05/10/2026
کوہستان اپر : ڈی پی او طاہر اقبال کا سرکل شتیال کا دورہ؛ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، فول پروف سیکورٹی کے سخت احکامات جاری
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر کوہستان طاہر اقبال نے سرکل شتیال کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے علاقے میں امن و امان اور سیکورٹی کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ پولیس آفسران کو سیکورٹی مزید سخت اور فول پروف بنانے کے واضح احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او اپر کوہستان نے گزشتہ دنوں دیامر بھاشا ڈیم پر تعینات ایس ایس یو اہلکاروں اور جی بی سکاؤٹس پر دہشت گردوں کی جانب سے ہونے والی فائرنگ والے مقام کا بھی بالموقع معائنہ کیا۔ انہوں نے واقعے کی تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر موجود پولیس آفسران اور جوانوں کو الرٹ رہنے اور ڈیوٹی کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتنے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں، ڈی پی او طاہر اقبال نے ڈسٹرکٹ ریزولوشن کمیٹی کے ممبران اور علاقے کے معززین کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کی۔ میٹنگ میں علاقے میں پائیدار امن کے قیام، عوام اور پولیس کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور امن دشمن عناصر کا مل کر مقابلہ کرنے کی استوار حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی پی او طاہر اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
"عوام کے جان و مال کا تحفظ اور اہم تنصیبات کی سیکورٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔ پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ امن و آمان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔"
ڈی آر سی ممبران اور معززین نے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
ترجمان اپر کوہستان پولیس