28/09/2026
(M.W.O) کی جانب سے مستحق طلبہ میں سکول بیگز کی تقسیم*
ملک پور ویلفیئر آرگنائزیشن (M.W.O) کی جانب سے جذبہ خدمت خلق کے تحت ایک مقامی سکول کے 50 مستحق طلبہ و طالبات میں سکول بیگز تقسیم کیے گئے۔
اس فلاحی سرگرمی کا مقصد غریب اور نادار گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنا اور ان میں تعلیم کا شوق اور حوصلہ بڑھانا ہے۔
تقسیم کے موقع پر تنظیم کے رضاکاروں نے بچوں میں بیگز تقسیم کیے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بچوں اور اساتذہ نے ملک پور ویلفیئر آرگنائزیشن کے اس احسن اقدام کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔
تنظیم کے چیئرمین نے کہا کہ M.W.O مستقبل میں بھی تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے شعبوں میں اسی طرح اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
*Together We Provide • Together We Care*
رابطہ نمبر-03442098474