طور پر دوبارہ مستحکم کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر جناب راؤ ہاشم نے اس ڈسک کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر خضر حیات نے خطاب کرتے ہوئے ذہنی صحت کے حوالے سے صوبائی اسمبلی میں قرارداد لانے کے لیے ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ساتھ انہوں نے پارٹنر آرگنائزیشن اے کے ار ایس پی اور ایل اے پی ایچ کے قاضی عرفان احمد کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر انچارج پولیس خدمت مرکز امان اللہ، آغا خان رورل سپورٹ پروگرام چترال کی جینڈر اسپیشلسٹ شازیہ سلطان، منیجر سول سوسائٹی عالیہ، کاشف علی، مہوش، ویمن ڈیسک انچارج نازیہ بی بی، نیاز اے نیازی ایڈووکیٹ، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر مدد خان، اختر، اعجاز احمد، آسیہ بی بی، عنایت اللہ اسیر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Social Welfare, Special Education & Women Empowerment Department, Khyber Pakhtunkhwa

11/04/2026

اعلان داخلہ!

Careers | Job Opportunities | Islamic Banking | Meezan Bank 11/04/2026

*📢 آج میزان بنک کی جانب سے پاکستان بھر کے معذور مردو خواتین کے لیے انٹرنشپ کا اعلان کیا گیا ہے*

*✅ تعلیم : 14 سالہ تعلیم ، عمر : 18 سے 35 سال*،
*✅ ماہانہ وظیفہ: 20 ہزار روپے جبکہ 5 ہزار کنونس الاؤنس بھی*
*🎗️ لنک* :https://www.meezanbank.com/careers/

*🚨 آخری تاریخ: 20 اپریل 2026*

*𝐂𝐡𝐚𝐧𝐧𝐞𝐥 𝐋𝐢𝐧𝐤👇*

https://whatsapp.com/channel/0029VbBaCFTJP20z3tYwD63d

Careers | Job Opportunities | Islamic Banking | Meezan Bank Careers and job opportunities for professionals and graduates at Meezan Bank Limited, Pakistan’s First Islamic and Riba-free Bank!

Photos from Social Welfare Department, Lower Chitral's post 31/03/2026

ضلعی دفتر سوشل ویلفیئر لوئر چترال میں آج افرادِ باہم معذوری کے لیے امدادی آلات کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر جناب راؤ ہاشم تھے۔

تقریب کے دوران سلائی مشینیں، وہیل چیئرز، ہیئرنگ ایڈز، ٹرائی سائیکلز، وائٹ کینز، بیساکھیاں اور واکرز تقسیم کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ افرادِ باہم معذوری کی معاونت مشترکہ ذمہ داری ہے اور صوبائی حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے۔

ضلعی آفیسر سوشل ویلفیئر جناب خضر حیات نے بتایا کہ صرف رجسٹرڈ درخواست گزاروں میں مختلف امدادی آلات تقسیم کیے جا رہے ہیں، جبکہ مزید درخواستیں محکمہ سوشل ویلفیئر کی ویب سائٹ کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
Deputy Commissioner Lower Chitral
Social Welfare, Special Education & Women Empowerment Department, Khyber Pakhtunkhwa

Photos from Social Welfare Department, Lower Chitral's post 26/03/2026

اطلاع عام!
منسلک دستاویز میں درج تنظیموں کی رجسٹریشن مجاز اتھارٹی، یعنی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خیبر پختونخوا، نے منسوخ کر دی ہے۔ ان تنظیموں کی جانب سے کی جانے والی کوئی بھی سرگرمی غیر قانونی تصور کی جائے گی۔
Chitraltimes Social Boost

Photos from Social Welfare Department, Lower Chitral's post 25/03/2026

Public Notice!

It is hereby informed that the organizations listed in the attached document have been dissolved/deregistered by the Registration Authority, i.e., the Director Social Welfare, Khyber Pakhtunkhwa, Peshawar. Any activity carried out by these organizations shall be considered unlawful.

Deputy Commissioner Lower Chitral

Photos from Social Welfare Department, Lower Chitral's post 23/03/2026

محکمہء سماجی بہبود لوئر چترال نے 23 مارچ کے موقع پر حکومت خیبر پختونخوا کے 'ون ملین ٹریز' اقدام کے تحت منعقدہ 'احساسِ شجر' شجرکاری مہم میں بھرپور شرکت کی۔ ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کے زیرِ اہتمام اس مہم کے دوران مجموعی طور پر 3000 پودے، جن میں روبینیا اور دیودار شامل تھے، شرکاء کے ذریعے لگائے گئے۔ اس سرگرمی میں حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی، ہوپ بورڈنگ اکیڈمی، آغوش، اور محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم (E&SE) کے سکولوں کے طلبہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر خضر حیات نے دیودار کا پودا لگا کر شجرکاری مہم میں عملی حصہ لیا۔ محکمہء سماجی بہبود شجرکاری اور جنگلات کے فروغ پر یقین رکھتی ہے۔سرسبز و صاف پاکستان کا خواب ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ عوام بالخصوص نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ آئندہ نسلوں کے لیے ایک صحت مند اور محفوظ ماحول یقینی بنایا جا سکے۔
Social Welfare, Special Education & Women Empowerment Department, Khyber Pakhtunkhwa

Want your business to be the top-listed Government Service in Chitral?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Near Aman Hospital, Zargrandeh Chitral
Chitral
17200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00